چاکلیٹ کھانے کے 10فوائد جو آپ نہیں جانتے

30,932

کچھ لوگ چاکلیٹ صرف اس لئے کھاتے اور کھلاتے ہیں کیوں کہ انھیں اس کی مٹھاس اچھی لگتی ہے تو کچھ لوگ اس لئے کھاتے ہیں تاکہ چاکلیٹ کی مٹھاس کے ذریعے رشتوں کی کڑواہٹ دور کر سکیں ۔
چونکہ محبت اورچاکلیٹ کا ایک پرانا تعلق ہے اس لئے شاید ہم اپنے کسی روٹھے کو منانے کے لئے چاکلیٹ کا تحفہ دیتے ہیں ،تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے خوشگوار احساسات فروغ پاتے ہیں اور چڑچڑاہٹ کم ہوتی ہے ،اور ازدواجی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اسے دوا سے کم تصور نہیں کیا جاتا لیکن اب چاکلیٹ صرف محبت پانے کے لئے نہیں بلکہ صحت بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے ۔

1۔ذہانت میں اضافہ

خالص چاکلیٹ میں (فلیوانولز) کیمیکل پائے جاتے ہیں جو قوت استدلال کو بہتر بناتے ہیں
جنھیں ذہنی کمزوری ،بھولنے کا مرض اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا ہو ان کے لئے ڈارکچاکلیٹ کا استعمال ذہنی کارکردگی میں اضافہ کا با عث بنتا ہے ۔

2۔سن برن سے بچاؤ

لندن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین (کوکا بین ) یا ڈارک چاکلیٹ کھاتی ہیں ان کی جلد پر الٹراوائلٹ شعائیں تیزی سے اثر انداز نہیں ہوتیں ۔اور سن برن کا خطرہ نہیں ہوتا ۔

3۔چاکلیٹ وٹامن سے بھر پور

چاکلیٹ میں کاپر ،میگنیشیم ،فائبر ،زنک ،سلینیم ،پوٹاشیم اور آئرن پایا جاتا ہے ،لہذا کہا جا سکتا ہے یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھر پور غذا ہے ۔

4۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرے

ہمارے جسم میں موجود نائٹرک آکسائڈ خون کی نالیوں کے وظائف کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں خون کا دباؤ کنٹرول ہوتا ہے ۔ چاکلیٹ کھانے سے ہمارے جسم میں نائٹرک آکسائڈ میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بڑھا ہوا بلڈ پریشر اعتدال میں آنے لگتا ہے ۔

5۔ڈپریشن سے بچاؤ

جب ہم محبت ، خوشی یا لطف کے احساسات سے محظوظ ہوتے ہیں یا تیز بھاگتے دوڑتے ہیں تو ہمارے دماغ سے (اینڈورفن ) نامی ہارمون کا اخراج ہوتا ہے ۔اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے اینڈورفن ہارمون بننے میں مدد ملتی ہے جس کے باعث ہم ڈپریشن ،تناؤ،اعصابی تھکن اور افسردگی سے باہر نکل آتے ہیں ہمارا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے ،مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اور ہمیں جیت اور خوشی کا احساس ہوتا ہے ۔

6۔فالج سے بچاؤ

کینیڈا کے سائنسدانوں نے ۴۵۰۰۰ افراد پر تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ چونکہ خون کو جمنے سے روکتی ہے اس لئے چاکلیٹ کھانے والے لوگوں میں فالج ہونے کی شرح ۲۲ فیصدکم ہو جاتی ہے اور جو لوگ فالج کے مرض میں مبتلا ہوں ان کا مرض ٹھیک ہونے کے امکانا ت میں ۴۶ فیصد اضافہ ہو جاتا ہے ۔

7۔ حاملہ خواتین کے لیے مفید

۲۰۱۶ میں ایٹلانٹا کے سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لئے یہ خوشی کی خبر دی ہے کہ اگر حاملہ خاتون ایک دن میں تیس گرام سے کم چاکلیٹ کھاتی ہے تو وہ زیادہ ہنستی اور مسکراتی ہے ،بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور بچہ کی نشونما اور بالیدگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

8۔چاکلیٹ اور بلغمی کھانسی

ککا میں موجود کیمیکل (تھوبرومائن )بلغم کی کھانسی میں راحت دیتا ہے اس لئے بہت سے کف سیرپ میں کوکا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

9۔دل کے لئے مفید

چاکلیٹ دلودماغ تک خون کی روانی بہتر بناتی ہے ،کولیسٹرول کی سطح ہموار کرتی ہے اور دل کے مریضوں کے لئے مضر اثرات نہیں رکھتی ۔

10۔مضبوط دانت

چاکلیٹ دانتوں کے لئے کبھی نقصاندہ نہیں تھی۔اس میں موجود چینی کی مقدار دانتوں کو کمزور کرتی ہے۔خالص کوکا سے تیار ڈارک چاکلیٹ (شوگرفری)نی صرف دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچاتی ہے بلکہ دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے

مزید جانئے :مرغن کھانوں کے جلد پر اثرات اور بچاؤ کے ٹوٹکے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...