بچوں کے دانت نکلنے میں کے عمل کو آسان بنانے والے ٹوٹکے
بچوں کے دانت نکلنا بچوں اور ماؤں کے لئے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔ اس مرحلے کا سامنا کرنے سے تو بچا نہیں جا سکتا البتہ بچے کو کسی حد تک آرام دینے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکے اپنائے جا سکتے ہیں ۔
ٹھنڈک مہیا کریں
ایک صاف گیلے کپڑے کو فریز کردیں ۔ کپڑے کو بچے کے جبڑے میں احتیاط سے رکھیں ۔ اس سے مسوڑھوں کی سوجن کافی حد تک کم ہو جائے گی ۔اکثر دانت نکلنے کے زمانے میں بچے کی بھوک کم ہوجاتی ہے ۔ ایسے میں اسے ٹھنڈے پھلوں کی کاشیں چبانے کو دیں ۔
دباؤ ڈالیں
بچے کے منہ میں آپ اپنی صاف انگلی بھی دے سکتی ہیں ۔ اچھی کوالٹی کے ٹھیتھر بھی بچوں کو دیئے جاسکتے ہیں ۔
کیمومائل
کیمومائل درد دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے ۔ اسے کئی طریقوں سے بچوں کو دیا جا سکتا ہے ۔ کیمومائل کی ہلکی سی چائے بنا کر آئس کیوب میں ڈال کر فریز کرلیں ۔ کیوب کو ایک ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر بچے کو دے دیں ۔
اس کے علاوہ ایک بڑے چمچ زیتون کے تیل میں ایک قطرہ کیمومائل تیل کا ڈالیں ۔ اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر بچے کو مسوڑھوں پر مساج کریں ۔
قوت مدافعت مضبوط بنائیں
بچے کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لئے اسے زیادہ سے زیادہ ماں کا دودھ پلایا جائے ۔ بچے کو صبح کی دھوپ دیں ۔ اکثر ڈاکٹر بچوں کے لئے وٹامن ڈی کے ڈراپس بھی لکھ کر دیتے ہیں ۔