سردیوں میں بالوں کے4 مسائل اور ان کا حل

1,897

بالوں کے مسائل کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ مثلاً آلودگی ، ذہنی دباؤ یاجسم میں کسی چیز کی کمی خا ص طور پر سردیوں میں ہر کوئی بالوں کے مسائل سے دو چار ہوتا ہے ان مسائل کی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔ بہت سے طریقے ایسے ہیں جن کے ذریعے ہم بالوں کے ان مسائل پر قابو پاسکتے ہیں ۔ مضبوط بالوں کے لیے ہمارے جسم کو پروٹین کی ضروت ہوتی ہے جو کہ ہمیں غذا سے حاصل ہوتی ہے کسی شیمپو سے نہیں اس کے علاوہ آئرن ، بایؤٹن ، وٹامن سی اور زنک بھی بالوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں ۔ اگر یہ تمام چیزیں آپکی غذا میں شامل ہیں تو بلاشبہ آپ کے بال خوبصورت گھنے اور مضبوط ہونگے۔
سردیوں کا موسم فضا میں نمی کو کم کرتا ہے جس کا اثر بالوں پر بھی پڑتا ہے اور بال خشک ، روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔

خشکی:

جسطرح سردی میں جسم پر خشکی ہوتی ہے اسی طرح سر کی جلد بھی خشک ہوجاتی ہے اور خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہوتی ہے۔

حل:

بالوں کونرم وملائم رکھنے کے لیے مواسچرائزنگ شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں۔

سوکھے خشک بال:

ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے بال خشک اور کڑک ہوجاتے ہیں اور جھاڑو کی طرح لگنے لگتے ہیں خاص طور پر گھنگریالے بال جو قدرتی طور پر بھی ضشک ہوتے ہیں ۔

حل:

ایسے بالوں کے لیے کچھ اقدام کرنا پڑیں گے ۔
۔ ہئیر ڈرائر، اسٹریٹنر وغیرہ کا استعمال روک دیں ۔
۔ بالوں کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائڈریٹنگ شیمپو کنڈیشنراور ماسک(کوکونٹ ملک) استعمال کریں
۔ سلک کا کیپ یا اسکارف پہنیں اسکے علاوہ سلک کے تکیے پر سوئیں تاکہ بالوں کی نمی برقرار رہے ۔

بالوں میں کرنٹ پیدا ہونا:

خشک ہوا کی وجہ سے بالوں میں کرنٹ پیدا ہوتا ہے جس سے بال کھڑے ہونے لگتے ہیں لہذا سردی کے موسم میں بالوں کو صحیح رکھنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔

حل:

۔ بالوں میں زیادہ نمی برقرا ر رکھیں اس کے لیے ہائدریٹنگ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کریں ۔ عام ہئیر ڈرائر کے بجائے آئیونک ہئیر ڈرائر استعمال کریں تاکہ بالوں کی نمی قائم رہے۔
۔بالوں کو نرمی سے تولئے سے پونچھیں،باہر جانے سے پہلے سے پہلے کوئی سی ہینڈ کریم ہاتھوں پر مل کر ہاتھ بالوں پر پھیر لیں۔
۔آپ کے بال کیسے بھی ہوں سلک کے تکیے پر سوئیں کیوں کہ کاٹن نمی کو جزب کرتی ہے جبکہ سلک نمی کو برقرار رکھتی ہے۔

بال بدرنگ ہوجانا:

بال خشک ہونے کے ساتھ بے رونق اور بد رنگ ہوجاتے ہیں اور بالوں کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔

حل:

بالوں کی قدرتی چمک اور رنگ برقرار رکھنے کے لیے ہفتے یا دو ہفتے میں ایک مرتبہ ہئیر ماسک استعمال کریں ۔ ہئیر ماسک بالوں کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ خشکی ختم کرتا ہے ۔ اس سے بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ لیموں ، نیم ، مہندی ، دودھ اور دہی کی مدد سے بنایا جانے والا ہئیر پیک بالوں پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا ئیں اور دھولیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...