صحت کے7مسائل کا ورزش سے علاج

3,743

ورزش صرف وزن کم کرنے کے لئے ہی نہیں کی جاتی بلکہ آپ منفرد اور آسان ورزشوں سے صحت کے مختلف مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔
ورزش صرف نوجوانوں کے لئے مخصوص نہیں ہے ،ہر عمرکے افراد ورزش کے ذریعے مختلف بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی صحت بہتر بنا سکتے ہیں ۔

1۔ جوڑوں کا درد اور کمزور یادداشت

تیراکی جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہوتی ہے ۔پانی میں آسانی سے حرکت ہو سکتی ہے جس سے پٹھوں اور جوڑوں پر وزن نہیں پڑتا اور جوڑوں کے مستقل درد سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔تیراکی کرنے سے یاد داشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ماہرین کے مطابق ایسے افراد جن کا مزاج گرم ہوتا ہے انھیں واٹر ایروبکس کرنا چاہئے جس سے موڈ خوش گوار ہوتا ہے ۔

2۔ مائگرین( آدھے سر کا درد )

اپنے چہرے کو الٹے کندھے کی جانب موڑ کر الٹے ہاتھ کی ہتھیلی پر چہرے کا وزن ڈالیں اور سیدھا ہاتھ سر پر اس طرح رکھیں جیسے کان کو ہتھیلی سے دبا رہے ہوں ۔اب الٹے ہاتھ کی ہتھیلی سے سر کو اوپر کی طرف اس طرح دبائیں کہ الٹے کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہو۔ تیس سیکنڈ تک یہ ورزش کرنے کے بعد دوسری جانب بھی تیس سیکنڈ کے لئے یہ ورزش کریں ۔

3۔ رحم کے جملہ مسائل

بٹر فلائی پوز خواتین کے پوشیدہ امراض کے لئے انتہائی مفیدہوتا ہے یہ کولھے اور رانوں کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور ذہنی تناؤ بھی کم کرتا ہے ۔
زمین پر لوٹس کے پھول کی طرح بیٹھیں ۔(آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں اس طرح نیچے زمین پر بیٹھیں لیکن ٹانگوں کوکراس مت کریں بلکہ دونوں تلووں کو ایک دوسرے سے ملائیں)۔ایسا کرنے سے آپ کو رانوں کے نچلے حصے میں کھنچاؤ محسوس ہو گا ۔اپنی کمرکو بالکل سیدھا رکھیں ۔ اور ہاتھوں کو پیروں کے انگوٹھوں پر رکھیں ۔کوشش کریں کہ گھٹنے زمین کو ٹچ کریں ۔ اس دوران گہری اور لمبی سانسیں لیتے رہیں ۔
روزانہ پندرہ منٹ تک یہ ورزش کرنے سے رحم مضبوط ہو گا ۔

4۔دانت کا درد

دانتوں کی تکلیف میں بھاگنے اور تیز تیز چہل قدمی کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ دانت کے درد میں پریشر پوائنٹ اور آسن لگانے سے آرام ملتا ہے ۔
دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں سے دونوں ہاتھوں کی پہلی اور دوسری انگلی دبائیں اور بقیہ دو انگلیاں بالکل سیدھی رکھنے کی کوشش کریں ،ہاتھوں کی یہ پوزیشن ۵ منٹ تک رکھیں ،دانٹ کے درد میں آرام آنا شروع ہو جائے گا ۔

5۔بالوں کا جھڑنا

بالوں کے گرنے کی ایک وجہ سر کی جلدپر خون کی گردش کا متاثر ہونا ہے ۔اگر سر کی جلد پر خون کی گردش نہ ہو تو بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ بال مضبوط بنانے اور گرنے سے روکنے کے لئے سب سے بہترین ورزش (ڈائمنڈ پوز ) ہے ۔ جیسے نماز میں التحیات پڑھنے کے لئے زمین پر بیٹھتے ہیں اس طرح بیٹھیں اور دونوں کولھے دونوں پیروں کی ایڑھیوں پر رکھیں کہ ٹخنے میں کھنچاؤ محسوس ہو ۔گردن بالکل سیدھی رکھیں اور کمر بھی ۔ لمبی گہری سانسیں لیتے رہیں ۔ایکمنٹ تک اسی پوزیشن میں بیٹھیں ۔
بالوں کو مضبوط اور گھنا بنانے کے لئے اور بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اپنے ہاتھوں کے ناخنوں کو آپس میں رگڑیں ۔ایسا کرنے سے سر کے مردہ خلئے دور ہوتے ہیں ،خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے اور نئے بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

6۔ چہرے کی بد صورتی اور جھائیاں

چہرے کی رنگت گلابی کرنے کے لئے اور چہرے پر چمک لانے کے لئے سب سے بہترین حل چہرے کا مساج ہے ۔ اس کے علاوہ چہرے کی آسان ورزش سے بھی چہرے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔
۔ اپنے دونوں ہونٹوں کو اندر کی طرف بند کریں اور سختی سے منہ بند کریں اور منہ میں ہوا بھریں اور ۵ تک گنتی گنیں اور پھر سانس باہر نکالیں دس دفعہ اسی طرح کریں

7۔ سیاہ ہونٹ

اگر آپ کے ہونٹ سیاہ ہیں تو اپنے انگوٹھے سے ہونٹوں پر پریشر دیں اور آہستہ آہستہ پریشر کم کریں اس طرح دس دفعہ کریں ۔جس وقت بھی آپ فارغ ہوں یہ ورزش آسانی سے کر سکتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...