کچن کی اہم اشیاء کی صفائی کے آسان ٹوٹکے

6,236

صفائی نصف ایمان ہے اور یہ ہمارے ایمان کا ہی اہم حصہ ہے اس لیے صفائی کو اپنی روز مرّہ کی زندگی کا حصہ ایسے بنا لینا چاہیئے جیسے کہ ہم سانس لیتے ہیں۔ ایک خاتون خانہ کے لیے اس کا گھر کسی جنت سے کم نہیں ہوتا ،اس کی آرائش،سجاوٹ اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ وہ اس کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی کافی فکر مندرہتی ہے۔ گھر کی صفائی ایک بہت بڑا مرحلہ ہے ،خصوصاً گھر کے ہر پورشن کی صفائی ایک وقت اور دقت طلب کام ہے جس کے لیے ظاہر ہے ایک اوقات کار ترتیب دینا ہوتا ہے۔

بیڈرومز، ڈرائنگ، ڈائننگ، لاؤنج، اسٹڈی، اسٹور، صحن، برآمدہ، چھت، باتھ رومز اور پھر سب سیبڑھ کرکچن کی صفائی۔ یقیناان تمام کی صفائی صرف ایک دن کے وقت کا تقاضا نہیں کرتی بلکہ ہر پورشن کی صفائی میں اچھا خاصا وقت صرف ہوجاتا ہے اس لیے ایک خاتون خانہ کو یہ ہی کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ صفائی کے لیے ہفتہ وار یا ماہوار پلان ترتیب دے اور اس پر عمل پیرا ہوکر صفائی کرے۔ لیکن کچن میں موجود روزمرّہ کے استعمال میں ہونے والی چند ضروری اشیاء ایسی بھی ہیں جن کا استعمال کرنے کے بعد فوراً ان کی صفائی کرنا بھی بے حد آسان ہوتا ہے لیکن اگر انہیں گندا چھوڑ دیا جائے تو پھر یہ استعمال کے قابل نہیں رہتے۔ کچن کی وہ اشیاء جن کی صفائی جلد اور فوراً کی جاسکتی ہے۔

بلینڈر کی صفائی

فیملی فزیشن اور آرتھر جل گرمز کے پاس بلینڈر کی صفائی کا ایک نہایت عمدہ اور حیرت انگیز طریقہ ہے۔ ان کے مطابق جب آپ بلینڈر استعمال کرلیں اور اپنی ضرورت کے حساب سے آپ نے اس سے جتنا کام لینا ہے لے چکے تو اسے بلینڈر جگ کو اچھی طرح خالی کرنے کے بعد بلینڈر کے جگ میں پانی ڈال کر اس میں ایک قطرہ ڈش واشر ڈٹرجنٹ کا شامل کریں اور پھر اس بلینڈر کو دوبارہ گھمائیں۔ یہ عمل بیس سیکنڈ کے لیے کریں۔ اب سوئچ آف کرکے اس بلینڈر جگ کو صاف پانی سے دھولیں۔ اس کی صفائی دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی۔

مائیکرویوو کی صفائی

ہر گھر میں استعمال ہونے والے مائیکرویوو کی صفائی بعض اوقات مشکل ثابت ہوتی ہے اکثر افراد جب اس کا استعمال دن رات کرتے ہیں تو کھانے کے چھوٹے چھوٹے اجزاء اس کے اندرونی کونوں کے چاروں طرف جمع ہونا شروع ہوجاتے ہین جسے بروقت صاف نہ کیا جائے تو یہ ذرات نہ صرف بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں بلکہ مائیکرویوو کے کناروں پر پھپوند کی ہلکی سی تہہ بھی جمنے لگتی ہے مائیکرویوو کی صفائی کوئی زیادہ وقت طلب کام نہیں ہے، اس کی صفائی کے لیے اچھی خاصی تعداد میں گیلے پیپر ٹاول اس میں مکمل طور پر بھردیں پھر اس مائیکرویواوون کو تین سے پانچ منٹ تک ہائی ٹمپریچر پر چلادیں ان ٹاول سے جو بھاپ نکلے گی وہ مائیکرویوو کے چاروں اطراف جمع ہو جانے والی گندگی کو نرم کر دیتی ہے اور پھر جب وہ ایک بار نرم ہوجائے گی تو پیپر ٹاول کے ٹھنڈے ہونے کے بعد انہی ٹاول سے مائیکرویووکے اندر سے اچھی طرح سے صفائی کرلیں۔

کافی میکر کی صفائی

عام طور پر برتنوں پر سے چائے اور کافی کے داغ آسانی سے صاف نہیں ہوگے اسی طرح چائے کی کیتلی اور کافی میکر کے گلاس کی صفائی بھی اکثر افراد مشکل تصور کرتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں کافی میکر کے گلاس کے اندر بہت جلد کافی پاؤڈر کے مسلسل استعمال سے تہہ جم جاتی ہے یہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم اس کی مسلسل صفائی نہ کریں اور ایک لمبے عرصہ کے لیے اسے ایسا ہی چھوڑ دیں اس کے لیے سب سے بہترین صفائی یہ ہے کہ آپ اسے برف، نمک اور لیموں سے صاف کریں۔ کافی میکر گلاس میں کوارٹر برف، ایک لیمن جوس اور دو کھانے کے چمچ نمک ڈال کر اس گلاس کو کافی میکر پر رکھ کر دو منٹ کے لیے گھمائیں۔ آپ خود دیکھیں گے کہ کافی میکر گلاس میں سے وہ پاؤڈر کی تہہ ختم ہوچکی ہے اب آپ اسے صاف پانی سے دھولیں۔

نان اسٹک پین کی صفائی

عام طور پر گھروں میں نان اسٹک برتنوں کے استعمال اور اس کی صفائی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ نان اسٹک برتنوں کے استعمال کے وقت یہ بات ہمیشہ مدنظر رکھنی چاہیئے کہ چمچہ لکڑی کا ہو ایلومونیم، اسٹیل کے چمچہ سے نان اسٹک برتنوں میں کھانا پکانے سے اس پر خراشیں پڑ جاتی ہیں جو آہستہ آہستہ بڑھتے بڑھتے سیاہ پین کو سفید پین میں تبدیل کردیتی ہیں۔ سفید خراشیں جب نان اسٹک پین میں بڑجاتی ہیں تب ان میں کھانا پکنے کے دوران جلنے لگتا ہے اس لیئے ایسے برتنوں میں کوکنگ کے لیے لکڑی کے چمچوں کا استعمال ہی ناگزیر ہے دوسری طرف اس کی صفائی میں بھی کافی احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے نان اسٹک پین کو کسی بھی چیز (اسٹیل وول) وغیرہ سے پکڑ کر نہیں دھونا چاہیئے کیونکہ اس سے یہ برتن تباہ ہوجاتے ہیں۔ ان کی نان اسٹک ہونے کی خصوصیت ختم ہوجاتی ہے اگر صرف پانی سے نان اسٹک برتن کی صفائی صحیح طریقہ سے نہیں ہو پارہی ہے تو آپ ایک پیپر ٹاول پر تھوڑا سا نمک ڈال کر اس کی صفائی کریں پھر پانی سے دھولیں۔ نمک کی صفائی سے ان برتنوں میں ان کی نئی چمک دمک ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ اور ان کا نان اسٹک ہونے کی خوبی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

کافی گرائنڈر

کافی گرائنڈر میں چونکہ کافی کے موٹے موٹے بیج پیسے جاتے ہیں اس لیے اس کی صفائی ہر اس وقت ضروری ہے جب آپ اسے استعمال کریں۔ جب آپ اس میں کافی کے بیج گرائنڈ کرتے ہیں تب گرائنڈر خالی ہوجائے کے باوجود کافی کے کچھ ذرات اس کی تہہ میں جمنا شروع ہوجاتے ہیں جن کی اگر مکمل صفائی نہ کی جائے تو گرائنڈر میں بدبو بھی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کی صفائی کے لیے کچھ بغیر پکے ہوئے کچے سفید چاولوں کو اس میں گرائنڈرر میں جمے ہوئے کافی کے ذرات باہر نکل آئیں گے اور ان کی صفائی کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ماہرین کی اکثر یت مشورہ بھی دیتی ہے کہ کافی گرائنڈر میں دیگر کسی اورمصالحوں کو گرائنڈ نہیں کرنا چاہیئے۔ کیونکہ اس طرح ان مصالحوں کی خوشبو گرائنڈر میں رہ جائے گی اور جب آپ کافی کے بیج پیسنے لگیں گے تب مصالحوں کی یہ خوشبوان میں بھی شامل ہوجائے گی جو کافی کے پیتے ہوئے آپ کو ناگوار بھی گذر سکتی ہے۔

پنیر گریٹر کی صفائی

یعنی پنیر کش کرنے والا کٹر آپ جب بھی اپنی کسی کوکنگ ڈش میں پنیر کش کرنے کے لیے اسے استعمال کریں تب اپنے ہمراہ ایک بیٹری برش بھی رکھیں جب بھی پنیر کش کریں اس برش کی مدد سے اس کے دونوں اطراف کی صفائی کرتی چلی جائیں اس فوری صفائی کے نتیجے میں پنیر یا چیزکے ذرات اس میں پھنسے نہیں رہیں گے۔

کپ ساسر کی صفائی

عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ چائے کپ ساسر میں مسلسل چائے یا کافی کا کپ رکھنے سے ان پر کافی یا چائے کے داغ بننا شروع ہوجاتے ہیں جو عام صفائی سے ختم نہیں ہوپاتے نتیجہ یہ داغ مستقل ان ساسرز پر اپنی جگہ بنالیتے ہیں ساسرز پر سے چائے یا کافی کے داغ صاف کرنا انتہائی آسان ہے اس کے لیے آپ نمک اور سفید سرکہ کو ہم وزن ملا کر ایک نرم کپڑے سے ساسرز پر سے یہ داغ صاف کریں داغ فوراً غائب ہوجائیں گے۔

مزید جانئے :چھ عادتیں اپنائیں گھر ہمیشہ سمٹا پائیں !


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...