حلاوہ ویکس بنانے اور استعمال کرنے کاطریقہ

11,267

ویکس کے لئے اب پارلر جاکر خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ حلاوہ ویکس گھر پر ہی کم پیسوں میں اور محفوظ طریقے سے آپکا مسئلہ حل کرسکتی ہے ۔ویکس کی ضرورت آپکو باربار پڑتی ہے اسکے لئے یہ ایک ایساطریقہ ہے جو آپکے پیسے اور قیمتی وقت ایک ساتھ بچاسکتاہے۔بیان کردہ طریقے کے مطابق حلاوہ ویکس اب آپ آسانی سے گھر پر تیار کرسکتے ہیں۔

اجزاء

لکوڈگلوکوز ایک کپ
شہد آدھاکپ
لیموں کارس چارچمچ
پھٹکری ایک چٹکی
نمک ایک چٹکی

ترکیب

لکوڈ گلوکوز کوبالکل ہلکی آنچ پر میلٹ کریں شہد شامل کریں۔ جب بالکل میلٹ ہوجائے توصرف ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی پھٹکری ملالیں۔اسکے بعد لیموں کارس شامل کریں۔اتنا پکائیں کہ تمام اجزاء مکس ہوجائیں اور اسکاتمام پانی خشک ہوکر مکسچر گاڑھاہوجائے ۔مستقل چمچ چلاتی رہیں مکسچر کو جلنایا لگنا نہیں چاہئے ۔یہ تقریباً پندرہ سے بیس منٹ میں تیار ہوجاتاہے۔کسی جار میں رکھ دیں ۔ٹھنڈا ہوکر یہ کینڈی کی طرح جم جائے گا۔اسکے بعد آپ اسے استعمال کرسکتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ

یہ ویکس آپ پوری باڈی پر کرسکتے ہیں۔اس ویکس کا استعمال عام ویکس سے تھوڑا مختلف ہے ۔اسمیں کوئی اسٹرپ استعمال نہیں ہوگی۔جار میں سے تھوڑی سی ویکس لے کراسکن پرچھوٹے چھوٹے پیچز (ایک چھوٹی انگلی کے برابر) لے کراپلائی کریں۔اور اوپر کی طرف جسطرح اسٹرپ جھٹکے سے اٹھاتے ہیں اسی طرح اٹھالیں۔استعمال شدہ ویکس دوبارہ استعمال نہیں ہوگی اسے واپس جار میں نہ رکھیں بلکہ ضائع کردیں۔

احتیاط

شہد اصلی ہوناچاہئے ورنہ ویکس ٹھیک طرح سے نہیں بنے گا۔اگر شہد اصلی نہ ہوتو صرف لکوڈ گلوکوز استعمال کرسکتے ہیں۔
اس گلوکوز سے بچوں کی کینڈیز بنتی ہے ۔اسلئے بہترین نتائج کے لئے لکوڈ گلوکوز اچھی کیمیکل مارکیٹ سے لیں۔
پھٹکری ایک چٹکی سے زیادہ نہ ڈالیں ورنہ اسکن خراب ہوسکتی ہے۔
اگر ویکس سے آپکو دانے نکلتے ہیں تواستعمال کے بعدایک دن کے لئے دھوپ سے بچیں۔
عرق گلاب اور سودنگ لوشن استعمال کریں۔
تیارکرنے کے بعد فرج میں نہیں رکھیں۔بلکہ باہرکافی عرصے تک رکھ سکتے ہیں۔
بازار میں ملنے والی عام ویکس سے اگر جلد پر داغ دھبے پڑ گئے ہوں تو اہیں دور کرنے کے لیے لازما کریم کا استعال کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...