خوشبو ہوایسی جو آپکی توانائی بڑھائے
خوشبو ہرکسی کوپسند ہوتی ہے اور ہرکسی کے استعمال میں رہتی ہے لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ یہ آپکے صحت مند رہنے میں ایک اہم کرداد ادا کر سکتی ہے۔
خوشبو صحت کے لیے دو طرح سے مفید ہے ۔ایک تو یہ کہ یہ اضطراب،ڈپریشن اور دباؤ کودور کرتی ہے ۔دوسرے یہ تھکاوٹ کو دور کرکہ توانائی کو بحال کرتی ہے۔ اس سے مراد الکوحل والے کیمیکل سے بنے پرفیومز نہیں بلکہ ایسی خوبوئیں ہیں جو ہم قدرتی چیزوں یا جڑی بوٹیوں سے حاصل کرتے ہیں جیسے کہ لیونڈر آئل یا مختلف اقسام کے پھولوں سے آنے والی خوشبو۔ قدرتی خوشبوں کے آس پاس ہونے سے حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔بے چینی اور اضطراب
گلاب،صندل،لیونڈر،اورنج اورلیموں کی خوشبو اضطراب دورکرکے آپکی توانائی میں اضافہ کرتی ہیں۔گلاب کاتیل ہمارے جسم کے خودکار نظام اور تحت الشعور کے نظام کو کنٹرول کرتاہے۔
۲۔تھکاوٹ
چنبیلی،پودینہ،روزمیری اور یوکلپٹس کے جوہری تیل تھکاوٹ دور کرتے ہیں۔روزمیری کاتیل آپکو پرسکون رکھتاہے۔چنبیلی کاتیل خود اختیاری کے نظام کو بیدار کرکے مستعدی میں اضافہ کرتاہے۔
۳۔ذہنی امراض
آجکل ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔مختلف قسم کے پھولوں،پھلوں اور جڑی بوٹیوں کی خوشبوذہنی امراض کوکم کرنے میں مفید رہتی ہے۔یہ خوشبوئیں انسان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔
۴۔جراثیم سے حفاظت
خوشبوؤں میں جراثیم کو ہلاک کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔مثلاً صندل،دارچینی اور
سفیدے میں جراثیم کو ہلاک کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔
۵۔زچگی کے بعد
بچے کی ولادت کے بعد خواتین سخت بے آرامی کاشکار ہوتی ہیں۔اگر وہ نہانے کے پانی میں چند قطرے لیونڈر آئل کے ملاکرنہالیں توبے آرامی میں کمی آجاتی ہے۔
۶۔خوشگوار ماحول
ماحول خوشگوار ہوتو آپ ٹینشن فری رہتے ہیں۔اگر آپ موم بتی کے کناروں پر لیونڈر آئل لگاکرموم بتی کوجلائیں تو پورے گھرمیں اروماپھیل جائے گا اور آپکے گھرکاماحول اچھاہوجائے گا۔
۷۔پرسکون نیند
صبح ہشاش بشاش اٹھنے کے لئے رات کی بھرپور نیند بہت ضروری ہے۔ جو لوگ نیند کے مسئلے سے دوچار ہیں اگر وہ بیڈروم میں تھوڑی سی لیونڈر کی خوشبو بکھیر دیں تو وہ آرام سے سوسکتے ہیں۔