گردوں میں پانی بھرجانا ایک بیماری ہے؟

24,812

گردوں میں پانی بھر جانا یعنی پلورل افیوشن کی صورت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گردوں سے بلیڈر میں صحیح طرح پیشاب منتقل نہیں ہوپاتا اور اس وجہ سے گردے سوجھ جاتے ہیں ۔ عام طور پر اس میں ایک گردہ متاثر ہوتا ہے ۔ لیکن بعض اوقات دونوں گردوں پر اس کا اثر پڑتا ہے گردوں میں پانی بھرنا بذات خود ایک بیماری نہیں بلکہ پہلے سے موجود کسی بیماری کی وجہ سے یہ صورت پیدا ہوتی ہے ۔جس کے نتیجے میں Urinary tract میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔

علامات:

عام طور پر پیشاب کے اخراج میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔جب یہ رکاوٹ زیادہ بڑھنے لگتی ہے تو پانی گردوں میں جمع ہوجاتا ہے جس سے گردے کا سائز بڑا ہونے لگتا ہے ۔ گردے کا سائز اس حد تک بھی بڑا ہوسکتا ہے کہ قریب کے اعضاء ان پر دباؤ ڈالنے لگتے ہیں۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو اس دباؤ کی وجہ سے گردے صحیح طرح کام کرنا چھوڑدیتے ہیں ۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان علامات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ جن میں پیشاب جلدی جلدی اور بار بار محسوس ہوتا رہتا ہے۔
کچھ اور علامات جو تکلیف بڑھنے کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔
۔ پیٹ یا پہلو میں درد محسوس ہونا ۔
۔ متلی
۔ الٹی
۔ پیشاب کرتے ہوئے درد ہونا ۔
۔ پوری طرح پیشاب نہ ہونا ۔
۔ بخار
پیشاب میں رکاوٹ انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے Urinary tract infection اس مرض کی سب سے عام نشانی ہے۔
UTI کی علامات :
۔پیشاب کی رنگت گدلی ہونا۔
۔ پیشاب کے اخراج میں تکلیف ہونا۔
۔پیشاب میں جلن ہونا۔
۔کمر کا درد
۔ بلیڈر میں درد ہونا۔
۔ بخار
۔ سردی لگنا۔
اگر یہ علامات موجود ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ UTI کے علاج میں تاخیر گردوں کے انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔

وجوہات:

گردوں میں پانی بھر جانا کوئی بیماری نہیں بلکہ اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا ہونے والی ان صورتوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جو گردوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
اس میں سب سے عام وجہ گردوں کو بلیڈر سے ملانے والی ٹیوب ureter مین رکاوٹ پیدا ہونا ہے۔ عام طور پر یہ رکاوٹ پتھری کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن اس کی ایک وجہ کوئی زخم اور خون جم جانا بھی ہوسکتا ہے۔
Ureterمیں رکاوٹ ہونے کی وجہ سے گردوں سے آنے والا پیشاب واپس گردوں میں چلاجاتا ہے ۔ جس سے سوجن ہوجاتی ہے۔

تشخیص:

اس مرض کی تشخیص جلد سے جلد ہونا ضروری ہے زیادہ عرصے تک مرض کو اسی حالت میں چھوڑنے سے گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر مرض کی تشخیص کے لیے سوجے ہوئے گردے کو محسوس کرنے کے علاوہ کچھ ضروری ٹیسٹ جس میں الٹرا ساؤنڈ اور سی ٹی اسکین شامل ہیں کراتا ہے تاکہ متاثرہ حصے کا باریک بینی سے مطالعہ کرسکے۔

علاج:

مرض کا علاج مرض کی نوعیت کے مطابق ہوتا ہے۔
۔آپ کاڈاکٹر اس رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے سرجری کا مشورہ دے سکتا ہے ۔ اگر یہ رکاوٹ کسی زخم یا خون جمنے کی وجہ سے ہے تو متاثرہ حصے کو سرجری کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے ۔ اور Ureterکے صحت مند سروں کو دوبارہ جوڑ دیا جاتا ہے ۔ اگر اس مرض کی وجہ پتھری ہے تب بھی سرجری ضروری ہے۔ اس کے لیے endoscopic surgery بھی کی جاسکتی ہے جس میں نہایت چھوٹے اوزار استعمال ہوتے ہیں۔ اور اس طرح زخم جلدی بھر جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...