کیا آپ کو حیض کے دوران حدسے زیادہ درد ہوتا ہے ؟

77,767

مہینے کے مخصوص ایام ہر لڑکی کے لئے ذہنی تناؤ اور جسمانی تکان کا باعث ہوتے ہیں ۔جہاں یہ مخصوص ایام لڑکیوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں وہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ماہواری ایک قدرتی عمل ہے اور اس قدرتی عمل کے باعث خواتین کا جسم ناپاکیاور مختلف بیماریوں سے پاک ہوتا ہے ۔
حیض کا سلسلہ مسلسل ،مستقل اور باقاعدہ ہونا عورت کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ بعض خواتین کو حیض کے دوران برداشت سے زیادہ درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مہینہ کے مخصوص ایام میں اپنی روزمرہ کی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکل محسوس کرتی ہیں اور ان پر بیماری کی سی کیفیت حاوی ہو جاتی ہے ۔
حیض کا درد دو طرح کا ہوتا ہے:

۱ ۔ اجتماع خون کا ماہواری درد ۔

یہ درد شادی شدہ عورتوں میں بچہ دانی کے اردگرد کے اعضاء میں ہوتا ہے ۔ درد ماہواری کے تین چار دن پہلے سے شروع ہو جاتا ہے اور ماہواری شروع ہونے کے ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے ۔کم محنت کرنے والی عورتوں کو یہ درد زیادہ ہوتا ہے ۔

۲۔ عضلات کے سکڑنے کا ماہواری کا درد

یہ درد کنواری لڑکیوں کو زیادہ ہوتا ہے ۔یہ درد زچگی تک رہتا ہے ۔اس درد میں جی متلانا ، کپکپی اور قے بھی آتی ہے ۔
یاد رکھیں کہ حیض کے دوران حد سے زیادہ درد ہونا بعض اوقات کسی خاص مسئلہ کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے جیسے (خون کی کمی، بچے دانی کا چھوٹا ہونا ،تولیدی اعضاء کے تمام حصوں کا موزونیت سے کام نہ کرنا ،ہارمونز کا توازن کھو دینا ،اعصابی کمزوری ، سوڈیم ،پوٹاشیم اور خورونی اجزاء کا غذا میں توازن قائم نہ رہنا ۔ ) وہ خواتین جنھیں شروع سے ہی حیض کے دوران درد ہوتا ہے انھیں ہر دفعہ پین کلر کھانے سے اجتناب کرنا چاہئے لیکن وہ خواتین جنھیں پہلے تو درد نہیں ہوتا تھا لیکن اب حیض میں درد شدت سے بڑھ رہا ہو انھیں ٹوٹکوں اور دواؤں کے استعمال سے پہلے کسی مستند گائنی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہئے ۔

احتیاط 

جن خواتین کو حیض کے درد کی شکایت ہو انھیں لالا گوشت ،کیفین ،چٹپٹی چیزیں ،چاولاور کولڈ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے ۔
مخصوص دنوں میں چست اور تنگ کپڑے نہیں پہننے چاہئیں
تاریخ سے چار دن پہلے نمک کی مقدار کم کر دیں اور ہلکی پھلکی ورزش شروع کر دیں
خاص دنوں میں بہت زیادہ آرام کرنے سے یا مشقت کرنے سے بچنا چاہئے

۱۔ سپلیمنٹ کا استعمال

وہ خواتین جنھیں حیض کے دوران بے انتہا درد برداشت کرنا پڑتا ہے انھیں روزانہ کیلشیم اور میگنیشیم کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے ۔یہ وہ نیوٹرینٹ ہیں جو پٹھوں کو سکن دیتے ہیں جس سے پیٹ کے نچلے حصہ کے پٹھوں کو سکون ملتا ہے ۔روزانہ ۱۰۰۰ ملی گرام کیلشیم اور ۵۰۰ ملی گرام میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال یقینی بنانے سے حیض کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے ،وہ خواتین جنھیں کیلشیم سپلیمنٹ کے استعمال سے دست کی شکایت ہو جائے انھیں کیلشیم کاربونیٹ کی جگہ کیلشیم سٹریٹ کا استعمال کرنا چاہئے ۔

۲۔ گرم پانی کا استعمال ۔

کنواری لڑکیوں کو اور ان خواتین کو جنھیں حیض کے شدید درد کی شکایت ہو انھیں زیادہ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے مستقل پرہیز کرنا چاہئے ،ٹھنڈی غذاؤں اور ٹھندے پانی کے استعمال سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے درد میں اضافہ ہوتا ہے ،وہ خواتین جنھیں حیض کی قلت یا کثرت کے باعث درد ہو انھیں بادی ،ٹھنڈی غذاؤں اور ٹھنڈے پانی کا استعمال ترک کر دینا چاہئے ،پینے کے لئے سادہ یا ہلکا گرم پانی پینے اور گرم پانی سے نہانے سے پیٹ اور کمر میں ہونے والا درد ختم ہوتا ہے اس کے علاوہ گرم کپڑے سے سینکائی کرنے سے بھی حیض کے درد میں کمی آتی ہے ۔

۳۔ مساج۔

ماہواری کے در میں پیٹ کے نچلے حصے میں اگر ہلکے گرم تیل ( لیونڈر یا زیتون کے تیل ) سے دونوں ہاتھوں سے گول دائرہ میں مالش کی جائے تو درد میں آرام آتا ہے اور پیروں کی اینٹھن بھی دور ہوتی ہے ۔

۴۔ پپیتے کا استعمال

آیورویدک میں پپیتے کو ماہواری کے دوران استعمال کرنا تجویز کیا جاتا ہہے ۔پپیتے میں پپائن جز پایا جاتا ہے حیض کی رکاوٹ کو دور کر کے درد کو فوری دور کرتا ہے ۔

۵۔ایلوویرا

ایلوویرا جیل کو باریک پیس کر اس میں ہم وزن شہد کی مقدار ملا کر پینے سے بھی حیض کے درد میں راحت ملتی ہے

۶۔ مولی

مولی کے بیجوں کو پیس کر چار چار گرام صبح ،دوپہر ارو شام گرم پانی سے پھانکنے سے ماہواری کھل کر آتی ہے اور درد ٹھیک ہو جاتا ہے

۷۔سونٹھ

جن کنواری لڑکیوں کو ماہواری میں درد ہوتا ہو انھیں سونٹھ اور گڑھ کا قہوہ بنا کر پینا چاہئے

۸۔ نیم

اگر ماہواری کے دنوں میں ٹانگوں اور پیٹ میں درد ہو تو نیم کے پتے اور ادرک کا رس ملا کر پینے سے درد میں فوری آرام آتا ہے

۹۔ گاجر

ماہواری کے درد میں وٹامن اے ( گاجر ) کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔دو چممچ گاجر کے بیج ایک چمچ گڑ ایک گلاس پانی میں ابال کر روزانہ صبح شام گرم کر کے پئیں ،تو اس سے ماہواری میں ہونے والا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...