صحت بخش اسنیک

1,371

عام طورپرہرفرد دن میں تین بار کھاناکھانے کاعادی ہوتاہے۔لیکن کھانے کے دوران لگنے والی بھوک کو صحت بخش اسنیک سے کیسے مٹایاجائے جوکم کاربوہائیڈریٹ ،کم کیلوریز اورزیادہ منرلز پر مبنی ہو۔اگر آپ کھانے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ کیلوریز پرمشتمل اسنیک کاانتخاب کریں گے تو آپ کی بھوک تو یقیناًمٹ جائے گی لیکن ایکسٹرا کیلوریز لینے کے باعث آپکاوزن تیزی سے بڑھنے لگے گا۔لہٰذا ایسے اسنیک کاانتخاب کریں جوآپکو صحت اورتوانائی دونوں ایک ساتھ فراہم کریں۔

۱۔سلادریپس

salad recipes

اسنیک کے طور پر اگر آپ سلاد ریپس بنالیں تو اس طرح سے آپ روزانہ سبزیوں کااستعمال آسانی سے کرسکتے ہیں۔کھیرا،ٹماٹر،پیاز،ابلی ہوئی یااسٹیم سبزیاںآپکی پسند کے مطابق، لیموں کارس ایک چمچ،اوریگانو آدھاچمچ،سیب کاسرکہ ایک چمچ اوراپنی پسند کے مطابق نمک،کالی مرچ وغیرہ شامل کرکے ہول ویٹ آٹے کے چھوٹے چھوٹے ریپس تیار کرکے یہ سلاد اسمیں ریپ کریں اورکم کیلوریز والاصحت بخش سلاد ریپس انجوائے کریں۔

۲۔بیکڈ پوٹاٹو

baked potato

بیکڈ پوٹاٹو صحت بخش اسنیک کے طورپرجاناجاتاہے کیونکہ آلو اگر فرائی کرکے کھائے جائیں تو نقصان دہ ہوتے ہیں۔اسمیں آپ سبزی ،چیز یاقیمہ کی فلنگ بھی کرسکتے ہیں۔اورخالی نمک اورکالی مرچ کے ساتھ بھی سرو کرسکتے ہیں۔ اگر آپ فلنگ کرناچاہتے ہیں تو آلو کو۷۰فیصد بیک کرکے نکال کرٹھنڈا ہونے پر اسے بیج سے تھوڑاخالی کرکے حسب پسند فلنگ کریں اوردوبارہ بیک کرلیں۔

۳۔فروٹ سیلڈ

fruit salad

پھل کسی بھی شکل میں ہوں فائدے کے سوا کچھ نہیں دیتے ۔اگر آپ خالی پھل اسنیک کے طورپرنہیں کھاسکتے تو ان فروٹ کی سیلڈ بنائیں۔فائبر اورانرجی سے بھرپور اس سیلڈ سے بہترین اسنیک کوئی اورنہیں۔مکس پھلوں یاجو پھل آپ کودستیاب ہوں ان کی سلاد بنائیں اپنی پسند کی سیسینگ کریں اورانجوائے کریں۔

۴۔فلیورڈ دہی

florid yogurt

کیلشیئم کاخزانہ دہی اگر آپ اسنیک کے طورپر لیں تو بہت اعلیٰ ہے۔لیکن چینی ملانے کے بجائے بس اس میں مختلف فلیور ملالیں۔چاہیں تو اپنے پسندیدہ پھل کاپلپ ملالیں تاکہ چینی کی کمی بھی پوری ہوجائے اورمزیدار ذائقہ بھی آجائے۔

۵۔ابلے ہوئے چنے

boiled chana

چنے چاہیں کالے لیں یاسفید یہ آپ کی اپنی پسند ہے۔لیکن اگر آپ اسنیک کے طورپر بوائل چنوں کااستعمال کریں تو نہ ہی آپ کاوزن بڑھے گااور نہ آپ کی توانائی میں کوئی کمی آئے گی۔اسمیں آپ لال یا سفیدلوبیا کے ساتھ ورائٹی بھی لے سکتے ہیں۔روز بوائل کرنامشکل ہوتو بوائل کرکے فریز کریں اورضرورت پڑنے پراستعمال کریں ۔

۶۔بنانابائٹ

banana bite

کیلے کوچاکلیٹ سے کوٹ کریں پھر خشک میوہ جات سے کوٹ کرکے سلائس کاٹ لیں اورانجوائے کریں۔یہ اسنیک بچوں کے لئے بہترین ہے ۔اس طرح بچے کیلابڑے شوق سے کھالیں گے۔

۷۔انرجی بار

energy bar

جئی،کٹے ہوئے بادام ،السی کے بیج،(اگر چاہیں تو )چاکلیٹ چپس،پینٹ بٹر،شہد اورونیلاایسنس چند قطرے شامل کرکے سب کو اچھی طرح مکس کریں اورچھوٹی چھوٹی بائٹ کے طور پرٹرے میں رکھ کرفریز کرلیں۔اس میں آپ اپنی پسند کاکوئی بھی خشک میوہ جات شامل کرسکتے ہیں۔

۸۔فیوژن سیلڈ

fusion salad

سیلڈ صحت کے لئے بے انتہامفید ہے آپ مختلف طرح کی سلاد مختلف ڈریسنگ جیسے( زیتون کاتیل،لیموں کارس،کالی مرچ،نمک )کے ساتھ بناکر اسنیک کے طورپرکھاسکتے ہیں۔سلا د میں لال لوبیا یاکالے چنے اورابلاہواپاستہ اورتھوڑا سا املی کاپلپ شامل کرکے آپ اسے مزید لذیذ اورصحت بخش بناسکتے ہیں۔

۹۔گھرکابنانمکو

home made nimco

ایک پاؤ پوئے،آدھاپاؤ مرمرے اورایک پاؤبھنے کالے چنے کے ملاپ سے آپ اپنے گھر پرمزیدار نمکوتیار کرسکتے ہیں۔ان تمام اجزاء کوپہلے صاف کرلیں ۔پھر آئل میں پیاز اورہری مرچ کاٹ کرہلکی لال کرکے اسمیں نمک اورپسی لال مرچ حسب ذائقہ شامل کرکے فوراً پوئے وغیرہ شامل کریں اوربھون کرہرادھنیاکاٹ کرڈال دیں۔اسے آپ کئی دن تک فرج سے باہر ایئر ٹائٹ جار میں رکھ سکتے ہیں۔

۱۰۔انڈے

eggs recipes

اسنیک کے طورپرابلے ہوئے انڈے لئے جاسکتے ہیں۔اگر انڈے خالی کھانہ مشکل ہوتو آپ ان میں فلیورشامل کرسکتے ہیں۔انڈوں کوبیچ سے کاٹ کر اسکی زردی نکال دیں اوراسی زردی میں پالک،پیاز،چٹکی نمک،کالی مرچ،زیتون کاتیل مکس کرکے انڈوں کی سفیدی میں بھرکرچاہیں تو ہلکاسابیک کرکے سروکرسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...