خون پتلاکرنے والی دواؤں کا استعمال اورممکنہ مضر اثرات

29,581

قدرت کے قانون کے مطابق ہمارے جسم میں خون ایک خاص رفتار اور مقدار میں ہمارے جسم میں گردش کرتا ہے ،بظاہر خون کا گاڑھا ہونا کوئی پیچیدہ مسئلہ نظر نہیں آتا لیکن خون کا گاڑھا ہونا پیچیدہ بیماریوں کی آمد کا باعث ضرور بن جاتا ہے جن میں دل کے امراض ، پھیپڑوں کا کینسر ،دماغ کیرسولی یا دماغ کی رگ پھٹنا اور فالج جیسے مہلک امراض شامل ہیں ۔

خون پتلا کرنے والی دواؤں کو اینٹی کو جیولینٹ کہا جاتا ہے ،کو جیولیٹ کا مطلب ہے خون کا لوتھڑا بننا یا خون کا منجمندہونا ۔
اینٹی کوجیولینٹ (خون پتلا کرنے والی دوا )کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ خون کی نسوں اور رگوں میں خون کے خلیوں کو آپس میں چپکنے سے روکتی ہے جس کے نتیجے میں خون کابہاؤ بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل رہتا ہے ۔

دماغ ،دل یا پھیپڑوں کو خون کی مناسب مقدار مقررہ وقت پر نہ پہنچے تو کئی بڑے مسائل کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے عام طور پر دل کے مریضوں کو خون پتلا کرنے والی دوائیں ضرور دی جاتی ہیں ۔ جن میں ایسپرین ،ٹائکلو پائڈین اور کلوپیڈوجریل جیسی دوائیں شامل ہیں ۔یہ دوائیں خون کا لوتھڑا بننے سے روکتی ہیں ۔

مضر اثرات

ہر دوا کا بے جا اور مسلسل استعمال جسم کے دیگر اعضاء کو ضرور متاثر کرتا ہے لیکن خون پتلا کرنے والی دواؤں کے مضر اثرات دوسری دواؤں کے مقابلے میں زیادہ نظر آتے ہیں ۔ ۔

خون پتلا کرنے والی دواؤں کے ممکنہ مضر اثرات میں ،۱۔ماہواری میں خون کا زیادہ آنا ، ۲۔سانس لینے میں دشواری ہونا ، ۳۔ دل کی دھڑکن میں اضافہ ہونا ، ۴۔سینے میں جلن ہونا ، ۵۔رگ پھٹنا ، ۶۔پیشاب میں خون کا آنا ، ۷۔ناک سے خون بہنا ، ۸۔خراش رہنا ، ۹۔زخم سے خون کا زیادہ بہنا ، ۰۱۔بال گرنا ، ۱۱۔قبض ہونا ، ۲۱ ۔پٹھوں کی کمزوری ، ۳۱۔ سستی رہنا ، ۴۱۔نیند زیادہ آنا ، ۵۱۔بلڈ پریشر کا ایک دم گرنا شامل ہیں ۔

استعمال میں احتیاط

خون پتلا کرنے والی دواؤں کے استعمال کے ساتھ مریض کو چند احتیاط ضروری ہوتی ہیں ۔
۱۔ایسے کاموں سے خود کو بچائیں جن میں گرنے ،چوٹ لگنے کا خطرہ ہو ۔
۲۔ سر پر چوٹ لگنے سے بچائیں
۳۔اوزار ،چاقو اور چھری کے استعمال میں احتیاط کریں
۴۔ دانے نکلواتے وقت ڈاکٹر کو بتا دیں کہ آپ اینٹی کو جیولینٹ استعمال کر رہے ہیں ۔
۵۔ہلکی ورزش ،چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیں
۶۔ مانع حمل کی گولیاں اور اینٹی کو جیولینٹ ایک ساتھ استعمال نہ کریں ۔

غذا میں احتیاط

خون پتلا کرنے والی دواؤں کے ساتھ ایسی غذائیں نہیں کھانی چاہئیں جن میں وٹامن کے ہو ۔جیسے ،بروکلی ،گوبھی ، سلاد پتہ ،پالک ،کدو اور رائی دانی ۔
خون پتلا کرنے والی دواؤں کے ساتھ مزید کسی ایسی جڑی بوٹی یا غذا کا استعمال نہیں کرنا چاہئے جو خون پتلا کرتی ہوں

خون پتلا کرنے والی غذائیں

وہ غذائیں جو قدرتی طور پر خون پتلا کرتی ہیں ان میں کچا لہسن ،ادرک سر فہرست ہے اسکے علاوہ وٹامن ای سے بھر پور غذائیں جن میں زیتون ،مکئی ،سویا بین ،ٹماٹر ،آم ،پی نٹ بٹر ،بادام اور سورج مکھی کے بیج شامل ہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بعد استعمال کی جا سکتی ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...