سردیوں میں بچے کو صحت مند رکھنے کے مفید ٹوٹکے

21,088

سردیوں میں بچوں کی بھوک کے ساتھ ساتھ غذائی ضروریات بھی بڑھ جاتی ہیں ۔سردی کے موسم میں حاصل کی گئی توانائی سال بھر کام آتی ہے۔
سردی کے موسم میں مقوی غذا استعمال کرنی چاہئے۔اسی لئے بچوں کی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کریں جو چکنائی،نمک اور تیزابی خصوصیات کے بجائے مقوی ،متوازن اور جسم کو طاقت اور قوت دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
بچے عموماً کھانے پینے میں بڑے نخرے کرتے ہیں اسی لئے ذیل میں بیان کردہ طریقے آپ اپنی سہولت اور بچے کی پسند کاخیال رکھتے ہوئے آزماسکتی ہیں۔
۱۔اگر آپکا بچہ چھوہارے کھانا پسند نہیں کرتا تو دوعددچھوہارے ایک کپ دودھ میں ابال کرچھاننے کے بعد رات سونے سے پہلے بچے کو پلادیں۔
۲۔دیسی گھی بڑھتے بچوں کی صحت اور مضبوط ہڈیوں کے لئے ضروری ہے ایک کپ دودھ گرم کرکے اسمیں آدھاچمچ دیسی گھی اور ایک چمچ شہد ملاکر پلائیں۔
۳۔ڈیڑھ کپ پانی میں ایک لونگ،ایک چھوٹا ٹکڑاگڑ،ایک چٹکی اجوائن،ایک جوا لہسن اور چٹکی بھر سونف ڈال کر پکنے رکھ دیں۔جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر ہفتے میں ایک دفعہ بچے کو جتنا وہ آرام سے پی سکے پلادیں بچہ سردی سے محفوظ رہے گا۔
۴۔سردی کی سوغات گاجر اور پالک کا رس برابر مقدار میں ملاکر بچے کو پلائیں دماغ اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہے۔
۵۔صبح ایک بڑا چمچ چار مغز لے کراچھی طرح دھو کر بھگو دیں رات کو اسے پیس کر دودھ میں ملاکرپلادیں۔امتحان قریب ہیں بچہ کے لئے آسانی رہے گی۔
۶۔وٹامن سی کا خزانہ اورنج جو بچے نہیں کھاتے لیکن اسکا جوس بچے بڑے شوق سے پیتے ہیں۔لیکن ٹھنڈا نہ پلائیں اور اسمیں چٹکی بھر کالانمک اور کالی مرچ ضرور ملاکردیں۔
۷۔آجکل مارکیٹ میں تازہ ہلدی آسانی سے دستیاب ہے آپ اسے لاکر چھیل کر پیس لیں اور نیم گرم دودھ میں تھوڑی سی ملاکر بچے کو پلادیں۔
۸۔اگر بچے کو کھانسی ہوتو سیب کے رس میں مصری ملاکرپلائیں۔
۹۔اگر بچہ کو نزلہ ہوجائے توپانچ انجیر کو پانی میں ابال کرچھان کریہ پانی تھوڑا تھوڑا کرکے صبح وشام پلادیں۔
۱۰۔اگر بچہ کالے چنے نہ کھاتاہوتوکالے چنے ابال کر اسکاپانی بچے کو پلائیں۔چنے بہت مفیداور طاقت ور غذاہے۔ ذائقہ (Taste) کے لئے نمک اور کالی مرچ ملالیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...