9طریقوں سے کریں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

5,432

سردیوں کے موسم میں ایڑھیوں کا پھٹ جانا عام شکایت ہے ۔ اس کی وجہ خشک موسم اور نمی کی کمی ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ مستقل کھڑے رہنا ، کمیکل والے صابن کا استعمال ، سرد موسم ہونا ، وزن کا زیادہ ہونا، مناسب جوتوں کا استعمال نہ کرنا۔ اس کے علاوہ زیابیطس اور ایگزیما کی وجہ سے بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے جو کافی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
کچھ گھریلو طریقے اپنا کر ہم اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔

۱۔مردہ کھال صاف کریں :

ایڑھیاں رگڑ کر صاف کرنے سے مردہ کھال الگ ہوجاتی ہے اور اس کی جگہ نئی کھال لے لیتی ہے۔
۔سونے سے پہلے ایک ٹب میں نیم گرم پانی اور لیکویڈ صابن ملا کر لیں۔
۔۲۰ منٹ تک پیروں کو اس میں بھگو کر رکھیں ۔
۔جھاویں کی مدد سے پیروں کو آہستگی سے رگڑیں۔
۔صاف پانی سے پیروں کو دھولیں ۔ نرم تولیے ے خشک کریں۔
۔ پیروں پر کریم یا مواسچرائزر لگا کر سوتی موزے پہن لیں۔
۔ یہ عمل روزانہ کریں جب تک پیر مکمل طور پر صحیح نہ ہوجائیں۔

۲۔ ناریل کا تیل :

ناریل کا تیل نا صرف پیروں کو نمی فراہم کرتا ہے بلکہ فنگس اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔
۔ رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں پیروں کو بھگوئے رکھیں اور خشک تورائی سے بنے اسفنج سے صاف کرلیں۔
۔ پیروں کو اچھی طرح خشک کرکے ان پر ناریل کا تیل مل لیں۔

۳۔مینتھول کا استعمال :

مینتھول میں موجود ضروری تیل ایڑھیوں کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ناخنوں کے فنگس کو بھی ختم کرتا ہے
۔ رات کو سونے سے پہلے پیروں کو صاف اور خشک کر کے مینتھول لگائیں۔
۔ موزے پہن کر سوجائیں۔
۔ صبح اٹھ کر پیروں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
۔کھردری کھال کے اترنے تک یہ عمل جاری رکھیں۔

۴۔ پیرافن ویکس:

مردہ کھال الگ کرنے کے لیے پیرافن ویکس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔
۔ پیرافن ویکس کو مایکرو ویو یا بوائلر میں گرم کر لیں۔ برابر کی مقدار میں کھوپرے یا سرسوں کا تیل شامل کرلیں۔
۔ یہ گاڑھی کریم ایڑھیوں پر مل کر موزے پہن لیں ۔
۔ ساری رات لگی رہنے دیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھولیں ۔
۔ ایک یا دو ہفتے تک یہ عمل روزانہ کریں۔

۵۔ گلیسرین:

گلیسرین پھٹی ایڑھیوں کے علاج میں بہترین ہے۔
۔ گلیسرین اور لیمو کا رس برابر کی مقدار میں ملا لیں ۔ چاہیں تو عرق گلاب بھی شامل کر سکتے ہیں۔
۔ پیروں پر مل لیں۔
۔ ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پیروں کو دھولیں۔
۔ دو ہفتے تک روزانہ لگائیں۔

۶۔ اپسم سالٹ:

اپسم سالٹ میں میگنیشیم کی موجودگی جلد کو تروتازہ بنانے کے ساتھ ٹوکسن کو بھی ختم کرتا ہے۔
۔ نیم گرم پانی کے ٹب میں ڈیڑھ کپ اپسم سالٹ شامل کرلیں۔
۔ اپنے پیروں کو دس منٹ تک بھگو کر رکھیں۔
۔ جھاویں سے پیروں کو آہستہ آہستہ رگڑیں
۔پیروں کو اچھی طرح پونچھ کر پیٹرولیم جیلی یا موائسچرائزر لگائیں۔
۔دو تین دن تک یہ عمل دہرائیں

۷۔سرکہ:

سرکہ میں موجود ایسیٹک ایسڈ جلد کو نرم کرتا ہے جس سے مردہ جلد آسانی سے الگ ہوجاتی ہے ۔
۔سیب کا یا سفید سرکہ آدھے سے ایک کپ لے کر دو کپ پانی میں ملائیں۔
۔ اس میں پیروں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے بھگوئیں اور جھاویں سے رگڑ کر صاف کریں ۔
۔ پیرو ں کو اچھی طرح دھو کر ہلکا سا خشک کریں اور موائسچرائزر یا پیٹرولیم جیلی لگا لیں۔

۸۔لیموں:

لیموں اپنی تیزابی خصوصیت کی بناء پر خشک مردہ کھال کو صاف کرنے کے ساتھ جلد کو نرم ، خوبصورت بناتا ہے۔
۔ نیم گرم پانی میں لیمو ں کا رس شامل کریں، پیروں کو دس منٹ تک اس میں بھگوئیں۔
۔ نرم برش سے پیروں کو صاف کریں۔
۔ پیروں کو دھوکر اچھی طرح خشک کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔ ہفتے میں دو تین مرتبہ کریں۔
۔ پیروں کے لیے اسکرب بھی تیار کر سکتے ہیں۔ پانچ چمچ سمندری نمک ، ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک لیموں کا رس ملائیں ۔ ایڑھیوں پر لگاکر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ کریں۔

۹۔ کیلا:

بہت زیادہ پکے ہوئے یا گلے ہوئے کیلوں کا پیسٹ بنا کر پیروں پر لگائیں ۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں
۔ پیروں کو گرم پانی سے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ۔
۔ پھٹے ہوئے پیروں کے علاج اور پھٹنے سے بچانے کے لیے لگائیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...