انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ۱۳مئی کو منایا گیا
اسلام آباد: دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ۱۳ مئی کو منایا گیا۔ یہ دن تمباکو نوشی سے بچنے اور اسکے استعمال سے پیدا ہونے والی خطرناک بیماریوں سے آگاہی کیلئے منایا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ کے قریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین سگریٹ نوشی کو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے چکے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر چھ سیکنڈ کے دوران تقریبا ایک شخص تمباکو نوشی کے باعث لگنے والی بیماری سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اسطرح دنیا میں ہر سال 6 کروڑ افراد تمباکو نوشی سے ہونے والی خطرناک بیماریوں کے باعث مرجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر انسداد تمباکو نوشی پر قابو نہ پایا گیا تو اموات کی تعداد بڑھ کر 2030 تک آٹھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔