8فائدے جو ہمیں سنگترے سے حاصل ہوتے ہیں

2,384

سردی کی آمد آمدہے اور اسکے ساتھ ہی مزیدار رسیلے پھلوں کا بھی استقبال کیا جاتا ہے جو اس موسم کی سوغات سمجھے جاتے ہیں ۔انہی مزیدار پھلوں میں سے ایک سنگترہ یعنی (orange)بھی ہے ۔سنگترے میں موجود وٹامن سی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے
۔
جب بھی کوئی پھل یاسبزی موسم کے حساب سے آتی ہے تو وہ آپکو اس موسم کے نقصان دہ اثرات سے بچاتی ہے۔اللٰہ کسی بھی بیماری سے پہلے ہی اسکا علاج آپ تک پہنچادیتے ہیں ۔بس ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ذیل میں سنگترے کے فائدے درج ذیل ہیں۔

1۔اینٹی ایجنگ فروٹ

ویسے تو بڑھاپے کا کوئی علاج نہیں لیکن عمر کے اس حصے میں سنگترے کا استعمال بے حد مفید ہے ۔اس سے نہ صرف انسان صحت مند رہتا ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے ۔

2۔بخارسے نجات

بخار میں سنگترے(orange)کارس ایک عمدہ غذاہے۔خون میں زہریلے مادوں کی موجودگی کے سبب بخارمیں مبتلامریضوں کو اس پھل کا جوس دینابہت مفید ہے۔ٹائیفائیڈ،تپ دق اورخسرہ سے ہونے والے بخاروں میں بھی یہ ایک بہترین غذاہے۔یہ توانائی مہیا کرکے پیشاب کاا خراج اور انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت بڑھاکر صحت کو بحال کرنے کا عمل تیز کرتاہے۔

3۔ ہڈیوں اوردانتوں کے لئے

کیلشیم اور وٹامن سی کا ایک عمدہ ذریعہ ہونے کے باعث یہ پھل دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریوں کے لئے بہترین ہے۔دانتوں کے مسائل زیادہ تر کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی سے رونماہوتے ہیں۔چنانچہ اگر آپ ان بیماریوں پر قابو پاناچاہتے ہیں تو اس پھل کا بھرپور استعمال کریں۔

4۔ بچوں کی نشوونماکے لئے

بچوں کی افزائش کے لئے نارنجی کاجوس ایک بہترین غذاہے۔یہ بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

5۔ دل کے مریضوں کیلئے

سنگترے (orange) کاجوس دل کی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔لیکن جوس میں چینی کے بجائے خالص شہد استعمال کریں۔دل کی شریانیں بند ہونے کے باعث جب صرف سیال غذا ہی دینی ہو ایسی صورت میں یہ جوس ایک محفوظ اور توانائی بخش غذا ہے۔

6۔قبض کے لئے

سونے سے پہلے اور صبح ایک یادو سنگترے کااستعمال آنتوں کے فعل کو عمدگی سے موثر بناتاہے۔ اسکی محرک تاثیر نظام اخراج میں مدد کرتی ہے۔اور بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے سے روکتی ہے۔بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے کے باعث خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں جو پروٹین کی توڑپھوڑ کا سبب بنتے ہیں۔

7۔ جلد کی خوبصورتی

سنگترے اور اس کے چھلکے جلد کے لئے بہترین ہیں۔اگر آپ سنگترے کھانے کے بعد اسکے چھلکے سکھاکر پیس کررکھ لیں۔تو آپ پورا سال اپنے چہرے کو شاداب رکھ سکتی ہیں۔اسکے لئے اگر آپ سنگترے کے چھلکے پسے ہوئے دو چمچ،جو اور چاول کاآٹادو دو چمچ ملاکر عرق گلاب یا نارمل پانی سے پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں تو آپکاچہرہ روشن اور چمکدار ہوجائے گا۔

8۔کھانسی اور بلغمی امراض

دمہ،زکام،پرانی کھانسی اور دیگر بلغمی امراض میں جب بلغم کا اخراج مشکل ہو توایسی صورت میں سنگترے(orange) کے جوس میں ایک چمچ شہد اورچٹکی بھر نمک ملاکر پینے سے فائدہ ہوتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...