شنگلز

681

 

مختصرجائزہ

شنگلز Shingles ایک وائرل انفیکشن ہے جوویریسیلازوسٹروائرس کی وجہ سے ہوتاہے۔ یہی وائرس چکن پوکس کی وجہ بنتا ہے۔ جب چکن پوکس میں کمی آنے لگتی ہے تووائرس غیرفعال ہوجاتاہے اورگینگلیا(اعصابی ٹشوز کامجموعہ )میں رہتاہے۔ غیرفعال وائرس بعد میں فعال ہوسکتے ہیں اورشنگلزکی وجہ بنتے ہیں۔

وجوہات

شنگلزکی مخصوص وجہ غیرواضح ہے لیکن خیال یہ کیا جاتا ہے کہ غیرفعال وائرس قوت مدافعت کی کمزوری، اضافی عمریاکسی انفیکشن کے بعددوبارہ فعال ہوجاتا ہے۔

علامات

اس کی علامات جسم کے ایک مخصوص حصے پرظاہرہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

٭درد،جلن،سنسناہٹ

٭چھونے کی حساسیت

٭دردکے ساتھ سرخ ریش

٭رطوبت بھرے چھالے

٭خارش

٭بخار

٭تھکاوٹ

٭سردرد

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص مرکزی طورپرکلینیکل ہے جوہسٹری اورطبی معائنہ کے بعد کی جاتی ہے۔ تصدیق کے لئے چھالوں کی اسکریپنگ لیبارٹری جانچ کے لئے لی جاسکتی ہے۔

شنگلز کاعلاج اینٹی وائرل سے کیاجاتاہے۔ اس میں عام طورسے مندرجہ ذیل اینٹی وائرل ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے:

٭ایسائیکلوویر

٭گینسائیکلوویر

تبصرے
Loading...