معمولی تکالیف بڑی بیماری کا پیش خیمہ

11,094

بعض اوقات کسی بیماری کے ہوجانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ۔ ہمیں لگتا ہے کہ ابھی تو ہم ٹھیک تھے ،اچانک سے ہمیں اس بیماری نے کیسے گھیر لیا ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔ کوئی بھی بیماری اچانک نہیں ہوتی بلکہ مختلف طریقوں سے سگنلز دیتی رہتی ہے جنھیں ہم پہچان نہیں پاتے ۔ ہم جس آب و ہوا میں سانس لے رہے ہیں اس میں کئی اقسام کے ٹاکسنز (زہریلے ذرات) موجود ہیں ۔ اگر جسم کو ڈی ٹاکسیفائی نہ کیا جائے تو یہ ٹاکسنز صحت کے مختلف مسائل پیدا کرنے لگتے ہیں جو ابتدائی طور پر تو معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن آگے چل کر کسی بڑے مسئلے یا مرض کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ذیل میں بیان کی گئی آٹھ علامات پر غور کیجئے ۔ اگر آپ کو بھی ان میں سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ جسم کو ان ٹاکسنز سے پاک کرنے کی کوشش کریں جن کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

معمولی مسائل ،غیر معمولی وجوہات

۱۔ زبان کا رنگ تبدیل ہو جانا
زبان کا رنگ گہر اگلابی یا ہلکا سرخ ہونا چاہئے۔زبان پر تھوک کی وجہ سے رہنے والی نمی منہ میں کسی بھی قسم کے بیکٹیریا یا انفیکشن پید اہونے سے روکتی ہے۔ زبان کے رنگ کی تبدیلی یا سوجن وٹامنز کی کمی، خون کی گردش میں خرابی، ہائی کولیسٹرول، الرجیز اور نظام ہاضمہ کی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔

۲۔سانس لینے میں مشکل
بعض لوگوں کی سوتے میں اچانک سانس رکنے لگتی ہے۔ ا سکی وجہ ناک بند ہونا یا سخت ورزش بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن سانس رکنا یا جلدی پھولنے کا سبب پھیپھڑوں کے سنجیدہ نوعیت کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں جیسے کہ استھما، نمونیا وغیرہ ۔

۳۔سر درد
مسلسل سر میں درد رہنا نہ صرف صحت بلکہ آپ کے معاشرتی تعلقات و روابط کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لیے پین کلر کا حد سےزیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے ۔اس سے ڈپریشن کے مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ سر یا گردن کے پٹھوں میں اکڑن، سائنس انفیکش یا مائیگرین کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔

۴۔ جلد کے مسائل
جلد کے مختلف مسائل، آپکے جسم کے اندرونی نظام کی خرابی کی علامت ہے۔ جلد کواندرونی طور پر صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔جلد کا مستقل خشک رہنا یا خارش رہنا ایکزیما، سروسس یا روساکیا کی علامت ہو سکتا ہے ۔

۵۔ بڑھاہواپیٹ
پیٹ کی چربی کے لئے آپکو ڈیٹوکس کی ضرورت ہوتی ہے آپکو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے۔ چربی کے خلیات میں ٹاکسن جمع ہوتے ہیں جو گلوکوز اور کولیسٹرول کی سطح کو قابو کرنے کی جسم کی صلاحیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

۶۔بے خوابی
کیا آپ کی آنکھ بار بار کھل جاتی ہے یا لیٹ کر بے چینی محسوس ہوتی ہے؟ یہ کیفیت کئی امراض جیسے گردوں کے مسائل، پارکنسنس، الرجی، استھما یا ہائی ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے سے نیند کی سائیکل کو معمول پر لایا جا سکتا ہے ۔

۷۔گرمی زیادہ لگنا
اگر آپ عام طور پر زیادہ گرمی محسوس کرتے ہیں تو اس علامت کے مطابق آپکے جسم میں تیزی سے ٹاکسن میں اضافہ ہورہاہے جنھیں جسم پسینے کے ذریعے خارج کر رہا ہے ۔ذیابیطس، مینو پاز، موٹاپے، پارکنسنس،گٹھیا اور انفیکشن وغیرہ کے مرض میں پسینہ زیادہ آتا ہے ۔

۸۔جلدی تھک جانا
کام کے دوران تھک جانا اور مسلسل تھکاوٹ محسوس کرنے میں بڑافرق ہے۔ اگر روزانہ صبح اٹھنے کے بعد فریش ہونے کے بجائے آپکو تھکن محسوس ہو تو آپکے جسم کو ڈیٹوکس کی ضرورت ہے۔جلدی تھک جانا انیمیا اور تھائرائیڈ کی ممکنہ علامات میں سے ایک ہے ۔

جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے کے طریقے

زہریلے زرات( ٹاکسن) سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ان طریقوں پر عمل کریں:۱۔ورزش
۲۔غسل کے بعد اسٹیم
ؑ ۳۔ڈیٹوکس واٹر کا استعمال
۴۔تازہ جوس اور اسموتھیز
۵۔قہوہ کا استعمال
۶۔سلاد اور تازہ پھلوں کا استعمال
۷۔ فارمی مرغی، اورگائے کے گوشت کے بجائے مچھلی کا استعمال
۸۔چکنی غذاؤں سے پرہیز

صحت مند طرز زندگی کے لئے انمیں سے ایک سے زیادہ کا امتزاج بھی آپکو بہترین نتائج دے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...