ورزش کرنے کے 10فائدے

5,781

ورزش ایک ایسی سرگرمی ہے جس کے فوائد سے انکارکوئی نہیں کرسکتاہے۔جوکوئی بھی انسان صحت مند زندگی کاخواہش مند ہوتاہے اس کے لئے ورزش کرنانہایت ضروری ہوجاتاہے۔ورزش کرنانہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ اس کے اثرات روزمرہ زندگی پربھی پڑتے ہیں۔لہٰذا یہ بات طے شدہ ہے کہ بہتر لائف اسٹائل میں ورزش یادیگر جسمانی سرگرمیوں کابڑاہاتھ ہوتاہے۔ویسے تو ورزش کے بے شمار فوائد ہیں لیکن چند درج ذیل ہیں جنھیں جان کراگر آپ ورزش کرنے کے عادی نہیں تو انشاء اللہ ہوجائیں گے۔

۱۔بہتر کارکردگی

اکثر لوگوں کوسہ پہر میں سستی اورنیند محسوس ہوتی ہے لیکن اگر آپ ورزش کواپنامعمول بنالیں تو آپ کی جسمانی اہلیت کے ساتھ ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

۲۔پرسکون نیند

ورزش کرنے سے جسم میں سے ایک اورکیمیائی مادہ خارج ہوتاہے جسے سیروٹونن کہتے ہیں۔ورزش کرنے سے جسم میں سیروٹونن پیداہوتا ہے جوخوشگوار نیند لانے کاقدرتی عمل ہے۔

۳۔اچھی صحت

ورزش کے ذریعے دل کی دھڑکن اورسانس لینے کی رفتار میں تیزی آجاتی ہے۔اس دوران آپ کاجسم ایک سکون دینے والامادہ بیٹااینڈورفن پیداکرتاہے جوکیمیائی طورپرمارفین سے ملتاجلتاہے۔اس کاسکون آوراثر دن بھر ساتھ رہتاہے۔

۴۔جوانی میں اضافہ

آپ جس قدر مشقت کریں گے جسمانی فٹنس اتنی ہی زیادہ ہوگی۔جسمانی سرگرمی عمر ڈھلنے کے عمل کوروکتی ہے۔اگر صرف چھ ماہ تک باقاعدہ ورزش کرلی جائے تو تیس سال تک عمرڈھلنے کاعمل رک جاتاہے۔

۵۔ذیابیطس کنٹرول

ورزش جسم میں انسولین جیسے اثرات پیداکرتی ہے۔وزن میں کمی اورباقاعدہ ورزش کی بدولت آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

۶۔دل کے دورے سے محفوظ

خون میں لوتھڑے بننے سے دل کے دورے اورفالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ورزش کرنے والے افراد خون کے ذرات کے لوتھڑوں میں تبدیل ہونے کے عمل سے محفوظ رہتے ہیں ۔ورزش کے ذریعے حفاظتی حصار محفوظ ہوتاجاتاہے۔

ٓٓ۷۔ذہنی دباؤ سے نجات

ماہرین نفسیات ورزش کو ذہنی دباؤ کم کرنے کابہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے تو ذہنی تناؤ سے بچنے میں خاطرخواہ کامیابی ہوتی ہے۔

۸۔بلڈ پریشرمیں کمی

جسمانی ورزش سے بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔بلڈ پریشرکم کرنے کے لئے والک،سائیکلنگ اورایروبکس زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ہفتے میں تین مرتبہ تیس سے ساٹھ منٹ کی ورزش کرنابے حد موثر ہے۔

۹۔وزن پرکنٹرول

ورزش سے نہ صرف کیلوریز برن ہوتی ہیں بلکہ میٹابولزم کاعمل کئی گھنٹوں بعد تک بھی تیز رہتاہے۔فٹنس کی سطح بڑھنے سے پٹھے مضبوط ہیں کیونکہ پٹھوں کے خلیات ہی کیلوریز کوتیزی سے برن کرتے ہیں۔ پٹھے اگر مضبوط ہوں تو آپ کاوزن نہیں بڑھتا۔

۱۰۔بھرپور زندگی

ورزش کرنے والے افراد چست اورچاک وچوبند رہتے ہیں۔ایسے لوگ زندگی سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔کھیلوں یاتفریح میں دلچسپی لینا صحت کی علامت ہے اس کے زریعے باقاعدہ ورزش بھی ہوتی ہے اورکھیلوں میں مہارت بھی بڑھ جاتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...