جسمانی قوت بڑھانے کا قدرتی ذریعہ چنے

40,270

پروٹین ،فائبر،کیلشیم اور آئرن سے بھرپورکالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں۔ذائقہ (Taste) میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کاذریعہ ہیں۔کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کااستعمال ضرور شروع کردیں گے۔

۱۔قوت مدافعت میں اضافہ

بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافے کرتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو انکے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بناکر انمیں منقہ یاکشمش ملاکر رکھ سکتے ہیں۔اسکے باقاعدگی سے استعمال کے بعد آپکو ڈاکٹر کے پا س جانے کی ضرورت شایدنہ پڑے۔

۲۔کولیسٹرول گھٹاتاہے

کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے کالے چنے کاباقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کرسکتے ہیں ۔اسمیں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔

۳۔ذیابیطس میں مفید

ذیابیطس کے مریض آسانی سے بھنے چنے کااستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اسمیں گلیسیمک انڈکس کم ہوتاہے۔اسکے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتاہے۔اور انرجی میں بھی کمی نہیں آتی۔

۴۔وزن کم کرتاہے

اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔اسمیں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتاہے۔یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتے ہیں لیکن وزن نہیں۔

۵۔آنتوں کی صحت

بھنے چنے کااستعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتاہے۔آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے لئے مفید ہے اوراسمیں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتاہے۔

۶۔خواتین کی صحت

خواتین اگر بھنے چنے کااستعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات،وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے لئے چنے کا استعمال بہترین ہے۔

۷۔بچوں کی نشوونما

بھنے چنے کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بہت نفع بخش ہے۔اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں توبچوں کو اسمیں کشمش اور مصری وغیرہ ملاکر کھلاسکتے ہیں۔

۸۔کھانسی سے نجات

کھانسی کی صورت میں بھنے چنے کااستعمال بہترین ہے۔کھانسی کے لئے بھنے کالے چنے دو چمچ،مصری ایک چمچ،کالی مرچ اور سفید مرچ آدھاآدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں۔صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھالیں۔کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...