Facebook Pixel

دیر سے بولنے والے بچوں کی مدد کیسے کریں؟

5,469

عام طور پر ایک بچہ پیدائش کے ایک سال کے اندر اندر چھوٹے چھوٹے الفاظ بولنا شروع کر دیتا ہے اور جوں جوں عمر بڑھتی جاتی ہے بچے کی اس صلاحیت میں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔معالجین کہتے ہیں کہ جو بچے نارمل عمر کے بجائے دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں وہ بچے آگے چل کر مختلف امراض وسما ت کا شکار ہو جاسکتے ہیں۔

بچوں میں دیر سے بولنے کی دشواری کو (ڈی ۔ایل ۔ڈی )(ڈولپمنٹ لینگویج ڈس اورڈر ) کہا جاتا ہے ۔ بد قسمتی سے ایسے بچے جو دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں ان میں اس فرق کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے کن بچوں کو اس سلسلے میں علاج کی ضرورت ہے اور کون سے بچے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس خلل پر خود قابو پا لیں گے ۔

بنیادی وجوہات

بچہ کے بولنے میں تاخیر کا ایک اہم سبب اس کی دماغی قوت میں کمی کا ہونا ہے۔ اس کمی کی وجہ سے :
۱۔ بچہ دوسروں کی ہدایت کو دیر سے سمجھتا ہے ۔
۲۔ الفاظ کی ادائیگی میں مشکل ہوتی ہے ۔
۳۔ دیکھی ہوئی چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے ۔
۴۔ مختلف چیزوں کو دیکھ کر ان کو سمجھنے اور ان میں امتیاز برتنے میں بھی مشکل ہوتی ہے ۔

بچوں کی مدد کیسے کی جائے؟

*بچہ کے سامنے بڑی بڑی رنگین تصاویر رکھیں اور اس چیز کا نام دہرایں ۔
*بچہ اگر کسی جانب اشارہ کرے اور اپنی بات اشاروں میں کرنا چاہے تو اس پر زور دیں کو وہ اپنی بات الفاظوں میں کہے ۔
*بچے سے گفتگو کرتے ہوئے صبر سے کام لییں اور اس بات کی جلدی نہ کریں کہ بچہ آپ کی بات پر فوری اظہار کرے ۔
* اگر بچہ نہیں بولتا اور آواز کی گونج پر نہیں چونکتا یا مختلف چیزوں میں امتیاز نہیں برتتا تو سب سے پہلے ماہر سماعت سے رجوع کریں
* اگر بچہ بولنے کی کوشش نہیں کرتا تو یہ ایک الگ مسئلہ ہے لیکن اگر دیر سے بولنا شروع کیا ہے اور ٹوٹا پھوٹا بولتا ہے تو اس کی ابتدائی عمر سے ہی اصلاح ضروری ہے ۔
* اگر بچہ ہکلا کر بولتا ہے تو اسے آئینے کے سامنے کھڑا کر کے بولنے کا کہیں ،اس کی زبان کے نیچے گندم کا دانہ رکھ دیں اور پھر بولنے کا کہیں اس کی رال ٹپکے گی ،پریشان نہ ہوں اس طرح کم سے کم دس منٹ تک بولنے کو کہیں اور یہ مشق پندرہ دن تک جاری رکھیں ۔
* کچھ بچے اکیلے میں بولتے ہیں لیکن سب کے سامنے بات کرتے میں جھجکتے ہیں اگر آپ کا بچہ بھی یہ ہی کرتا ہے تو اسے کسی علاج کی نہیں بلکہ توجہ کی ضرورت ہے
* نظموں اور کہانیوں کی آڈیو سنائیں ۔
*ایسے بچے جو دیر سے بولتے ہیں عام طور پرحساس ہوتے ہیں اور زیادہ پیار کے مستحق ہوتے ہیں
* آج کل اسپیچ تھراپی کے کئی مراکز کھل گئے ہیں اپنے بچہ کو اسپیچ تھراپی کے لئے لے کر جایءں
*اگر آپ کا بچہ اس عمر تک پہنچ گیا ہے جہاں بچے بولنے کا آغاز کرتے ہیں اور اگر آپ کا بچہ نہیں بولتا تو معالج سے رابطہ ضرور کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...