Facebook Pixel

انسٹنٹ نوڈلز صحت کے لیے مضر

32,329

ہیں کیونکہ یہ فوری طور پر تیار ہوجاتے ہیں۔آجکل لوگ گھر کے کھانوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں ۔ کبھی کبھار باہر کاکھانے میں کوئی برائی نہیں لیکن اپنے روزمرہ کے کھانوں میں اسکا شمار نہیں کرنا چاہئے ۔ فاسٹ فوڈ میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار، ذائقہ کو بڑھانے کے لئے شامل کیئے گئے مصنوئی اجزاء، برا کولیسٹرول اور فائبر کی کمی صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب نہیں ہونگی۔انسٹنٹ نوڈلز صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں ۔ ہا ں اگر آپ نوڈلز کھانے کے خواہشمند ہیں تو انسٹنٹ نوڈلز کی جگہ اچھی کوالٹی کے عام نوڈلز کا انتخاب کریں۔جنھیں پکانے میں تھوڑی محنت تو ہوگی لیکن اس میں وہ مضر عناصر موجود نہیں جو انسسٹنٹ نوڈلزمیں ہوتے ہیں۔

نوڈلز میں شامل نقصان دہ اجزاء

٭نوڈلز صحت کے لئے نقصان دہ ہے یہ پروسیڈ فوڈ ہے جسمیں غذائیت کی کوئی ویلیو نہیں ہے ۔

٭یہ ایک جنک فوڈ ہے جس کی ہر سنگل سرونگ میں اعلیٰ سطح پر کاربوہائیڈ ریٹ، سوڈیم اور دیگر مضر صحت اجزاء پائے جاتے ہیں جبکہ اس میںفائبر، وٹامن اور معدنیات جیسے اہم عناصر کی کمی ہے۔

٭نوڈلز کے ذائقہ کو بڑھانے اور دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ایسے مراحل اور درجہ حرارت سے گزارا جاتاہے جس سے اس کی غذائیت کم ہو جاتی ہے ۔ اس میں چربی، سوڈیم اور مصنوعی رنگ موجود ہوتا ہے ۔

٭نوڈلز کو ایک دوسرے سے ساتھ جمنے سے روکنے کے لئے ویکس سے کوٹ کیاجاتاہے ۔

٭نوڈلز میں پائے جانے والے کیمیکل مثال کے طور پر ڈائی آکسن اور پلاسٹیسیز ر کینسر کا باعث بنتے ہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کم از کم تیس فیصد کینسر کے خطرات کو ایک صحت مند غذا اپنانے کے سادہ اقدامات کے ذریعے روکا جاسکتاہے۔

٭اگر آپ اسکے لیبل کو چیک کریں تو اس پر ویجیٹیبل آئل ، شوگر، شوگر سیرپ، فلیور انہانسر اور ان جیسے دوسرے کئی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو قطی آپکی صحت کے لئے اچھے نہیں ہیں۔

نوڈلز کے انسانی جسم پر اثرات

نوڈلز ایک مزیدار اور آسانی سے تیار ہونے والی غذا ہے لیکن سوڈیم کی ذیادہ مقدار ، غیر صحتمند چربی اور گلیسیمک کی وجہ سے یہ میٹابولک سنڈروم کا سبب بنتاہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع کی گئی رپوٹ کے مطابق وہ خواتین جو ہفتے میں دو دفعہ یا اس سے زیادہ انسٹنٹ نوڈلز کھاتی ہیں ،انمیں میٹابولک سنڈروم کا خطرہ بڑ ھ جاتاہے۔انسٹنٹ نوڈلز نہ صرف موٹاپا بلکہ میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر ،اوردل کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔زیادہ تر نوڈلز میدہ سے تیار کئے جاتے ہیں اور یہ بات ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ میدہ ہماری صحت کے لئے اچھانہیں ہے میدہ انتہائی پروسیڈ فوڈ ہے ۔

انسٹنٹ نوڈلز کھانے کے نقصا نات

۱۔انسٹنٹ نوڈلز کا زیادہ استعمال موٹاپے کا سبب بنتاہے۔

۲۔میدہ کے بنے نوڈلز عمل انہضام کے لئے صحیح نہیں ہیںاسکے باقیات جسم کے اپینڈکس ایریا میں جاکر انفیکشن کا خطرہ بن سکتے ہیں۔

۳۔یہ خراب چکنائی سے تیار ہوتے ہیں جیسے سیچوریٹد فیٹی ایسڈ اور ٹرانس فیٹ ، یہ خون میں کولیسڑول کی سطح میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

۴۔ہائی کولیسٹرول، دل کی بیماری کے خطرے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔

۵۔نوڈلز میں پائے جانے والے کیمیکل کینسر کے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔

۶۔سوڈیم کی زیادہ مقدار کے باعث بلڈ پریشر، دل کی بیماری، فالج، گردے کانقصان یا خرابی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...