غیر ضروری بالوں سے نجات کے طریقے

14,842

خواتین کے چہرے اور ہاتھوں پر بال ہونا انکے لئے وبال بن جاتاہے۔ایکسٹرا بال چہرے پر ہوں یا ہاتھوں پرانتہائی بدنمالگتے ہیں۔اور اس صورتحال سے نجات کے لئے خواتین بار بار ویکس کروانے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔بعض خواتین کے ہاتھوں پر بال اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ آدھی آستین اور مطلوبہ فیشن کے مطابق کپڑے پہننے سے بھی گریز کرنے لگتی ہیں۔ایسی صورتحال میں بار بار ویکس کروانے سے بال مزید سخت ، موٹے اور بدنماآنے لگتے ہیں۔وقت اورپیسے کازیاں تو ہوتاہی ہے ساتھ ساتھ بال بھی دوبارہ جلد ہی نکل آتے ہیں۔جسکے باعث خواتین احساس کمتری کاشکار بار بار اپنے ہاتھ ڈھانپتی نظر آتی ہیں۔

ذیل میں چہرے اور ہاتھوں کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے طریقے ہیں جس کے استعمال کے بعدآپکو پارلر جا کرویکس کروانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔بلکہ بال خود ہی آنا ختم ہوجائیں گے۔لیکن لگانے سے پہلے اپنی ہاتھ پر تھوڑا ساپیسٹ لگاکر ٹیسٹ ضرور کریں کہ کہیں آپکی جلد حساس تو نہیں۔

چہرے کے لئے

قسط شیریں پچیس گرام
سرنجان تلخ پچیس گرام
ملتانی مٹی دس گرام
روغن خص آدھا تولہ

ان سب کو باریک پیس لیں ۔ لگانے سے پہلے مطلوبہ مقدار اپنے چہرے کے حساب سے لے کر تھوڑے سے پانی میں پیسٹ بناکر لگائیں ۔تھوڑی دیر بعد پانی سے دھولیں۔چہرے کے تمام روئیں یا بہت سی خواتین کے چہروں پر موٹے بال ہوتے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے۔ لیکن اپنی جلد کو دیکھتے ہوئے استعمال کریں۔

ہاتھوں کے لئے

انڈے کی سفیدی
رنگ والا چونا
ہرتال ورکیہ

رنگ والا چونا اور ہرتال ورکیہ ہم وزن لیں اور سفیدی اتنی جتنی پیسٹ بناسکے۔ان تینوں اجزاء کو ملا کر پیسٹ یتار کرلیں۔
آپکے ہاتھ پر جہا ں بال زیادہ ہوں وہاں لگالیں ۔اس آمیزے کو جلد پر سوکھنے نہ دیں اگر خشک ہونے لگے تو ہلکا ہلکا پانی کااسپرے کریں۔دو سے تین منٹ لگانے کے بعد بٹر نائف سے ہٹالیں اور پانی سے واش کرلیں۔دو سے تین دفعہ لگانے کے بعد بال دیر میں بڑھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...