Facebook Pixel

۵ فٹنس ایپز

620

ٹیکنالوجی میں ترقی نے ہمیں نا صرف پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے ، اس کی مدد سے ہمیں بہت ساری معلومات کا مجموع چند سیکنڈ میں یکجا کرنے میں بھی مدد ملی ہے ، جس کی وجہ سے ہم اپنی طرزے زندگی میں آسانی لا سکے ہیں .

صحت کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کی ترقی نے مدد فراہم کی ہے . خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کی گی چند موبائل فون ایپز نے ہمیں صحت مند اور خوبصورت طرزے زندگی گزارنے میں بھی ہماری مدد کی ہے . اگر ہمیں ضرورت ہو کسی جم کی ممبرشپ کی یہ کسی ٹرینر کی یا کسی ڈائیٹیشن کی تو ہمیں محنت کرنے کی ضرورت یہ تینوں ہمیں ہاتھ میں ہی میسر آ سکتے ہیں۔

یہاں ہم 5 ایسے ایپز کے بارے میں آپکو باتیں گے جو آپکو صحت مند طرزے زندگی گزرنے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں

نمبر۱ رن ٹیسٹک

رن ٹیسٹک ایک ایسی ایپز ہے جو آپ کی فٹنیس کو بہترسے بہتر بنانے کیلئے ایک نوٹ پیڈ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ اس کے ذریعے آپ اپنی واکنگ کا دورانیہ اور آپنا فاصلہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کی سرگرمیوں کو میذید بہتر بنانے میں آپ کی بھرپور طریقے سے رہنمائی کر سکتی ہے۔ یہ آپ کو ایک فہرست بناکر دیتی ہے کہ آ پ کیا کرینگے۔
۱۔ جب آپ پہلی مرتبہ ایپ کھولیں گے تو یہ آپ سے لوگ اون ہونے کے لیئے پوچھے گا۔

۲۔ اپنا لوگ ان اکاؤنٹ بنائیں۔ اگر آپ کے پاس پروفائل ہے تو آپ اپنے اعدادوشمار کو ویب سائٹ پر مانیٹر کرسکتے ہیں .اور اپنے کام کو وہا ایک جگا پر۔ (save) کر سکتے ہیں ۔

۳۔ آپ سے پوچھا جائیگا بنیادی معلومات بھرنے کیلئے جیسا کہ نام، عمر ، وزن اور قد وغیرہ۔

۴۔ ایپز میں موجود سیٹنگ کے ذریعے آپ اپنی پہلے سے درج کی گئے معلومات مثلا عمر وزن میں ردوبدل کر سکتے ہیں .اور اپنا طے شدہ فاصلہ اور جسم کے درجہ حرارت پر نظر رکھ سکتے ہیں ، اور اس کی مدد سے آپکو آپکے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ تک رسائی میں مدد حاصل ہوتی ہے . ۔

۵۔ رن ٹیسٹک ایک مفت اپپ ہے اس میں موجود گپرس کی سیٹنگ کے ذریعے آپکو اپنی ورزش کو اپنے موجودہ وقت میں ترتیب دینے میں مدد حاصل ہوتی ہے .اس کی مدد سے آپ اپنی ورزش کے وقت، رفتار، اور کیلوری کے ذریعے آپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں ، اور یہ آپکی ورزش کے دوران آپکی آواز کی مدد سے آپکے لئے وقت اور فاصلے کا انتخاب کرتا ہے .رن ٹیسٹک آپکی روزانہ ہفتہ وار اور مہینہ وار کرنے والی ورزش کے تمام تر ڈیٹا کو اکھٹا کرتا ہے اور اسکے بعد آپکے لئے ایک بہترین ورزش کا انتخاب کرتا ہے.۔

۶آپ ساٹھ سے بھی زائد مختلف ورزشوں کا انتخاب کر سکتے ہیں مثلا ، ویٹ لفٹنگ، پیدل چلنا ، باسکٹ بال

یوگا ، زمبا ، گولف ، ٹریڈمل وغیرہ۔

۷۔ اس کا پرو ورژن (جو پیسوں میں آتا ہے) اس میں تمام خدوخال شامل ہیں جوکہ مفت روژن میں ہیں۔ اس میں اشتہار

مفت دینے کا فائدہ بھی اُٹھا سکتے ہیں۔ ہر فٹنس صحت کیلئے سنگ میل ہے۔ پرو ورژن آواز رائے کی ترغیب دیتا ہے۔ وقفہ

ترتیب ہدایات، اور مذید کارگردگی بہتر بنانے کیلئے کوچنگ کی تجاویز فراہم کرتا ہے۔ اس کی اضافی خصوصیات میں

ورزش، دل کی شرح کی حمایت ، مخصوص کلوریز ، گولف سیٹنگ اور تربیت تک پہنچنے کا راستہ ، لائیو موسم اور

درجہ حرارت اپڈیٹ اور ورزش کے دوران گانے ، نغمے وغیرہ کی سہولت دیتا ہے اس کے علاوہ پروورژن ٹریننگ کا پلان

بھی بناتا ہے۔ آجر اس کیلئے اضافی رقم دینے کیلئے بھی تیار ہے۔

۸ رن ٹیسٹک ایک ایسا موبائل اپپ ہے جو کے ٦ ایپز سے مل کر بنا ہے اور یہ تمام ایپز آپکی ورزش پر گہری نظر رکھتی ہیں .اس میں موجود پدومیٹر ایپز آپکی روزمرہ کے اقدامات پر نظر رکھنے کے لئے ہے .ایک ایپ آپکی اٹھک بیٹھک اور پوش اپ پر نظر رکھتی ہے .اور ایک ایپ آپکی روڈ پر بائیک رائیڈنگ اور پہاڑ پر بائیک رائیڈنگ پر نظر رکھتی ہے ۔

نمبر ۲ انڈ ومونڈ و اسپورٹس ٹریکر

انڈومونڈو اسپورٹس ٹریکر بھی رن ٹیسٹک ایپز کی طرح آپکی فٹنیس کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے .لیکن ان دونوں میں بہت فرق ہے انڈومونڈو اسپورٹس ٹریکرر میں رن ٹیسٹک ایپز سے زیادہ اختیارات موجود ہیں . یہ اپنے استمال کرنے والوں کو مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتا ہے .۔

۱۔ ترتیبات کے مینیو سے اضافی اختیارات

۲۔ آپ ورزش کی سیٹنگ کو تبدیل کرسکتے ہیں (جیسا کہ کم طاقت، قدم کاؤنٹر اور الٹی گنتی کی مشین)

۳۔ نوٹیفکیشن سیٹنگ، لوکیشن سیٹنگ، آڈیو اور دیگر آلا ت کی سیٹنگ

۴۔ یہ آپکو رن ٹیسٹک کی تمام خصوصیات فراہم کرتا ہے اور مزید بره دنیا میں موجود تمام انڈومونڈو اسپورٹس ٹریکر کے صارفین سے اپکا موقبله کرواتا ہے جس سے آپکو مزید چیلنجوں کا سامنا کرنے کا موقع میسر ہوتا ہے . ۔

۵۔ آپ کی صحت کی نگرانی کیلے فٹنیس ٹیسٹ کرتا ہے۔

نمبر ۳ جے فٹ ورزش اور صحت ٹریکر

جے فٹ ورزش معمول کی ١٣٠٠ ورزشوں کا مجموع ہے اور یہ آپکے جسم کے اہم جوڑوں اور پٹھوں پر گہری نظر رکھتا ہے . جب آپ یہ ایپز ڈاؤن لوڈ کر رہے ہونگے تو آپکو کن مراحل سے گزرنا پڑے گا یہا ہم آپکو باتیں گے۔

۱۔ ایپز آپ سے رجسٹر کرنے اور آپکی تمام تر معلومات کو آن لائن سیو کرنے کے لئے آپ سے اجازت لے گا .۔

۲۔ آپکی اجازت دینے کے بعد یہ آپکو ایک ٦ پاک ایپز فرہم کریگا جس میں ، وزن کم کرنا ، اضافی طاقت ، اور ایک خوبصورت جسم کی تکمیل کرنے میں آپکی مدد کریگا .اور مزید اسکے اندر کارڈیو اور یوگا کی ورزش بھی شامل ہوگی۔

۳۔ اسکا پرو ورژن اشتہارات سے فری ہے. اور اس میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلی کا چاٹ بھی موجود ہے. تمام تر تبدیلی کا مجموع ، انفرادی ورزش کا چاٹ ، مخصوص مشقوں کے مقاصد ، خاص ورزش کیلئے کارڈیو چارٹ اور ٹریکنگ۔

نمبر ۴ نوم ویٹ لوز کوچ

آپ کس طرح ایک کھانے کی ڈائری اپنے ساتھ رکھنا یاد رکھ سکتے ہیں ؟ بہرحال اس ایپلیکیشن کے ذرئیے آپ یہ کر سکتے ہیں. مندرجہ ذیل فہرست آپکو نون ویٹ لوز کوچ کو سمجھنے میں آپکی مدد کریگی .

۱۔ ایک اکاؤنٹ بنانا شروع کریں

۲۔ ایک پروفائل بنائیں جس میں جنس، عمر ، وزن اور قد کے بارے میں پوری معلومات ہوں۔

۳۔ اپنے وزن کے ہدف کو ظاہر کریں کے آپ کیا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

۴۔ اس ایپز کا اصل مقصد آپکی غذا کا تعین کرنا، آپکی پورے دن کی کیلوری کی مقدار کا تعین کرنا اور اسکے بعد آپکو آپکے روزانہ کے وزن کم کرنے کے ہدف کے حساب سے کیلوری کی مقدار کی معلومات فراہم کرنا ہے.

۵۔ اس ایپز کے اندر کیلوری کے حساب سے ہزاروں کھانوں کی فہرست موجود ہے جسے آپ اپنی روزمرّہ کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں . یہ بھی ممکن ہے کے آپ جس غذا کا انتخاب کریں وہ اس میں موجود نہ ہو، لیکن پھر بھی ایپز آپکو اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ان کھانوں سے مشابہت رکھتے کھانوں کی کیلوری کے بارے میں لازمی معلومات فراہم کریگا .

۶ْ۔ اس کے اندر ایک ریوارڈ سسٹم موجود ہے : آپ جتنا نوم ٹاسک پورا کریںگے، آپکو اتنے پوائنٹس ملیں گے .جس کی مدد سے آپ ہائر فٹنیس لیول کی سطح کو عبور کر لیں گے .۔

۷۔ یہ بھی آپکی تمام ورزشوں کو ایک جرنل کی طرح آپکے ساتھ رکھتا ہے ، اور ایک الارم کی طرح آپکو آپکی ورزش کے بارے میں بتاتا رہتا ہے. جب آپ وزن کم کرتے ہیں ، تو یہ آپکے نئے وزن اور آپکی ترقی پر نظر رکھتا ہے .اور ایک پدومیٹر کی مدد سے یہ آپکی روزمرہ کی کارکردگی پر نظر رکھتا ہے .

۸۔ اس کے علاوہ یہ دن بھر میں ایک سے زیادہ مشقوں اور جسم میں ہونے والی تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے اور اس کی

ریکارڈنگ کرتا ہے۔ اور بچت کرتا ہے بار بار کھانے اور پسندیدہ کھانے کی۔ترتیبات کے مینیو آپ کو آپ کے وزن میں کمی

کی منصوبہ بندی کرنے، ورزش کے طریقے، کھانے کا بنیادی ریکارڈ اور وقت کی منصوبہ بندی کی یاد دہانی۔ سیو

نوٹیفکیشن اور آپ کو سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ سے کنکٹ اور آپ کی کارگردگی کو شیئر کرتا ہے۔

نمبر ۵ ڈیلی یوگا ، بہتر طرز زندگی کے لئے

کیا آپ آپنے جسم کے چربی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ وزن کم ہوجائے اور بہتر شیپ میں آجائے ؟ اور اعصابی تناؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ؟ آپ کے تمام سوالوں کا جواب ہے یوگا۔ یوگا آپ کو صحت مند طرز زندگی کیلئے جسمانی، دماغی اور روحانی فوائد دیتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں ڈیلی یوگا ایپ کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
۱۔ اس ایپ کی خصوصیت ہے کہ یوگا کی بنیادی ویڈیو فراہم کرتا ہے نئے شروع کرنے والوں کیلئے ۔ یہ قدم بہ قدم

رہنمائی، مخصوص آسان طریقے اور سائنس لینے کی ٹیکنک پر مشتمل ہے۔ اس میں وزن میں کمی اور زخمی حالت کو

جلد سے جلد صحیح کرنے کی مقاصد بھی شامل ہیں۔

۲۔ زیادہ تر ویڈیو فری ہیں۔ کچھ ویڈیو کے پیسے دینا ضروری ہیں۔ اس میں گہری سانس لینا، آسان یوگا وغیرہ یہ سب

نئے سیکھنے والوں کیلئے فری ہیں۔

۳۔ یوگا آپ کی جسمانی لچک کو بہتر بنانے کے لیئے پروگرام شروع کرتا ہے۔ یوگا حیض کے دوران اور بارہ دن نئے سیکھنے والوں کیلئے پروگرام شروع کرتا ہے۔ یہ پروگرام آپ کے آپ کے شیڈول کو بہتر بنانے کا کام انجام دیگا۔

۴۔ روزانہ کی بنیاد پر آپکو یوگا کے ٦ گانے آپکی پریکٹس کے لئے آپکو فراہم کے جاتے ہیں ، میوزک آپکو یوگا کی جانب توجہ مرکوز کرنے میں اور تکلیف دور کرنے میں آپکو مدد فراہم کرتا ہے .۔

۵۔ یہ آپ اس وقت بہترین کام کریگا جب آپکے پاس ایک بری سکرین والا سمارٹ فون یہ ٹیبلٹ موجود ہے تو آپ اس ایپ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ تمام ایپ آپ کی فٹنیس اور صحت کو بہتر سے بہتر بنائیگی۔اب آپ فری ورژن استعمال کریں یا پرو ورژن کی خصوصیات سے فائدہ اُٹھائیں یہ آپ کی ترجیحات پر ہے کہ آپ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔ آپ ایپ کی ایک یا ایک سے زیادہ مجموعہ کا انتخاببھی کرسکتے ہیں۔ بیشک یہ فہرست جامع نہیں ہے۔ ہر روز ایک نئی ایپ وجود میں آتی ہے۔ اگر آپ ایک غیر معمولی صحت کی ایپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایچ ٹی وی کمیونٹی سے اشتراک کریں۔ جو ہمیشہ صحت مند رہنے کی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...