مٹر کے چھ اہم فوائد

3,507

مٹر ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے ۔ اسے ایک پاور فوڈ کہا جاسکتا ہے ۔مٹر میں کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی (health and wellness) کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے دانوں والی یہ سبزی دنیا میں تقریباًہر جگہ ہی دستیاب ہوتی ہے ۔ یہ موسم سرما میں سبزی منڈیوں میں کثیر تعداد میں دستیاب ہوتی ہے۔ مٹر کے بے شمار فوائد و خصوصیات ہیں جن میں سے چند کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

1 ۔وزن متوزن رکھتا ہے

مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہے ۔ ایک کپ میں سو کیلریز ہوتی ہیں جب کہ ایک بڑی مقدار میں پروٹین، فائبر اور مائیکر نیوٹریئنٹس موجود ہوتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے وزن نہ زیادہ بڑھتا ہے نہ کم ہوتا ہے بلکہ اس میں توازن برقرار رہتا ہے ۔

2۔ معدے کے کینسر سے بچاتا ہے

مٹر میں کومیسٹرول نامی ایک غذائی اجزا موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے بے مفید ہے ۔ میکسیکو میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2ملی گرام کومیسٹرل اگر جسم کو حاصل ہوجائے تو معدے کے کینسر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے ۔ مٹر کے ایک کپ میں 10ملی گرام کومیسٹرول پایا جاتا ہے ۔

3۔ الزائمرز اور گٹھیا کے مرض میں مفید ہے

مٹر کی اینٹی ان فلیمیٹری یعنی سوزش دور کرنے والی خصوصیات اسے ایسے امراض کے لیے بے حد فائدے مند بناتی ہیں ۔ سوجن بڑھنے سے کینسر ،امراض قلب کے ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات تیزی سے ظاہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ مٹر میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن سی اور وٹامن ای کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے ۔

4۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدے مند ہے

اس میں پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جو جسم میں جاکر شکر کو خون میں آسانی سے شامل نہیں ہونے دیتا ۔ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خوبیاں اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین غذا بناتی ہیں ۔

5۔ ماحول کے لیے صحت بخش ہے

مٹی میں موجود بیکٹیریا کے ساتھ مل کر مٹر ہوا میں موجود نائیٹروجن کو مٹی میں جذب کر لیتے ہیں جس سے زمین کو ایک قدرتی فرٹیلائزر حاصل ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی آب و ہوا سے نائیٹروجن بھی صاف ہوجاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے ۔

6۔ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے

محض ایک کپ مٹر میں 44فی صد وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں میں کیلشیئم اسٹور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی گھٹیا کے خطرات کو کم کرتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...