گہری سانس لینے کے 6 فوائد

3,330

زندہ رہنے کے لئے سانس لینا بہت ضروری مانا جاتا ہے لیکن صرف سانس لینا ضروری نہیں۔روز صبح جلدی اٹھنے کو اپنا معمول بنائیں کھلی اور تازہ ہوا میں گہری سانس لیں یہ صحت مند طرز زندگی کا اصولوں میں سے ایک ہے اور اسکے بہت سے فوائد ہیں جو کے درجہ ذیل ہیں۔

1۔سانس کا نظام

کھلی فضا اور تازہ ہوا میں سانس لینے سے سانس لینے کا نظام جسے (Respiratory System) کہا جاتا ہے سہی طریقے سے کم کرتا ہے اور آپ سانس کی مختلف بیماریوں جیسے دمہ، برونکائٹس اور سینے میں درد جیسے امراض کے خطرات سے محفوظ رتے ہیں۔

2۔ نظام انہظام

ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کے قبض کی ایک بڑی وجہ نظام انہظام کا درست طریقے سے کم نہ کرنا ہے ایسے افراد میں قبض کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے جو لوگ سہی سے سانس نہیں لیتے بانسبت ان لوگو کے جو روزانہ گہری سانس لیتے ہیں تازہ ہوا میں گہری سانس لینے سے آپکا نظام انہظام درست طریقے سے کم کرتا ہے۔

3۔لمف (Lymph System)

کسی بھی بیماری کے بعد ریکوور ہونے کے لئے لمف سسٹم کا درست کام کرنا بہت ضروری ہے لمبی سانس لینے سے یہ نظام سہی کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کی بیماری کی صورت میں یہ نظام آپکو جلد صحت یابی کی طرف لے جاتا ہے۔

4۔خون کا دورانیہ

لمبی اور گہری سانس لینے سے دل کو سہی مقدار میں آکسیجن ملتی ہے اور دل خون کی رفتار میں اضافہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں اور دماغ تک خون سہی طریقے سے پہچتا ہے۔

5۔مدافعتی نظام

قوت مدافعت کا سہی کام کرنا انسانی جسم کے لئے بہت ضروری سے ۔یہ نظام مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کر تا ہے دن میں ایک بار گہری سانس لینے سے مدافعتی نظام تندرست رہتا ہے۔

6۔دماغی نظام

لمبی اور گہری سانس لینے سے دماغ سہی طریقے سے کام کرتا ہے اور دماغ میں سوچنے سمجھنے اور سہی فیصلے لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ڈپریشن ہونے کی صورت میں اگر کھلی فضا میں گہری سانس لی جائے تو ان سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...