2017کے اب تک کے بہترین میمز(memes)

1,422

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے ۔ یہاں کوئی خبر نکلی اور وہاں سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے دینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ کچھ لوگ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو کچھ میمز بنا کر انہیں ہنسی میں اڑا دیتے ہیں ۔2017میں اب تک کون کونسے میمز لوگوں کو سب سے زیادہ پسند آئے ہیں آئیں دیکھتے ہیں:

1۔ فیشن ٹرینڈز

fashion trends meemes

فیشن میں وقت کے ساتھ جدت اور تبدیلی آنا تو عام بات ہے لیکن اب تو حال یہ ہے کہ لڑکوں کے کپڑے لڑکیوں اور لڑکیوں کے کپڑے لڑکوں نے پہننا شروع کردیئے ہیں ۔ ایسا ہمیں اس سال کئی فیشن شوز میں دیکھنے کو ملا ۔ ایسے ہی ایک فیشن ٹرینڈ کی جھلک دیکھئے اس میم میں :

2۔ میک اپ لگا کے

make up memes

لڑکیوں کے میک اپ سے تو دنیاجلتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی خوبصورتی اور اس پر لگنے والی محنت کو سراہنے کے بجائے لوگ اس کا بھی مزاق اڑا نے لگتے ہیں۔

3۔ خاندان کی شادی

marriage in family memes

شادی کا مسئلہ اذل سے ابد تک کا ہے ۔ لوگوں کو نہ شادی کرکے چین نہ بنا کیئے قرار۔ اور کہیں اگر غلطی سے شادی خاندان میں ہو جائے تو بس وہ یہ ہی کہتے نظر آتے ہیں۔۔۔

4۔ توبہ توبہ

toba toba memes

اب مشورہ دینے کا زمانہ نہیں رہا۔ آپ غلط دیکھ کر بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھائی صاحب جو آپ کر رہے ہیں وہ صحیح نہیں اور اگر کہہ دو تو جواب ملتا ہے:

5۔ تاڑنے کی بیماری

tarne-ki-bemari

ہمارے مردوں کی تاڑنے کی بیماری بہت پرانی ہے۔ بعض تو آنکھوں سے ہی آپ کو گھر تک چھوڑ کر آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگلی بار جب بھی کوئی ایسی حرکت کرے تو آپ یہ ہی جواب دیجئے گا :

6۔ گیم آف میمز

game-of-memes

گیم آف تھرونز تو ایسا مشہور ہوا ہے کہ اب تو لوگوں کی دوستیاں اس بات پر ہوتی ہیں کہ وہ گیم آف تھرونز دیکھتے ہیں یا نہیں۔ بتاؤذرا۔ اب یہ میمز ہی دیکھ لیجئے:

7۔ موقع موقع

moqa-moqa-memes

ان سب میں بازی لے گئے وہ میمز جو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے بھارت کو زبردست شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر نظرآئے ۔ انہیں کرکٹ کے متوالوں نے جیت کی خوشیاں منانے اوربھارت کو ان کے طعنوں کا زوردار جواب دینے کے لئے خوب استعمال کیا ۔

8۔پاناما کا سفر نامہ

panama ka safar nama

آخر میں سیاسی داؤ پیج پر بھی ذرا نظر ڈال لیں ۔ جہاں پانامہ کیس سارا سال ہی چرچے میں رہااور کیس کی گتھی سلجھانے کے لئے کمیشن پہ کمیشن بنتی رہی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...