کراچی : ٹیکہ جات پروگرا م میں روٹا وائرس کاٹیکہ بھی شامل کیا جائے، پی پی اے

899

پاکستا ن پیڈیاٹرک ایسویسی ایشن کے رہنمااور ماہر اطفال ڈاکٹر انکسار علی نے کہا ہے کہ بچو ں کی نگہداشت اور ان کی صحت کیلئے ٹیکوں کا کورس لازمی کرواناچاہے تاکہ ان کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکے ۔  نیو ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انکسار علی کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں پولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں او ر اس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے عوام کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان کاکہنا تھا حکومت سندھ کی جانب سے پولیوکے خاتمے کیلئے صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے اس سلسلے میں پاکستا ن پیڈیاٹرک ایسویسی ایشن حکومت کو اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ میں پولیومہم کوتیز کرنے کی ضرورت ہے اور جووالدین قطرے نہ پلوائے ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے ۔ ڈاکٹر انکسار علی کا کہنا تھا کہ ٹیکہ جات پروگرا م میں روٹا وائرس کاٹیکہ بھی شامل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے میں hepatitis controll program جاری ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہیں جس کو عالمی اداروں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...