سیب کے سرکے کا استعمال صحت، خوبصورتی اور گھر کے لئے

47,638

سیب کے سرکے میں قدرت نے بے شمار فوائد پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ صحت کے لئے تو مفید ہے ہی ساتھ میں جلد کو خوبصورت بنانے اور روز مرہ کے گھریلو کاموں میں بھی سیب کے سرکے کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔

خوبصورتی کے لئے

خوبصورت بالوں کے لئے

بالوں کو دھونے کے بعد صرف دو چمچ سیب کے سرکے کو ایک کپ پانی میں ڈال کے بال دھو لیں بال خوبصورت ہو جاینگے لیکن اس عمل سے بالوں میں ہلکی بدبو ا جائے گی جو چند منٹوں میں خود ختم ہو جائے گی۔

صحت مند جلد

آٹھ اونز سیب کا سرکا باتھ ٹب میں ڈال کے پندرہ منٹ کا بیٹھ جائیں اس سے جلد کو سکون ملے گا اور جلد صحت مند ہو جائے گی۔

فیشل ٹونر

دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکا شامل کریں روئی کی مدد سے چہرے کی جلد پر لگائیں اسکو لگانے کے بعد چہرہ دھونے کی ضورت نہیں ہوتی کیوں کے یہ ایک ٹونر کی طرح کام کرتا ہے اس لئے ہوا میں اڑ جاتا ہے اس سے جلد کے کھلے ہوے مسام بند ہو جاینگے اور جلد ٹائٹ اور صاف ہو جائے گی۔

گھریلوں کاموں میں استعمال

کپڑوں کی سلوٹیں

اگر کپڑوں پر استری کرنی ہو اور لائٹ چلی جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پانی اور سیب کے سرکے کا محلول بنا کے کپڑوں پر چھڑک دیں سلوٹیں ختم ہو جائیں گی۔

فرج اور فرش کی صفائی

فرج اکثر اگر زیادہ عرصے تک صاف نہ کیا جائے تو پانی اور سیب کے سرکے کی برابر مقدار لے کر محلول بنا لیں اور اس سے صفائی کریں اسی طرح فرش پر بھی اگر داغ لگ جائیں اور بے حد محنت کے بعد بھی نہ ہٹیں تو یہ عمل داغ کو صاف کر دے گا۔

کپڑوں کے داغ دھبوں کے لئے

اگر کپڑوں پر پسینے کے دھبے موجود ہوں تو ایسے کپڑوں پردھبے والی جگہ سرکہ اور پانی کامحلول چھڑکیں اور پھر دھولیں داغ دور ہو جائیں گے۔

صحت کے مسائل کا حل

ہچکیوں آنا روکے

ہچکیاں نہ روک رہی ہوں تو ایک چمچ سیب کا سرکا پی لیں ہچکیاں روک جائیں گی۔

وزن میں کمی

سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود ایسٹک ایسڈ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے خیال میں یہ سرکہ جسم کے نظام ہاضمہ کو بھی تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون میں بہت کم کیلوریز باقی رہتی ہیں۔

نیل کا علاج

ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھوکر نیل کی جگہ پر رکھ کر ایک گھنٹے کے لئے پٹی باندھ دیں پھر اس پر کوئی کریم لگادیں سیب کا سرکہ سوزش کو کم کرتا ہے اور اس میں شامل ایسیٹیک ایسیڈ خون کی گردش کو بہتربنا کے آرام پہنچاتا ہے۔

کیڑوں کے کاٹے کا علاج

کیڑے کانٹنے سے جلن اور سوزش ہو جاتی ہے اس کے علاج کے لئے ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بگھو کرمتاثرہ جگہ پر ٹکور کریں جلد آرام ا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...