صحت کے 8 مسائل کا شہد سے علاج

13,707

شہد Honey قدرت کا ایک زبردست تحفہ ہے ۔ شہد جسم کے اندرونی سے اندرونی ٹشو تک پہنچ جاتا ہے ۔ آیور ویدکے ماہرین کا ماننا ہے کہ شہد جہا ں اپنی اصل حالت میں اپنے اندر شفا رکھتا ہے، وہیں اسے پکا کر کھانا جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ شہد کو نہ صرف اپنی غذا میں استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ جسم کے بیرونی حصے پر بھی اسے لگا یا جا سکتا ہے ۔

1۔چہرے پر داغ دھبے

شہد اور ایلو ویرا ہم وزن ملا کر دھبوں کے اوپر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ شہد کو لیمبو کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر بھی لگا یا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ لازما کریم بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔لازما کریم چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتی ہے ۔

2۔بالوں کی خشکی کے لیے

ایک تحقیق کے مطابق شہد بالوں کی جڑوں میں لگانے سے ایک ہفتے میں خشکی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ دو ہفتوں تک استعمال سے بال جھڑنا کم ہو جاتے ہیں ۔ نوے فیصد شہد کو دس فیصد ہلکے گرم پانی میں ملائیں اور سر کی جلد پر چند منٹ تک مساج کر یں ۔ بالوں کو ڈھک کر تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں ۔ پھر بال دھو لیں ۔ ہفتے میں تین بار چار ہفتوں تک استومال کریں ۔

3۔کھانسی کا علاج

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کھانسی کی دواؤں میں شہد کا ذائقہ شامل کیا جا تا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہد قدرتی طور پر کھانسی کو دور کرتا ہے ۔ جن بچوں کو رات کے وقت کھانسی ہوتی ہو ان کے لیے شہد بے حد مفید ہے ۔ ڈیڑھ چھوٹا چمچ لیمبو کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چوتھائی کپ ادرک کے سلائس شامل کریں ۔ ایک کپ پانی، ایک کپ شہد اور آدھے کپ لیمبو کے عرق کے ساتھ پین میں ڈال کر ابالیں۔ پانچ منٹ تک پکانے کے بعد چھان کر ایئر فری جار میں فرج میں رکھ دیں ۔ یہ دو مہینے تک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

ایک سے ڈیڑھ سال کے بچوں کے لیے: آدھا سے ایک چھوٹا چمچ ہر دو گھنٹے بعد
پانچ سے بارہ سال کے بچوں کے لیے : ایک سے دو چھوٹے چمچ ہر دو گھنٹے کے بعد
بارہ سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد: ایک سے دو چھوٹے چمچ ہر چار گھنٹے کے بعد

4۔چہرے پر داغ دھبے

شہد اور ایلو ویرا ہم وزن ملا کر دھبوں کے اوپر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس کے علاوہ شہد کو لیمبو کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر بھی لگا یا جا سکتا ہے ۔ لازما کریم کا استعمال بھی چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ۔

5۔اچھی نیند کے لیے

نیند نہ آنا جسم میں میلانین کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ شہد سے جسم میں میلانین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سونے سے پہلے گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں تو نیند نہ آنے کی شکایت دور ہو جائے گی ۔

6۔ایگزیما کے لیے

ایکزیما ایک جلدی بیماری ہے جس میں جلد پھٹنے لگتی ہے اور کھر دری ہو جاتی ہے ۔ دارچینی پاؤڈر اور شہد برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں ۔ شہد مٰن زیتون کا تیل ملا کر بھی متاثرہ جلد پر لگایا جا سکتا ہے ۔

7۔منہ کے السر کے لیے

ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر مسوڑوں اور زبان پر لگائیں۔ منہ کے السر اور زبان کی سوجن وغیرہ میں یہ نسخہ بڑا کام آتا ہے ۔ اندرونی السر کے لیے گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ڈال کر دن میں دو بار پئیں ۔

8۔سانس کے لیے

ایک چھوٹا چمچ شہد اور تازہ ادرک کے جوس کا دن میں دو سے تین بار استعمال کریں ۔ کچھ دیر تک کچھ کھانا پینا نہیں ہے ۔ سانس کے مریضوں کے لیے یہ ٹوٹکا بڑا کام کا ہے ۔

9۔زخم کو بھرنے کے لیے

کئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ چوٹ اور زخم کے علاج کے لیے شہد کا استعمال مفید ہے ۔ اس سے زخم جلدی بھرتا ہے اور یہ انفیکشن ہونے سے بھی روکتا ہے ۔ شہد کو براہ راست چوٹ پر لگایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی چوٹ والی جلد کی صفائی کا بھی خیال رکھا جائے۔ عموماً شہد جتنا گہرے رنگ کا ہوتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اتنی ہی زیادہ ہوتی ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...