ٹانگوں کے درد سے بچنے کے لیے7 گھریلوٹوٹکے

73,994

ٹانگوں کے درد کی شکایت ہر عمر کے لوگوں میں ہوسکتی ہے۔ یہ ہلکے درد سے شدید درد تک ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک یا دونوں ٹانگوں میں ہوسکتا ہے ۔
بعض ٹانگوں میں صرف بے چینی ہوتی ہے اور کبھی یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ چلنا پھرنا بھی محال ہوجاتا ہے۔
تھکن یا کمزوری کی وجہ سے ہونے والے درد پر گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے اگر یہ درد شدید ہو اور زیادہ عرصے تک رہے تو ڈاکٹر کو دکھانا نہایت ضروری ہوجاتا ہے۔
ٹانگوں کے درد کے لیے گھریلو ٹوٹکے:

1۔ٹھنڈی سکائی:

اگر ٹانگوں کا درد بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ہوا ہے تو اس کے لیے برف کی سکائی کی جاسکتی ہے اس طرح متاثرہ جگہ سن ہوجائے گی اور سوجن اور سوزش پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
۔ برف کے ٹکڑوں کو تولیے میں لپیٹ لیں ۔
۔اس پیک کو ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے متاثرہ جگہ پر رکھیں اس دوران ٹانگ کو اوپر رکھیں۔
۔ دن میں کئی مرتبہ کریں۔

2۔مساج:

مسلز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہونے والے درد کے لیے مساج بہترین ہے۔ ورزش کے بعد ۱۰ منٹ کا مساج ٹانگوں کے درد میں کمی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ مساج سے دوران خون تیز ہوتا ہے جس سے اسٹریس اور اینزائٹی میں آرام آتا ہے۔
۔ متاثرہ جگہ پر نیم گرم زیتون ، ناریل یا سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔
۔ سخت ہاتھ سے ۱۰منٹ تک ٹانگ پر ملیں۔
۔ روزانہ دن میں ۲سے ۳ مرتبہ کریں۔

3۔ہلدی:

ہلدی اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کے ساتھ درد ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
۔ ایک چمچ ہلدی کو تل کے گرم تیل میں ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ متاثرہ جگہ پر لگا کر آہستہ آہستہ ملیں ۔ ۳۰ منٹ لگا دینے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ دن میں ۲ مرتبہ لگائیں۔
۔ گرم دودھ میں ہلدی ملا کر دن میں ایک یا دو مرتبہ پئیں۔

4۔سیب کا سرکہ:

ٹانگوں کے درد خاص طور پر جوڑوں کے درد میں سیب کا سرکہ بہت مفید ہے ۔ اس میں موجود الکلائن خون میں شامل یورک ایسڈ کے کرسٹلز کو ختم کرتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ، کیلشیم اور دوسرے منرلز درد اور سوزش میں آرام پہنچاتے ہیں۔
ْ۔ سیب کا کچا سرکہ ایک دو کپ نیم گرم پانی کے باتھ ٹب میں ڈالیں۔ جس ٹانگ میں درد ہواسے ۳۰ منٹ تک اس میں ڈبو کر رکھیں کچھ دنوں تک روزانہ روزانہ کریں ۔
۔ایک سے دو چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کریں تھوڑا سا شہد بھی ملا لیں روزانہ دن میں دو مرتبہ پیئں ۔

5۔اپسم سالٹ:

اپسم سالٹ میں میگنیشئم اور ایک اہم الیکٹرولائٹ موجود ہے جو نروز کے سگنلز کو درست کرتا ہے،یہ درد میںکمی کرکے پٹھوں کوسکون پہنچاتا ہے اور سوجن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔
۔گرم پانی کے باتھ ٹب میں آدھا کپ اپسم سالٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
۔اس پانی میں ۱۵ منٹ تک اپنی ٹانگ بھگو کر رکھیں۔
۔ہفتے میں دو یا تین مرتبہ کریں۔

6۔وٹامن ڈی:

اکثر لوگوں کو ٹانگوں میں دردوٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔درد کو کم کرنے کے لئے روزانہ صبح ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے دھوپ میں بیٹھیں۔دھوپ کی مدد سے آپ کا جسم وٹامن ڈی بنائے گا۔اس کے علاوہ وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں بھی اپنی خوراک میں شامل کریں اس میں سالمن اور سرڈائن مچھلی ،فورٹیفائڈ دودھ، کینو کا رس اورسیریلز شامل ہیں ۔ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن ڈی سپلیمنٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔

7۔پوٹاشیئم:

پوٹاشیئم کی کمی بھی درد کا باعث بنتی ہے نروز اورمسلز کی کارکردگی کے لئے پوٹاشیئم اہم ہے۔یہ پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے ۔ٹانگ کے درد کو دور کرنے کے لئے پو ٹاشیئم سے بھرپور غذائوں میں بیکڈ آلو،شکرقندی،کیلا ،آلو بخارا،کشمش اور ٹماٹر شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...