پیٹرولیم جیلی کے انوکھے طریقہ استعمال

14,940

پیٹرولیم جیلی تقریباً تمام ہی گھروں میں استعمال کی جاتی ہے۔یہ پیٹرولیم جیلی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔عام طورپراسکا استعمال موئسچرائزر کے طورپرکیاجاتاہے۔لیکن اس کے کچھ استعمال ایسے بھی ہیں جوجلد کوموئسچرائز تو رکھتے ہیں ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی حل کردیتے ہیں۔لیکن یاد رکھیں جب بھی ویسلین کااستعمال کریں توکوشش کریں کہ وہ کیمیکل سے پاک اورمیڈیکیٹڈ ہو۔

۱۔پکنک اورڈارک اسکن

گرمی کاموسم ہواورموسم گرماکی تعطیلات تو ایساتوممکن ہی نہیں کہ پکنک کااہتمام نہ کیاجائے۔لیکن پکنک پرجانے سے اسکن بہت ڈارک ہوجاتی ہے۔سن برن کے باعث جلد کواپنی اصلی حالت میں آنے میں کافی وقت لگ جاتاہے ۔ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے اگر آپ پکنک پرجانے سے پہلے چہرے اورہاتھوں پراچھی طرح سے ویسلین لگاکرٹشوپیپر سے خشک کرکے نارمل پاوڈرلگالیں تو اسکن ڈارک ہونے سے بچ جائے گی اورآپ جیسے پکنک پرجائیں گے ویسے ہی جلد کے ساتھ واپس آجائیں گے۔

۲۔جوئیں

بالوں میں جوئیں ہوں تو بڑی پریشانی لاحق ہوجاتی ہے۔لیکن آپ اگران سے نجات کے لئے صحیح طریقہ کاانتخاب کریں تو بغیرکچھ خرچ کئے آپ ان سے نجات پاسکتے ہیں۔اگربالوں میں ہلکی ہلکی پیٹرولیم جیلی لگاکرکنگھی کی جائے توجووں کے ساتھ ساتھ لیکھیں بھی نکل جاتی ہیں ۔بعد میں شیمپوکرنے سے ویسلین صاف ہوجاتی ہے۔

۳۔خارش

خارش ایک عام مسئلہ ہے جوگرمی ہویاسردی کسی بھی موسم میں سراٹھانے لگتاہے ۔اگر خارش مسلسل رہے اورٹھیک نہ ہوتوآپ ڈاکٹر سے تو رجوع کریں لیکن ساتھ ہی اگر آپ اس جگہ پیٹرولیم جیلی لگاکرآزمالیں تو آپ کامسئلہ حل ہوسکتاہے۔

۴۔میک اپ ریموور

میک اپ ریموو کرنے کے بہت سے پروڈکٹ ہیں لیکن اگر جلدی میں آپ کوکچھ نہ ملے تو ویسلین کی مدد سے بہترین طریقے سے میک اپ ریموو کیاجاسکتاہے۔مائلڈ اورسوفٹ ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم جیلی محفوظ طریقے سے میک اپ صاف کرکے جلد کوموئسچرائز رکھتی ہے۔

۵۔لپ اسٹک کے داغ

لپ اسٹک کے داغ کپڑوں پرلگ جائیں تو انھیں صاف کرنامشکل ہوجاتاہے لیکن اگر ان پرپیٹرولیم جیلی لگادی جائے اورپھراسکے بعد اسے دھویاجائے تو داغ غائب ہوجاتے ہیں۔

۶۔خوشبورکھیں برقرار

عموماً پرفیوم وغیرہ کے استعمال کے کچھ دیربعد ہی خوشبوآناختم ہوجاتی ہے۔خوشبوآپ کوایک خوشگواراحساس دیتی ہے۔اگر کسی بھی پرفیوم کے استعمال سے پہلے گردن وغیرہ پرہلکی سی پیٹرولیم جیلی لگالی جائے تو اسپرے کے بعد خوشبواورآپ کاساتھ برقرار رہتاہے۔

۷۔چمکدارپالش

چمڑے کی یادیگر اشیاءکچھ عرصے کے استعمال کے بعد ماند پڑجاتی ہیں۔ان کی چمک بحال کرنے کے لئے اگر آپ ان پرکاٹن کی مدد سے پیٹرولیم جیلی لگاکرٹشویاململ کے کپڑے سے صاف کرلیں تووہ پہلے جیسی نئی ہوجاتی ہیں۔

زخم اورریشز

جب زخم لگ جائے یاریشز ہوجائیں توفوری طورپرکچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ایسی صورتحال میں اگر فوری طورپر پیٹرولیم جیلی کااستعمال کرلیاجائے زخم اورریشز کی جلن فوری ختم اوروہ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔بچوں کو نیپی  پہنانے سے پہلے ہلکی سی پیٹرولیم جیلی کااستعمال ا نہیں نیپی ریش سے محفوظ رکھتاہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...