لیموں اور نمک کئی امراض کا علاج
لیموں اور سمندری نمک سے ہم سب واقف ہیں اور سلاد وغیرہ میں اسکا استعمال عام ہے ۔لیکن یہ اجزاء دوا کا بھی بہترین کام کرتے ہیں۔دنیا بھر میں اب بھی مختلف امراض کے علاج کے لئے ان اجزاء پر انحصار کیاجاتاہے اور یہ آزمودہ طریقے بہت سے لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوچکے ہیں۔روزمرہ درپیش صحت کے اور دیگر مسائل آپ کالی مرچ، لیموں اور نمک کے ساتھ دور کرسکتے ہیں۔
ذیل میں بیان کی گئیں ٹپس اپنی صحت اور بیماری کے مطابق استعمال کریں:
۱ ۔ گلے کی سوزش
گلے کی خراش ،درد اور کھانسی سے نجات کے لئے 1چمچ تازہ لیموں کا رس، آدھاچمچ پسی کالی مرچ، اور ایک چمچ سمندری نمک نیم گرم پانی میں ملاکر اس پانی سے غرارے کریں ۔
۲۔پتھری
پتے میں موجود پتھری تکلیف کے ساتھ ساتھ انہضام کے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے ۔اسکے لئے تین حصے زیتون کا تیل اور ایک ،ایک حصہ لیموں کا رس اور کالی مرچ ملا کر استعمال کریں یہ پتھری تحلیل کرنے میں مفید ہے۔
۳۔منہ کے چھالے
ہر کھانے کے بعد ،ایک چمچ نمک ایک کپ گرم پانی میں حل کرکے اپنے منہ کی صفائی کریں ۔یہ خراب بیکٹیریا کے خاتمے اور شفایابی کو فروغ
ینے میں مددگار ہے۔اگر آپ برداشت کر سکیں تو اسمیں تھوڑاسا لیموں کا رس ملالیں ۔یہ آپکے منہ کے چھالوں میں لگے گا تو لیکن زخموں کو جلدی ٹھیک کرے گا۔
۴۔وزن گھٹائیں
میٹابولزم کے فروغ اور وزن کو کم کرنے کے لئے ایک چوتھائی چمچ پسی کالی مرچ ، دو چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے لیموں میں موجود پولیفینالز بڑھتے وزن کو روکنے ، چربی کو جلانے اور انسولین کی حساسیت میں بہتری لاتے ہیں مزید برآں ، کالی مرچ میں موجود پیپرائن چربی کے نئے خلیات کی تشکیل کو روکتے ہیں۔
۵۔متلی
سیاہ مرچ پیٹ کو طمانیت بخشتی ہے اور لیموں متلی روکنے میں مفید ہے، لیموں کاٹ کر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر ٹوتھ پیک لگاکر توے پر سینک کر نرم کر لیں اور اسی ٹوتھ پیک کی مدد سے چاٹیں ،متلی کے ساتھ ساتھ نزلہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے۔
۶۔دانتوں کا درد
نمک ایک چٹکی ، لیموں کارس ایک چمچ، بارہ لونگیں پسی ہوئی ، تھوڑاسامیٹھا سوڈا ملا کر رکھ لیں دانتوں پر دس منٹ لگائیں آرام آجائے گا۔
۷۔ مچھر وں کے کاٹنے سے نجات
نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکرلگائیں مچھر نہیں کاٹیں گے۔
۸۔رات میں منہ کی صفائی
نیم گرم پانی میں تھوڑاسالیموں کارس اور ایک چمچ نمک ملاکر منہ کو صاف کریں کلی کریں برش کریں اور سوجائیں۔
۹۔دمہ
اگر آپ دمہ کے مریض ہیں تو آپ دس عدد کالی مرچ، دو لونگیں اور پندرہ بیزل کی پتیاں پانی میں ڈال کر پندرہ منٹ پکالیں۔ اسکے بعد چھان کر دو چمچ شہد ملالیں۔ایئر ٹائٹ شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔دو ہفتے کے لئے فرج میں رکھ سکتے ہیں ۔بہتر ذائقہ کے لئے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔اس کو روزانہ کسی وقت استعمال کریں۔دمے کو فائدہ پہنچے گا۔