Facebook Pixel

چہرے کی ساخت اور زیورات کا انتخاب

1,571

چہرے کی بناوٹ یا ساخت کے اعتبار سے جیولری کا انتخاب گو کہ ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن جب ایک بار یہ عمل کرلیا جائے تب جیولری کا انتخاب مشکل نہیں رہتا ۔انسانی چہرہ کی سات مختلف ساخت یا شیپ ہوتی ہیں۔ ان میں بیضوی، گول، چوکور، ڈائمنڈ، مستطیل یا لمبوترا، دل/ٹرائی اینگل اور ٹرائی اینگل کی ساخت شامل ہے۔ سب سے پہلے یہ بات ضروری ہے کہ ان میں سے آپ کس قسم ساخت کی حامل ہیں۔ اس کے لیے آپ اپنے بالوں کو پیچھے کی طرف کرکے کسی ہیئر بینڈ کی مدد سے باندھ لیں اور شیشہ سے چند قدم دور بالکل سیدھی کھڑی ہوجائیں اور شیشہ میں بالکل سیدھ میں اپنے آپ کو دیکھیں ممکن ہو تو شیشہ پر ٹرانسپرنٹ کاغذ رکھ کر فیس کی آؤٹ لائن بنوانے کے بعد اپنا چہرہ دیکھیں کہ اس کی ساخت کس قسم کی ہے۔ ایک بار جب آپ کو چہرہ کی شیپ کے بارے میں معلوم ہو جائے تب آپ کے لیے فیشن اور جیولری کی مختلف اقسام کو اپنانا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ بات ہمیشہ ذہن نشیں رکھیں کہ چہرے کی ساخت میں تبدیلی سالوں میں ہوتی ہے وہ بھی آپ کے وزن اور صحت کے لحاظ سے اس لیے بار بار اپنے اوپر کسی بھی قسم کے تجربات نہ کریں۔ جب آپ اپنیچہرے کی مناسبت سے لباس اور جیولری کا انتخاب کریں گی تو آپ کی شخصیت متوازن کہلائے گی اور کہیں بھی جانے پر آپ کی شخصیت کا مجموعی تاثر شاندار قسم کا ہوگا ذیل میں دی گئی تجاویز کی مناسبت سے اپنے لیے جیولری کا انتخاب کریں۔

1۔بیضوی چہرہ

1(14)
بیضوی چہرہ کو ’’پرفکیٹ فیس شیپ‘‘کہا جاتا ہے۔ اس چہرے پر ہیئر لائن سے آئی برو تک اور آئی برو سے تھوڑی تک تمام فچرز مناسب فاصلے پر ہوتے ہیں۔ یہ ذرا سا لمبا اور چوڑا ہوتا ہے اور اس پر تقریباً ہر قسم کی جیولری صحیح رہتی ہے۔ اس شیپ کی حامل خواتین ہر قسم اور ڈیزائن کا نیکلس پہن سکتی ہیں اسی طرح ان پر ایئر رنگ بھی ہر شیپ کا جچتا ہے۔ لیکن اگر وہ ٹرائی اینگل (مثلاً) ساخت کے ایئر رنگ پہنیں تو ان پر زیادہ مناسب معلوم ہوں گے۔ بیضوی چہرے والی خواتین نگینوں اور موتیوں سے بنے ہوئے زیورات کو اپنائیں تو ان پر بھلے معلوم ہوں گے۔

2۔ گول چہرہ

2(13)
گول چہرے والی خواتین خوش اندام ہوتی ہیں ان کے چہرے پر نرماہٹ ہوتی ہے۔ گول چہرے پر تمام نقوش مثلاً ناک ، ہونٹ، آئی بروز وغیرہ سب مناسب فاصلے پر ہوتے ہیں گول چہرہ کی شیپ میں ناک اس کا سینٹر پوائنٹ ہوتی ہے(یہ یا تو لمبی ہوتی ہے یا پھر چوڑی) ایسے چہرے کی حامل خواتین اپنے لیے جب لباس یا زیورات کا انتخاب کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ عمودی یا افقیطرز کی بنی ہوئی جیولری کا انتخاب کریں خواہ وہ نیکلس ہوں یا پھر ایئر رنگ ان پر ہمیشہ عمودی ساخت میں بہتر معلوم ہوتے ہیں۔ گول چہرے والی خواتین ڈیزائن میں بنے ہوئے نیکلس کا استعمال ہر گز نہ کریں اس طرح گول ایئر رنگ کا پہننا ان کی شخصیت کو دبادے گا۔ ایئر رنگز کے لیے بنی گول چہرے والی خواتین افقی یا لمبے ایئر رنگ استعمال کریں یہ بات یاد رکھیں کہ گول چہرے پر متفاد شیپ کی جیولری ہی اچھی معلوم ہوگی۔ کیونکہ افقی شیپ کی جیولری میں ان کی شخصیت نمایاں معلوم ہوگی۔

3۔ مستطیل چہرہ

3(13)
ایسی ساخت کی حامل خواتین کا چہرہ لمبا ہونے کے ساتھ ساتھ چوڑا بھی ہوتا ہے۔ ان کا ماتھا، جبڑے اور گال کی ہڈی اور تھوڑی تقریباً ایک جیسے ہی چوڑے ہوتے ہیں۔ چہرے کے نقوش شارپ ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر چہرے پر لمبوترے فیس کا تاثر پڑتا ہے۔ ایسی خواتین کی اگر گردن لمبی ہے تو وہ چھوٹے ڈیزائن کے بنے ہوئے نیکلس کا استعمال کرسکتی ہیں یہ چھوٹے نیکلس بھاری اور بولڈ ہونے چاہئیں کیونکہ اس طرح مستطیل چہرے کا تاثر اور زیادہ ابھرے گا اس تاثر کو کم کرنے کے لیے چھوٹے نیکلس کا استعمال کرنا چاہیے البتہ ایسی خواتین ایئر رنگ میں بڑے اور بولڈ انگیز استعمال کرسکتی ہیں۔ خاص طور پر لٹکنے والے ایئر رنگز کے بجائے اسٹائل میں ایئر رنگز زیادہ بھلے معلوم ہوتے ہیں۔

4۔ چوکور چہرہ

4(13)
عام طور پر ایسے چہرہ کو چوڑا فیس کیا جاتا ہے۔ اس چہرے کی حامل خواتین کی جبڑے کی لائن مضبوط اور نمایاں ہوتی ہے ۔ ماتھے سے لے کر تھوڑی تک ہر نقش بڑایا چوڑا محسوس ہوتا ہے۔ اس چہرے پر کبھی کبھی مستطیل ساخت کا تاثر بھی پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ان دونوں میں بہت باریک سا فرق ہے۔ مجموعی طور پر چہرے کے نقوش شارپ ہونے کے ساتھ نرماہٹ کا تاثر بھی دیتے ہیں۔ چوکور چہرہ کی حامل خواتین کو عمودی یا افقی ڈیزائن کی بنی ہوئی جیولری کا استعمال کرنا چاہیے اگر ایسی ساخت والی خواتین کی گردن چھوٹی ہے تو لمبائی میں بنے ہوئے نیکلس کا استعمال ان کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔ اسی طرح ایئر رنگز کے لیے بڑے اور لمبے استعمال کریں تو ان کی شخصیت نمایاں ہوگی۔ چھوٹے ساخت کے ایئر رنگز استعمال نہ کریں۔

5ہارٹ شیپ یا ٹرائی اینگل شیپ۔

5(11)
چوڑی اور بڑی ہوتی ہیں اور تھوڑی تنگ یا گھٹی ہوئی ہوتی ہے۔ ماتھا اور گالوں کی ہڈی ان کی نسبت چوڑائی لیے ہوتی ہے۔ ایسی خواتین خوش اندام سمجھی جاتی ہیں۔ مجموعی طور پر ایسے فیس کو ہارٹ یا ٹرائی اینگل شیپ کہا جاتا ہے ۔ اسی چہرے کی حامل خواتین کو چھوٹے اور تنگ ڈیزائن کے لیے نیکلس استعمال کرنے چاہئیں جبکہ ایئر رنگزکے لیے انہیں ہارٹ شیپ کے بنے ہوئے ہی رنگز استعمال کرنے چاہئیں۔ تنگ اور چھوٹے ڈیزائن کے ٹاپس کے اسٹائل میں بنے ہوئے آویزے ان کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...