گائے کے دودھ کے فوائد

14,306

قدرت نے ہر چیز میں کوئی نہ کوئی خوبی چھپا رکھی ہے کوئی ایسی چیز اس دنیا میں موجود نہیں جس کا کوئی مقصد نہ ہو۔قدرت کی کئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت میں سے ایک دودھ بھی ہے ۔تقریباًپاکستان کے ہر گھر میں گائے کا دودھ ہی استعمال ہوتاہے ۔

ایک سروے کے مطابق دنیا میں چھے بلین افراد ایسے ہیں جو روزانہ گائے کا دودھ پیتے ہیں گائے کے دودھ میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن بی اور منرلز کی وافر مقدار اسکو طاقتور بناتی ہے۔ گائے کا دودھ ہماری صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے یہ ہم اس آرٹیکل میں آپکو بتائیں گے۔

1۔ مضبوط ہڈیاں اور مضبوط دانت

گائے کے دودھ کے فوائد میں سب سے پہلا شمار ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ہوتا ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے جسم کو پروٹین اور کلشیم کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ جسم کی یہ ضرورت گائے کے دودھ سے پوری کی جا سکتی ہے ۔

2۔ دل کی صحت کے لئے

گائے کے دودھ میں اومیگا 3 موجود ہوتا ہے اور ایسی گائیں جن کی غذا میں ہرے پتوں والی غذاؤں کا استعمال زیادہ ہو ان کے دودھ میں اومیگا 3کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کو مضبوط بنا کے مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

3۔ شوگر کنٹرول کرتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق گائے کے دودھ کا روزانہ استعمال جسم میں شوگر کا لیول متوازن رکھتا ہے گائے کے دودھ میں وٹامن بی اور منرلز کی موجودگی نظام انہضام کو بہتر بنا کے غذاؤں کو سہی طریقے سے ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4۔ قوت مدافعت

گائے کے دودھ میں اینٹی آکسائڈنٹ، وٹامن ای اور زنک پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھا کے جسم سے خطرناک بیکٹیریا جو کے مختلف امراض کی وجہ بنتے ہیں کا صفایا کرتا ہے کینسر دل کی بیماریوں جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں.وٹامن ای اور زنک آپکی جلد کو بھی خوبصورت اور پرکشش بناتے ہیں۔

5۔ جسمانی نشونما

پروٹین بہترین نشونما کے لئے سب سے ضروری جز ہے پروٹین بہت سی اقسام کے پائے جاتے ہیں گائے کے دودھ میں سب سے بہترین پروٹین پایا جاتا ہے جسکا صاف مطلب یہ ہے کے گائے کا دودھ طاقت اور دماغی صحت اور نشونما میں بہترین کردار ادا کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق بچوں کی بہترین نشونما کے لئے گائے کے دودھ کا استعمال روزانہ کرنا چاہیے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...