گھریلو ناچاقیاں اور انکے مضراثرات

2,043

آج جہاں دنیا بہت آگے نکل چکی ہے وہیں ہم ابھی تک اپنے آپس کے جھگڑوں سے باہر نکل ہی نہیں پارہے ہیں۔ہمارے معاشرے میں تقریباً ہر گھر اس مسئلے کاشکار نظرآتاہے۔ایک دوسرے سے شکایت ہے کہ ختم ہی نہیں ہوپاتی۔ضروری نہیں کہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ صرف میاں اور بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑا ہی ہوبلکہ بعض اوقات اسمیں پورا خاندان ملوث ہوتاہے۔

۱۔خاتون خانہ پر منفی اثر

تحقیق کے مطابق گھریلوں ناچاقیوں کامنفی اثر خواتین پر زیادہ پڑتاہے۔کیونکہ مرد حضرات تو ان باتوں پراتنی توجہ نہیں دیتے اور ہرروز صبح اپنے دفتر کے کام میں مصروف ہوجاتے ہیں۔جبکہ خواتین جو اپنازیادہ وقت گھرپر ہی گزارتی ہیں تو وہ اس جھگڑے کو اپنے ذہن سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوپاتی۔

۲۔دوری اور تنازعات

آپس کے یہ ناخوشگوار تعلقات تمام رشتوں میں دوری کاسبب بنتے ہیں۔میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ انکے گھر والوں سے بھی اختلافات پال لیتے ہیں۔جسکے باعث رشتے کمزور ہوجاتے ہیں اور اسکے منفی اثرات آگے جاکر انکے بچوں پر پڑتے ہیں۔

۳۔بڑھتی غلط فہمیاں

ماہرین نفسیات کے مطابق اکثر میاں بیوی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کواچھی طرح جانتے ہیں لہٰذا انھیں ایک دوسرے کوتفصیل بتانے کی زیادہ ضرورت نہیں۔میاں بیوی کایہ فرض کرلیناکہ وہ ایک دوسرے کوجانتے ہیں غلط فہمیوں کوبڑھاتاہے۔

۴۔عمر ڈھلنے کاسبب

گھریلوناچاقیاں ان عوامل میں سے ایک ہے جو انسان کو اسکی حقیقی عمر سے بڑاظاہر کرتے ہیں۔اسکے باعث چہرے پر منفی اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔اور خصوصاً خواتین وقت سے پہلے عمر رسیدہ نظر آنے لگتی ہیں۔

۵۔بگڑتی صحت

روزمرہ کے لڑائی جھگڑے،شکوے شکایات گھرمیں موجود تمام افراد کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔نہ تو مرد سکون سے کام پر توجہ مرکوزکرپاتے ہیں اور نہ ہی خواتین گھر اور بچوں پر۔گرتاہوا پانی کاقطرہ تو پتھر میں بھی سوراخ کردیتاہے۔

۶۔اعتماد کی کمی

کسی بھی رشتے کی بنیاد اعتماد پر ٹکی ہوتی ہے اور اگر اعتماد ہی نہ رہے تو سب کچھ ختم ہوتے زیادہ دیر نہیں لگتی۔بے جاروک ٹوک،شک،لڑائی جھگڑے برائی کوجنم دیتے ہیں۔گرتاہوا اعتماد پیارکی مضبوط دیوارکوبھی گرادیتاہے۔

۷۔بچوں کی ماں باپ سے دوری

سب سے بڑا اور اہم نقصان یہ ہے کہ بچے آپ سے دور ہونے لگتے ہیں۔ بچوں کے دل سے آپکی عزت کم ہونے لگتی ہے۔پھر نہ وہ آپکاکہنامانتے ہیں اور نہ ہی پیارکرتے ہیں۔ذہنی دباؤ میں گرفتارہونے سے بچے کی قابلیت متاثرہوتی ہے۔

۸۔طلاق کاسبب

موجودہ معاشرے میں طلاق کے ریشومیں اضافہ ہوچکاہے اور اسکاسبب صرف اور صرف گھریلوناچاقیاں ہیں۔ایک دوسرے کہ نہ سمجھنا،عزت نہ کرنا اور ضرورت سے زیادہ توقعات رکھنا اب انسان کی فطرت کاحصہ بنتاجارہاہے۔

 مزید جانئے :لال بیگ سے چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...