لیڈیز جینز خریدتے ہوئے 5 باتوں کا خیال رکھیں

1,409

جینز women Jeans خریدنا اور پہننا اب شوق اور فیشن سے بڑھ کرضرورت بنتاجارہاہے۔کالج اوریونیورسٹی جانے والی طالبات ہوں یاآفس میں کام کرنے والی خواتین ۔
جینز کی بدولت انھیں ڈریسنگ میں نہایت آسانی رہتی ہے کیونکہ صرف ٹاپ، کُرتی یاشرٹ تبدیل کرنے سے ہی انھیں ڈریسنگ میں ورائٹی مل جاتی ہے۔ اس طرح وہ اپنی روزمرہ کپڑوں کی ضرورت کوباآسانی پوراکرلیتی ہیں۔
خواتین کوجینز جینز خریدتے ہوئے چند باتوں کاضرورخیال رکھناضروری ہے۔

جینز کاانتخاب

جینز جینز خریدتے وقت اپنی جسامت کوضرورمدنظر رکھیں کیونکہ اپنے فگر کے حساب سے جینز کاانتخاب ضروری ہے۔دبلی پتلی اورکم عمر لڑکیوں کے لئے اسکن ٹائٹ اورکروپ جینز خریدی جاسکتی ہے لیکن وہ خواتین جوتھوڑی صحت مند ہوتی ہیں انھیں چاہئے کہ وہ اسٹریٹ ،بوٹ کٹ یافلیئر جینز خریدیں۔
اپنے قدکاٹھ اورعمرکے حساب سے جینز کاانتخاب آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیداکرسکتاہے۔جینز مختلف اسٹائل اورڈیزائن میں دستیاب ہوتی ہیں۔ جیسے بوٹ کٹ،فلیئر،اسکنی،سوپراسکنی اوراسٹریٹ جینز،لیکن آپ جس بھی سٹائل کاانتخاب کریں اپنی شخصیت اورموقع کی مناسبت کومدنظر رکھ کرکریں۔

موقع کی مناسبت

اگرڈریسنگ موقع کی مناسبت سے نہ ہوتو کوئی بھی انسان آرام دہ محسوس نہیں کرپاتا۔بعض اوقات فیشن اپنانے کے چکر میں انسان بے بس ہوکررہ جاتاہے اوراس کی پریشانی ساراماحول خراب کرکے رکھ دیتی ہے۔آپ کہاں ہیں کن لوگوں کے درمیان ہیں ڈریسنگ کرنے سے پہلے اس بات کومدنظر ضروررکھیں۔ اگر آپ جینز خریدنے کی شوقین ہیں تو آپ اپنی الماری میں ہرطرح کی جینز رکھیں لیکن جگہ کے حساب سے جینز خریدیں تاکہ آپ آرام دہ محسوس کریں۔

ٹاپ یاکُرتی کاانتخاب

جینز خریدنے کے لئے اس بات کاخیال رکھناضروری ہے کہ آپ اس کے ساتھ ٹاپ کیالیتی ہیں۔جن خواتین کاوزن زیادہ ہے اوروہ جینز پہننے کاشوق بھی رکھتی ہیں توایسی صورت میں بند چاک یاچھوٹے چاک کی کُرتی یاشرٹ آسانی کے ساتھ استعمال کرسکتی ہیں۔اس طرح وہ خوبصورت بھی نظر آئیں گی اوراپناشوق بھی پوراکرسکتی ہیں ۔ناشپاتی شیپ کی خواتین کے لئے لازم ہے کہ وہ جینز خریدتے وقت اس کے کٹ اوراسکے ساتھ لئے گئے ٹاپ کوضرورمدنظر رکھیں۔

skinny jeans

اسکنی جینز سے کمردرد کاخطرہ

خواتین میں اسکن ٹائٹ جینز کارجحان زیادہ دیکھنے میں آتاہے۔لیکن طبی ماہرین نے سروے کے بعد یہ انکشاف کیاہے کہ ٹائٹ جینز پہننے والی خواتین کوکمرمیں درد کاخطرہ ہوسکتاہے۔سروے کے مطابق ۷۳ فیصدخواتین کمردرد میں مبتلاہونے کے باوجود اس بات سے ناواقف تھیں کہ اسکی وجوہات کیاہے۔
۲۷ فیصد خواتین جواس بات سے آگاہ تھیں کہ ٹائٹ جینز ان کی کمرمیں درد کاسبب بن سکتی ہے لیکن پھربھی وہ اسے نظرانداز کردیتی ہیں۔ اس سروے کے مطابق ایک بات واضح طورپرثابت ہوتی ہے کہ جوخواتین کمردرد کی اکثر شکایت کرتی ہیں انھیں ایک نظر اپنی وارڈ روب پرڈالنے کی ضرورت ہے کہ کہیں اسکے پیچھے وجہ ٹائٹ ملبوسات تو نہیں۔

اسکن ٹائٹ جینز خریدسے اجتناب کریں

ماہرین کے مطابق چست جینز پہننے کے سبب حرکت کرنے میں زیادہ قوت استعمال کرنی پڑتی ہے۔جس کازیادہ اثر خواتین کی کمراوراطراف کے پٹھوں اورہڈیوں پرپڑتاہے۔جبکہ اگر وہ بیٹھی بھی رہیں تو بیٹھے رہنے کے باوجود ان کے جسم کے مختلف حصوں کوزیادہ دباؤ کاسامناکرناپڑتاہے۔
اگر ٹائٹ جینز خریدنے کی عادت نہ چھوڑی جائے تو کمردردشدید اور مستقل بھی ہوسکتاہے جوآگے جاکرشدید تکلیف کاباعث بن سکتاہے۔کمردرد کی بڑی وجہ اٹھنے بیٹھنے اورچلنے پھرنے کاغلط انداز ہے۔اورخواتین میں اس انداز کی بڑی وجہ چست لباس ہے۔


تبصرے
Loading...