ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کیسے گزاریں؟

1,183

زندگی بھر کڑی محنت کہ بعد جب ریٹائرمنٹ (retirment)کاوقت آتاہے تو یہ سوچ کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیاہوگا؟دن کیسے گزرے گا؟ اوراسی طرح کے دیگر سوالات ذہن میں جگہ بنالیتے ہیں۔بس اب ان سوالات سے جان چھڑائیں ذیل کی ٹپس اپنائیں اورٹینشن فری ہوجائیں۔

۱۔صبح کی واک

صبح کی تازہ ہوامیں چہل قدمی آپکو مزید تازہ دم کرسکتی ہے ۔کیوں کہ آپ کوآفس جانے کی ٹینشن نہیں رہتی ۔دن بھر تازہ دم رہنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی صبح بہت اچھی ہوجو آپکودن بھر کے لئے چاک وچوبند کردے۔ٹھنڈی تازہ ہوا میں جب آپ اپنے ماضی کی یادوں کوتازہ کریں تو یقیناًآپ خوشی محسوس کریں گے۔

۲۔فیملی کووقت دیں

زندگی بھر مصروفیت کے باعث گھر کووقت دینامشکل ہوجاتاہے اسی لئے ریٹائرمنٹ کے بعد آسانی سے وقت دیاجاسکتاہے۔گھرمیں موجود افراد خصوصا پوتے پوتیاں اورنواسے نواسیاں آپ کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔آپ کے قصے کہانیاں آنے والی نسل کی تربیت کاحصہ بن سکتے ہیں۔

۳۔اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں

بے شک ریٹائرمنٹ کا وقت آنے تک انسان بہت کچھ سیکھ چکاہوتاہے لیکن سیکھنے کاعمل توکبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔اسی لئے اپنی پسند اوردلچسپی کودیکھتے ہوئے مختلف کلاسز لینے کے بارے میں سوچیں ۔چاہیں وہ لینگوج ،پینٹنگ یا کوئی آرٹ اینڈ کرافٹ کلاس ہی کیوں نہ ہو۔اس طرح آپ کی ملاقات نئے لوگوں سے بھی ہوگی اورشاید نئے دوست بھی مل جائیں۔

۴۔جسمانی سرگرمیاں

ریٹائرمنٹ کے بعد مصروف اورفعال رہنے کیلئے کم ازکم ہفتے میں ایک بارجسمانی سرگرمیوں کاہوناضروری ہے۔اگر مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں جیسے ٹینس ،گولف،تیراکی وغیرہ کواپنی زندگی میں دوبارہ شامل کرلیا جائے تویہ ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہت بہتر رہتاہے۔ اس سلسلے میں آ پ دیگر معاشرتی سرگرمیوں کاحصہ بھی بن سکتے ہیں۔

۵۔مشغلہ اپنائیں

اپنی پسند کے مطابق کوئی بھی مشغلہ اپنائیں اور ا س میں مصروف ہوجائیں۔پودے اگائیں ،پھول کھلائیں،مطالعہ کریں اگر لکھنے کے شوقین ہیں تو پھر دیر کس بات کی ہے۔بس وہ شوق جو آپ زندگی میں پورے نہیں کرسکے وہ اب کرلیں۔

۶۔لانگ ڈرائیو

یہ وقت ایساہوتاہے کہ آپ اپنے لائف پارٹنر کو پورا اوراچھاوقت بآسانی فراہم کرسکتے ہیں۔ایک دوسرے کوسہارا دینے کااس سے بہترین وقت اورکوئی نہیں ہوتا۔اگر لائف پارٹنر کے ساتھ لونگ ڈرائیو پرجائیں تو یہ آپ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتاہے۔

۷۔جم جائیں

بڑھتی عمر کے ساتھ بیماریوں کے بڑھنے کاخطرہ اوروقت نہ گزرنے کاشکوہ بھی بڑھ جاتاہے اسی لئے ریٹائرمنٹ کے بعد جِم ضرور جوائن کریں تاکہ آپ فٹ اورچست رہیں ۔اس طرح بڑھتی عمر اوربیماریوں کے خطرات بھی کم ہونگے اورآپ مصروف بھی رہیں گے۔

۸۔پارٹ ٹائم

پارٹ ٹائم جاب ریٹائرمنٹ کے بعد ذہنی اورجسمانی کارکردگی میں توازن رکھنے اوراپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔اس طرح آپ مصروف بھی رہیں گے اور معاشرے میں سراٹھاکرجیئیں گے۔فل ٹائم جاب ختم ہونے کی ٹینشن سے بھی دوراورخوش رہیں گے۔
مزید جانئے :گھر میں موجود 11 چیزیں جو آپ کو بیمار کرسکتی ہیں 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...