شادی شدہ افراد زیادہ صحت مند کیوں ہوتے ہیں؟

6,460

دنیا کے ہر مذہب میں شادی کے رشتے کو ایک خاص مقام دیا جاتا ہے اس کی صرف معاشرتی وجوہات نہیں بلکہ شادی انفرادی طور پر بھی نفع دیتی ہے ۔

شادی کیجئے اور جذباتی صحت پائیے

دنیا میں کئی تحقیقات یی بات ثابت کر چکی ہیں کی شادی شدہ نوجوان افراد ،کنوارے نوجوانوں کے مقابلے میں پر سکون ذندگی گزارتے ہیں ،اگر چہ کنوارے افراد چند لمحوں کے لئے تفریح ،لطف اور موج مستی تو کر سکتے ہیں لیکن جو اطمینان دل کو مطلوب ہوتا ہے وہ شادی کے بعد ہی میسر آتا ہے ،اور اس ہی وجہ سے مذہب اسلام میں شادی کو ایک الگ مقام دیا جاتا ہے۔

شادی کیجئے اور عمر بڑھائیے

دنیا کے کسی بھی معاشرے میں اکثر خود کشی کرنے والے افراد یا تو کنوارے ہوتے ہیں یا کسی حادثے کی وجہ سے اپنے ساتھی کو کھو چکے ہوتے ہیں کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ۔
بیالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد افراد کا قوت مدافعت متحرک ہو جاتا ہے جس کے باعث کینسر جیسے امراض لاحق ہونے کے امکانات میں دس فیصد کمی آجاتی ہے ۔

شادی کیجئے اور ذہنی صحت پائیے

شادی شدہ افراد کے مقابلے میں طلاق یافتہ ،بیوہ یا کنوارے افراد ذہنی تناؤ ،دباؤ اور ذہنی امراض کا شکار زیادہ ہوتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق شادی شدہ افراد کا ( کورٹسول لیول ) قدرتی طور پر زیادہ نہیں بڑھتا ۔ کورٹسو لیول صبح بیدار ہوتے ہیں بڑھتا ہے لیکن شادی شدہ افراد کا کورٹسول لیول توازن میں رہتا ہے جس کے باعث ذہنی دباؤ ،ذیابطیس اور بلڈ پریشر نہیں بڑھتا ۔

شادی جسمانی و معاشرتی بیماریوں سے نجات

ایڈز ایک لا علاج مرض ہے جس کے پھیلنے کی وجہ غیر اخلاقی عادات ،بے راہ روی اور نا جائز جسمانی تعلقات ہیں ۔اور یہ ساری لتیں ایک فرد کو اس وقت لگتی ہیں جب وہ خود کو تنہا محسوس کرتا ہے ۔شادی کے بعد ان سماجی برائیوں کی روک تھام کرنا آسان ہو جاتا ہے جسے ہر فرد کی جسمانی صحت کی حفاظت بھی ممکن ہوتی اور نتیجے میں معاشرہ بھی ایڈز جیسے مرض سے پاک ہوتا چلا جاتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...