کھیل کھیل میں سکھائیں بچوں کو 8ورزشیں

6,365

بچپن سے ہی ورزش کی عادت بچوں کی بنیادی نشونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔لیکن ہمارے ہاں موبائل اور لیپ ٹاپ کے زمانے میں کھیل کود پر دھیان کم ہی ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بچوں میں کھیل کود اور دیگر سرگرمیاں اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔مضبوط پٹھوں،صحت مند اور بیماریوں سے دور زندگی گزارنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔مندرجہ ذیل 8ورزشیں ایسی ہیں جو آپ انہیں کھیل ہی کھیل میں سکھا سکتے ہیں:

۱۔ایروبک

aerobic

یہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔اس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔اگر یہ باقاعدگی سے کی جائے اور اسکے دورانیہ میں اضافہ کردیاجائے تو اس سے بچوں کا دل مضبوط اور تمام خلیات کو آکسیجن فراہم کرنے کے لئے جسم کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔باسکٹ بال،سائیکلنگ،تیراکی،جوگنگ،ٹینس اور والکنگ بھی ایروبک سرگرمیوں کاحصہ ہیں۔

۲۔اسٹریچنگ

stretching

اسٹریچنگ بچوں کیلئے کسی مزے کے گیم کی طرح ہوتی ہے۔اسکی مدد سے جوڑوں اور پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔اور وہ بآسانی حرکت میں رہتے ہیں۔بچوں کو لگنے والی چوٹ کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔بچوں کے جسم کو لچک دار اور فعال بنانے کے لئے آپ اسٹریچنگ کی مشق کے لئے کھلونوں جیسے گاڑی اور بال وغیرہ کااستعمال بھی کرسکتے ہیں۔

۳۔جمپنگ

jumping

بچوں کی پسندیدہ ہے۔بچوں کو جمپنگ کے مختلف انداز سکھائیں ساتھ ساتھ جمپنگ کے مواقع فراہم کریں۔اس سے انکے پٹھے مضبوط ہونگے۔گھٹنوں کی صحت کو فروغ حاصل ہوگا اور آپکا بچہ زیادہ فعال رہے گا۔

۴۔پش اپ

push up

میڈیا کے ذریعے اب بچے بھی پش اپ کے شوقین ہوگئے ہیں۔اگر پش اپ اور پل اپ اوراس طرح کی دیگر مشقیں بچوں سے کروائی جائیں تو یہ انکے لئے مفید ثابت ہونگی۔

۵۔ہولاہوپ

hula hoop

بچوں کی توانائی میں اضافہ کے لئے ہولاہوپنگ بڑی مددگار ثابت ہوتی ہے جو انھیں کھیل کے ساتھ ساتھ فٹ بھی رکھتی ہے۔

۶۔رسی کودنا

rope jump

بچوں کو ایسی ورزش کے مواقع فراہم کریں جسمیں انھیں ورزش کا احساس بھی نہ ہو اور کھیل کھیل میں ورزش بھی ہوجائے۔ایسی صورت میں رسی کودنا بہترین ہے۔بچوں کو رسی کودنے کے مختلف انداز سکھائیں تاکہ انکی دلچسپی برقرار رہے۔

۷۔لٹکنا

hanging exercise

چھوٹے بچوں کے لئے آپ اپنے گھر میں ہی رسی اور راڈ یا ٹائر کی مدد سے ایسا انتظام کریں کہ بچے آسانی سے اسے پکڑ کر لٹک سکیں۔یہ کوئی مشکل کام نہیں اگر آپ ایسا کردیں تو یہ آپکے بچے کی جسمانی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

۸۔جھولا

 Hammock

جھولاتقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتاہے۔جھولابذات خود بچوں کے لئے کسی مشق سے کم نہیں۔اسٹریچنگ اور فعال رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔بچوں کے پسندیدہ کاموں کے ذریعے انھیں ایکٹو رکھنا زیادہ بہتر ہوتاہے۔

مزید جانئے  :بچوں کوخوش رکھنے کے طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...