Facebook Pixel

دہی کے فوائد لاتعداد

22,167

قدرت نے جہاں انسان کے لیے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں وہیں انسان نے بھی اپنے پیٹ کی آگ بجھانے اور منہ کا ذائقہ بہتربنانے کے لیے طرح طرح کی چیزیں ایجاد کی ہیں۔ انھی چیزوں میں ایک دہی بھی ہے۔ دہی زمانۂ قدیم سے استعمال ہوتا چلا آرہاہے جوں جوں انسان کو شعورآتا گیا اس کا استعمال اور بڑھتا چلا گیا۔یہی وجہ ہے کہ آج بہت سی خواتین ٹماٹر کی کمی پوری کرنے کے لیے دہی کا استعمال کرتی ہیں۔ دہی نہ صرف ہمارے کھانوں کی لذت بڑھاتا ہے بلکہ اس کے اور بھی بیشمار فوائد ہیں۔

فوائد

*دہی کی لسی بناکر پینے سے معدے کی تیزابیت دُور ہوتی ہے۔ السر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
* ٹا ئیفائڈ کے مریضوں کے لیے لسی کا پینا انتہائی مفید ہے۔لسی بہترین جراثیم کش ہے، پیٹ میں جاتے ہی امرض پیدا کرنے والے جراثیم کو مغلوب کرلیتی ہے۔لسی میں کیلشیم،میگنیشیم، پروٹین،نمکیات، فاسورس،سلفر،سوڈیم وغیرہ اجزاء وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو گوشت اور ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔دہی کے مقابلہ میں لسی زود ہضم ہے اور معاون ہضم ہے جس کی غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ انتڑیوں میں دوران خون کو تیز کرتی ہے اور انتڑیاں غلیظ و فاسد مادوں سے صاف ہوجاتی ہیں۔
* پیٹ کے مختلف عوارض میں مبتلا افراد،یا ایسے افراد جنھیں آنتوں کاانفیکشن ہے ان کے لیے تازہ دہی کی لسی نعمت غیر مترقبہ ہے،جیسا کہ اوپر مذکور ہوا انسانی معدے اور آنتوں میں جو جراثیم پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آنتوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں،ایسے جراثیم کے لیے دہی جراثیم کش دوا کے دور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
*تازہ دہی کی لسی مقوی دماغ ہے دماغ کی خشکی دور کرتی ہے،اور دماغی کام کرنے والوں کو از سر نو کام کرنے لیے انرجی پیدا کرتی ہے تکان دور کرتی ہے،اعصابی کمزوری دور کرتی ہے،نگاہ کو طاقت پہنچاتی ہے،بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے سر کی خشکی دور کرتی ہے اور قبل از وقت بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے ۔
*گرمی کے موسم میں دہی کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنا چاہیے۔تازہ دہی کی لسی جگر معدہ اور فساد خون کے مختلف عوارض میں مفید ہے جب موسم سخت گرم ہو ایسے میں تازہ لسی بہت مفید ہے جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے اور پیاس کو تسکین پہنچاتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔
*وہ افراد جنھیں مرچ والا سالن استعمال کرنے سے پیچش ہوجائے انھیں کھانا کھانے کے بعد آدھا کپ دہی استعمال کرنی چاہیے۔ مرچ کی گرمی اور تیزی کا اثر ختم ہوجائے گا۔
*جن افراد کا پیٹ خراب رہتا ہے ،اسبغول کی بھوسی ایک بڑا چمچہ آدھا کپ دہی میں بھگودیں،شکر بھی ملا سکتے ہیں، دن میں دو تین بار استعمال کرنے سے پیچش کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ جن حضرات کو پرانی پیچش کی شکایت ہے اور علاج کرتے کرتے عاجز آگئے ہوں انھیں چاہیے ایک گلاس تازہ لسی میں چٹکی بھر سیاہ مرچ اور چٹکی بھر نمک ڈال کر کچھ دن استعمال کریں۔
* لسی میں السی کے تیل دس قطرے ڈال کر پینے سے جن حضرات کی دل کی شریانیں بلاک ہونی شروع ہوگئی ہوں مستقل استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے کلونجی کا تیل بھی یہی فوائد رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...