سردیوں میں بنائیں یہ صحت بخش ڈشیں

3,725

ہر موسم کا اپنا الگ مزہ ہے۔بدلتے موسم کے ساتھ پہننے اوڑھنے اور رہن سہن کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی عادات بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔سردیوں کے مخصوص کھانے آپکو سردی کے اثرات سے بچاتے ہیں ۔ سردیوں میں یہ مزیدار ڈشیں بنائیں اور ذائقہ کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی حاصل کریں ۔

۱۔باجرے کی ٹکیاں

bajaray ki tikiya

سردیوں میں ضرور بنائیں۔ایک پاؤ دودھ میں آدھا کپ گڑ میلٹ کرلیں۔ایک پاؤ باجرے کا آٹالیں اور اسی دودھ کو تھوڑا تھوڑا شامل کرکے اچھی طرح گوندھ کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اسکے بعد ٹکیاں بناکر سفید تِل سے کوٹ کریں اور ہلکے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر تل لیں۔ٹھنڈا ہونے پر آپ اسے ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کرسکتی ہیں۔

۲۔مولی کی ترکاری

moli ki tarkari

سردی کی سوغات مولی جسے سلاد کے طورپر کھائیں یا پکاکر ہرطرح سے مفید اور ذائقہ دار لگتی ہے۔مولی کوپتوں کے ساتھ کاٹ کر تھوڑا سے تیل میں لہسن اور ثابت لال مرچ ڈال کرمولی ڈالیں ہلکا سا بھونیں اور کٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر تھوڑے سا پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔پانی خشک ہونے پر بھون کر گرماگرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

۳۔لہسن کی کچھڑی

lahsan ki khichri

سردیوں میں مارکیٹ میں ہرا لہسن دستیاب ہوتاہے ۔آپ گھر میں کسی بھی دال کے ملاپ سے کچھڑی تیار کرکے اس لہسن کے ہرے حصے کو کاٹ کر گھی میں پہلے زیرہ ڈال کر اسکے بعد کٹاہوالہسن شامل کریں اور کچھڑی پر ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔

۴۔گڑ والے چاول

gurr waly chawal

گڑ والے چاول سردیوں کی منفرد ڈش ہے۔ایک کپ چاول ابال لیں۔الگ پین میں تھوڑے سے پانی میں ایک کپ گڑ،دوالائچی اوردو لونگیں ڈالکر شیرہ بنالیں۔جب شیرہ تیارہوجائے تودوچمچ گھی شامل کرکے ابلے ہوئے چاول ڈالکر ایک چٹکی نمک چھڑک کردم لگادیں۔

۵۔انڈوں کاحلوہ

andy ka halwa

سردیوں کا دفاع کرنے کے لئے آپ اس حلوہ کا استعمال کریں۔انڈے چھ عدد،کھویاایک پاؤ،دیسی گھی چار چمأ،چینی حسب ضرورت ،پسی الائچی آدھا چمچ،سوجی آدھاپاؤ،بادام،پستے اورکشمش بیس بیس گرام،جائفل جاوتری ایک چٹکی ان تمام اجزاء کو کھلے پین میں مکس کرکے چولھے پرہلکی آنچ پررکھ دیں۔ مستقل چمچ چلاتی رہیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں۔آخر میں ایک چٹکی زردے کا رنگ ملا کر اچھی طرح بھون لیں۔

۶۔مکس سبزی

mix sabzi

سردیوں میں کیونکہ تمام ہری بھری اور خوش رنگ سبزیاں تازہ دستیاب ہوتی ہیں۔اسی لئے ان تمام سبزیوں کوملاکر جو ترکاری پکائی جاتی ہے وہ انتہائی طاقتور ہوتی ہے۔آپ گھر والوں کی پسند کے مطابق انمیں کمی بیشی بھی کرسکتی ہیں۔اسطرح سبزی یا انکے کباب بنانے سے بچے اور بڑے تمام سبزیاں شوق سے کھا بھی لیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...