10عادتیں جو آپ کو بوڑھا کر رہی ہیں

57,772

کیا آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ؟ آپ اپنی اصل عمر سے زیادہ عمر رسیدہ نظر آتے ہیں؟ اور اسی لئے آپ آئینہ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، تو ان اسباب کا سبب جاننے کے لئے آپ کو اپنے روزمرہ کے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا کیا آپ کیا اور کیسا کھانا کھاتے ہیں؟ آپ کس انداز میں سوتے ہیں؟ اور ایسی ہی کئی عادتیں جو آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ کرتی چلی جاتی ہیں۔ ماہرین ذیل میں بیان کی گئی چند ایسی عادتوں کا ذکر کرتے ہیں جن کے اپنانے سے آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں

1۔زیادہ میٹھا کھانا

میٹھایا شکر کی زیادتی بھی تیزی سے عمر میں اضافہ کا سبب بنتی ہے نہ صرف یہ بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، شوگر میں پائے جانے والے مالیکیول جسم میں موجود سیل میں پائے جانے والے پروٹین فائبر سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں جو مٹھاس کی زیادتی سے تباہ ہوجاتے ہیں اس تمام پروسس کو Glycation کہا جاتا ہے ،نتیجہ کے طور پر چہرے کی تازگی اور سرخی ختم ہونے لگتی ہے، سیاہ حلقوں میں اضافہ ہوتا ہے، چہرے کی ٹون بگڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نچلے حصہ میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے ساتھ ہی چہرے پر لائنوں اور جھریوں کا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر پائے جانے والے مساموں کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اس لئے اگر آپ ایور گرین جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں تب شوگر اور اس سے تیار کی گئی اشیاء سے دور رہیں۔

2۔نیند کا پورا نہ ہونا

نیند کا پورا نہ ہونا بھی عمر کی زیادتی کا سبب بنتا ہے نہ صرف یہ بلکہ آنکھوں گرد سیاہ حلقے بننے لگتے ہیں اور آنکھیں سوجی ہوئی نظر آتی ہیں، ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کم سے کم سات گھنٹوں کی مکمل اور بھرپور نیند صحت پر خوشگوار اثرات قائم کرتی ہے نیند کے لئے ضروری ہے کہ جیسے ہی آپ کو نیند آنے لگے آپ اپنا وقت کسی اور کام میں صرف نہ کریں مطالعہ ترک کردیں، ٹی وی اور موبائل کے سوئچ آف کردیں اور بستر پر لیٹ جائیں۔نیند کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اس سے دن بھر تھکن کا احساس غالب رہتا ہے ذہنی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے توجہ اور ارتکاز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور وزن میں بھی اکثر اضافہ ہوجاتا ہے یہ تمام علامات عمر رسیدگی کا اشارہ کرتی ہیں اور وقت سے پہلے ہی بڑھاپا طاری کردیتی ہیں اس لئے اپنی نیند کا دورانیہ مقرر کریں اور سونے سے پہلے تمام کام ترک دیں یاد رہے رات سونے سے تین گھنٹے قبل ڈنر کرلینا ضروری ہے۔

3۔ ورزش نہ کرنا

اگر آپ دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ علامت صحت کے لئے بہتر نہیں، Sedentry لائف اسٹائل کسی طرح سے بھی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی ضمانت نہیں ایسے افراد جو اپنے دن کا زیادہ تر وقت کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں گردے، کینسر اور Cardio Vascular جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے اپنی اس عادت کو فوراً ترک کردیجئے اور ایسے انداز اپنائیں جس میں آپ کی ٹانگیں زیادہ تر وقت حرکت میں رہیں، کوشش کریں روزانہ ایکسرسائز کی عادت پیدا ہو ایکسر سائز کرنے سے نہ صرف آپ مندرجہ بالا بیماریوں سے دور رہیں گے بلکہ آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا چاق و چوبند اور چستی عمر کے اثرات کو کم کردیتی ہے برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن کی ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق جو افراد ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ دنوں میں 150 منٹ تک ایکسر سائز کرتے ہیں وہ اپنی عمر میں دس سے تیرہ سال تک اضافہ کرتے ہیں۔

4۔آنکھوں کا خیال نہ رکھنا

چہرے کی جلد کی حفاظت اور خیال رکھنا نہایت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم آنکھوں کا خیال رکھنا ہے اس کے لئے آئی کریم اپلائی کیا جاسکتا ہے پورے چہرے کی نسبت آنکھوں کے گرد کی جلد بہت پتلی اور باریک ہوتی ہے جہاں سب سے پہلے عمر کے اثرات نمایاں ہوتے اور جھریوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں آنکھوں کے گرد حصہ کو موئسچرائز رکھیں یہ آپ کی عمر کے کئی سال کم کردیتا ہے ایسی آئی کریم اپلائی کریں جس میں وٹامن A، C، Hyaluronic ایسڈ اور اینٹی آکسڈینٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہو یہ مخصوص آئی کریم آنکھوں کے گرد جلد کو ٹائٹ رکھے گی اور یہاں پر پنپنے والی لائنوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گی اس لئے رات سونے سے قبل آئی کریم سے آنکھوں کے گرد انگلی کی مدد سے ہلکا مساج کریں اور اسے لگارہنے دیں۔

5۔سن بلاک یاسن اسکرین کا استعمال نہ کرنا

سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال کبھی کبھا رکرنا غلط ہے سورج کی شعاعیں براہ راست چہرے پر پڑنے سے اسکن بڑی تیزی سے خراب ہونا شروع ہوتی ہے، جھلسنے کے ساتھ ساتھ عمر کے اثرات تیزی سے ظاہر ہو نے لگتے ہیں، موسم چاہے بارش کا ہو یا آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہوں گھر سے باہر کسی بھی کام سے جانے سے قبل ایک معیاری سن بلاک جو کہ 30 سے 50 کے درمیان SPF کا ہو اپلائی ضرور کریں۔

6۔میک اپ کا غیر ضروری استعمال:

میک اپ کا بے تحاشا استعمال بھی چہرے کی تباہی کا سبب بنتا ہے اور یہ عمل بڑی تیزی سے عمر بڑھاتا ہے بہت زیادہ میک اپ اپلائی کرنا خاص طور سے ایسے میک اپ پروڈکٹ استعمال کرنا جن میں آئل ملا ہو اسکن کے مساموں کو بڑا کرتے اور انہیں تباہ کردیتے ہیں اس کے علاوہ ایسی پروڈکٹس میں مختلف کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں جس سے اسکن کی قدرتی چکنائی ختم ہوجاتی ہے اور جلد خشک رہنے لگتی ہے خشک جلد پر لائین اور جھریاں بڑی تیزی سے نمودار ہوتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ میک اپ کے بعض طریقہ ایسے بھی ہیں جنہیں اپلائی کرنے سے آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آتے ہیں اس لئے نیچرل اور سادہ میک اپ کو ترجیح دیں اور ایسے پروڈکٹس کا استعمال کریں جو آئل فری ہو جلد کی حفاظت اور صفائی کے لئے ہربل اشیاء کو ترجیح دیں اور رات سونے سے قبل میک اپ اچھی طرح صاف کرکے اور چہرہ دھوکر سوئیں۔

7۔سونے کا غلط انداز

عمر تیزی سے بڑھنے کی ایک ور وجہ آپ کے سونے کا انداز بھی ہوسکتا ہے اگر آپ اپنا چہرہ تکیہ پر رکھ کر سونے کی عادی ہیں یعنی ایک طرف کروٹ لے کر یا پھر پیٹ کے بل تو یہ اسکن کے لئے خطرناک ہے، چہرہ ایک سائیڈ سے تکیہ پر رکھ کر سونے سے جھریاں پیدا ہوتی ہیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے اس عمل سے چہرے کی ٹشوز کمزور ہوجاتی ہیں اور سست ہوکر رہ جاتی ہے اس لئے جب آپ ایک طرف کروٹ لے کر سوتے ہیں تو آپ کی اسکن میں نرمی ختم ہوتی چلی جاتی ہے جس سے لائنیں نمودار ہوتی ہیں اور مستقل چہرہ پر جگہ بنالیتی ہیں، اسی لئے آپ اپنی اس عادت کو فوراً ترک کریں اور کمر کے بل سونے کی عادت کو اپنائیں۔

8۔اسٹرا کا استعمال

سوفٹ ڈرنک پینا ہر ایک کو ہی پسند ہوتا ہے لیکن انہیں اسٹرا سے پینا نہ صرف دانتوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ اس سے آنکھوں کے گرد لائنیں بھی بننے لگتی ہیں، نہ صرف یہ بلکہ ہونٹوں کے ارد گرد بھی لمبی لمبی لکیریں نمودار ہوتی ہیں جو اس مستقل عمل سے چہرے کو تیزی سے عمر رسیدہ بنادیتی ہیں، اسٹرا کے علاوہ ایسا تمباکونوشی کرنے سے بھی ہوتا ہے اس لئے سوفٹ ڈرنک پینے کیلئے اسٹرا کے بجائے گلاس کا استعمال کریں اور سگریٹ کی عادت کو ترک کرنا ہی آپ کی صحت (health) اور عمر کے لئے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

9۔چکنائی کا استعمال

کچھ Fats یا لمحیات جسم کیلئے انتہائی ضروری تصور کئے جاتے ہیں جن کا تعلق موڈ اور خوشگواریت سے بھی ہوتا ہے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں جیسے Salmon مچھلی، اخروٹ اور Flax بیج کا استعمال اسکن کیلئے بہتر ہوتا ہے یہ غذائیں جھریوں کے عمل کو روکتی ہیں اور جسمانی دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں، ہفتہ میں دوبار مچھلی آپ کے کھانے کی ٹیبل پر ضرور ہونی چاہیے۔

10ایک ہی انداز میں بیٹھے رہنا-

اگر بہت دیر تک ایک ہی انداز میں ایک ہی کام کرنے کے عادی ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت اور اسکن کیلئے نقصان دہ ہے کئی گھنٹوں تک لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا یا رات گئے تک ایک ہی نشست میں ٹی وی دیکھنا یا بہت دیر تک کتاب پڑھنا بھی کسی طرح آپ کے لئے سودمند نہیں چہرے کے عضلات میں اتار چڑھاؤ اس میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے اس لئے ایسی عادات کو نظر انداز کیجئے ۔

مزید جانئے :سر درد کی دوائیں کھانا نقصان دہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...