treatment – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 11 Nov 2022 13:57:50 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png treatment – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 بلڈ شوگر میں کمی یا اضافےکی علامات اور اقدامات https://htv.com.pk/ur/health/blood-sugar-symptoms Thu, 03 Oct 2019 08:07:56 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34188 blood and high sugar

ذیابیطس یعنی شوگر کا مرض اس وقت دنیا بھر میں وباء بن جانے والی بیماری ہے جو دیگر جان لیوا امراض کا بھی سبب بن جاتی ہے، اس مرض کے شکار افراد میں بلڈ شوگر بڑھنے یا کم ہونے کی شکایت بھی بہت عام ہوتی ہے۔ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟ اور کیسے […]

The post بلڈ شوگر میں کمی یا اضافےکی علامات اور اقدامات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
blood and high sugar

ذیابیطس یعنی شوگر کا مرض اس وقت دنیا بھر میں وباء بن جانے والی بیماری ہے جو دیگر جان لیوا امراض کا بھی سبب بن جاتی ہے، اس مرض کے شکار افراد میں بلڈ شوگر بڑھنے یا کم ہونے کی شکایت بھی بہت عام ہوتی ہے۔ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟ اور کیسے اندازہ لگانا چاہیے کہ شوگر میں اچانک اضافہ ہوا ہے یا اس میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے؟

درحقیقت یہ تو برسوں یا دہائیوں سے ذیابیطس کے شکار اکثر افراد کے لیے بھی بتانا مشکل ہوتا ہے تاہم ایسی کچھ علامات ہیں جن سے آپ کافی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بلڈ شوگر کم ہوئی ہے یا بڑھ گئی ہے اور ان حالات میں کیا کرنا چاہیئے۔

لو بلڈ شوگر کی علامات

ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بلڈ شوگر کا انسولین توازن بگڑ جائے اور اس کی علامات درج ذیل ہیں:

کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس ہونا۔
دل کی دھڑکن کی رفتار اچانک بڑھ جانا۔
چڑچڑاہٹ، الجھن اور خراب رویے کا مظاہرہ۔
مریض کا ہوش و حواس کھو دینا یا بے ہوش ہوجانا۔
جلد زرد پڑ جانا اور ٹھنڈ سمیت چپچپاہٹ محسوس ہونا۔

اگر ذیابیطس کا کوئی مریض کم بلڈ شوگر کا شکار ہو اور چینی دینے پر بھی اس کی حالت بگڑنے لگے تو فوری طور پر ہسپتال لے کر جایا جائے۔

کوئی ایسا شخص جس میں حال ہی میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہو اس میں بلڈ شوگر کی سطح اچانک گر جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

فوری طور پر کرنے والے اقدامات :

چینی دیں : اگر مریض مکمل طور پر ہوش و حواس میں اور الرٹ ہو تو اسے کوئی میٹھا مشروب جیسے فروٹ جوس یا کوئی گلوکوز ٹیبلیٹس دیں۔ ذیابیطس کے شکار افراد اکثر اپنے ساتھ گلوکوز کی ڈوز یا کوئی میٹھی چیز رکھتے ہیں، جس کا ڈاکٹر بھی مشورہ دیتے ہیں۔

مریض کو بٹھا دیں: اگر مریض اپنی حالت غیر محسوس کررہا ہو یا چکر آرہے ہو تو اسے کسی کرسی یا فرش پر بیٹھنے میں مدد کریں۔

ردعمل چیک کریں : اگر مریض کچھ کھانے یا پینے کے بعد فوری طور پر حالت میں بہتری محسوس کرنے لگے تو اسے ایسی غذا دیں جو آہستگی سے کاربوہائیڈریٹ ریلیز کرتی ہو جیسے سینڈوچ، پھل کا ایک ٹکڑا، بسکٹ اور دودھ وغیرہ۔

ادویات تلاش کریں : مریض کو ادویات ڈھونڈنے میں مدد دیں، گھر میں مشین ہو تو اس کا گلوکوز لیول چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر انسولین دیں۔ مریض کے ساتھ اس وقت تک رہیں جب تک اس کی حالت ٹھیک نہ ہوجائے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر حالت زیادہ خراب ہونے لگے تو سب کچھ چھوڑ کر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


فالج کی 4خاموش علامات

ہائی بلڈ شوگرکی علامات

بلڈ شوگر کا بڑھنا اکثر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مسئلہ بنتا ہے اور ایسا کچھ دن یا ہفتوں میں ہوتا ہے جس کی علامات یہ ہوسکتی ہیں۔

وزن میں کمی۔
جلد پر خارش۔
بہت زیادہ پیاس۔
بہت زیادہ پیشاب آنا خاص طور پر رات کو۔
زخم جو معمول کی بجائے بہت دیر سے بھریں۔
مریض پر ہر وقت غنودگی طاری رہنا جو بے ہوشی کا باعث بن جائے تو یہ ایک ایمرجنسی ثابت ہوسکتی ہے۔

فوری طور پر کرنے والے اقدامات :

مریض کی مانیٹرنگ : اگر مریض صحیح سانس لے رہا ہو تو اسے پہلو کے بل لٹا دیں، اس پوزیشن میں اس کی سانس کی گزرگاہ کھل جائے گی جبکہ قے باہر نکل جائے گی۔ اگر وہ پہلو کے بل لیٹ نہیں پا رہا تو اس کے حواس، سانس اور دھڑکن کو چیک کریں۔

مریض کو بار بار چیک کریں : طبی امداد کے آنے تک بار بار مریض کو چیک کرتے رہیں۔

ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال : اگر مریض گر جائے اور آپ کو بلڈ شوگر میں اضافے کا شبہ ہو تو اس کی سانس چیک کریں اور ایمرجنسی طبی امداد کے لیے کال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنےڈاکٹرسے بھی ضرور مشورہ لیں۔


وہ علامات جو سنگین امراض کی نشاندہی کرتے ہیں


The post بلڈ شوگر میں کمی یا اضافےکی علامات اور اقدامات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
قبض سے نجات کے قدرتی طریقے https://htv.com.pk/ur/health/constipation-treatment Tue, 27 Aug 2019 05:40:58 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34085 constipation-treatment

قبض کی وجہ غلط غذا کا استعمال ،دوائیں ،طرز زندگی اور بیماری بھی ہو سکتی ہے۔اکثر لوگوں میں قبض کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے قبض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔ تل: قبض کو ختم کرنے کے لئے تل بہترین ہیں ۔تل میں موجود چکنائی آنتوں کو […]

The post قبض سے نجات کے قدرتی طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
constipation-treatment

قبض کی وجہ غلط غذا کا استعمال ،دوائیں ،طرز زندگی اور بیماری بھی ہو سکتی ہے۔اکثر لوگوں میں قبض کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے قبض پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

تل:

قبض کو ختم کرنے کے لئے تل بہترین ہیں ۔تل میں موجود چکنائی آنتوں کو چکنا کرتی ہے جس سے رفع حاجت آسان ہو جاتی ہے۔اور قبض کی تکلیف دور ہو تی ہے ۔تلوں کو اپنی سلاد میں شامل کریں۔یا پیس کر سیزننگ میں شامل کریں ۔

فائبر:

فائبر کا کام فاضل مادوں اور کھانے کو صاف کرکے آنتوں کو خالی کرنا ہوتا ہے۔فائبرمسلز کی کارکردگی بہتر بنا کر نظام ہضم کو تیز کرتے ہیں۔قبض کو ختم کرنے کے لئے 20 سے35 گرام فائبر اپنی روزانہ کی خوراک میں ضرورشامل کریں ۔زیادہ فائبر والی غذائوں میں پھلیاں ،دالیں ،گیہوں،بادام،بہت سی سبزیاں اور تازہ اور خشک پھل شامل ہیں ۔یہ تمام چیزیں قبض کو ختم کرتی ہیں ۔اگر آپ قبض کی وجہ سے زیادہ فائبر لیتے ہیں تو اس کے ساتھ پانی بھی زیادہ پیئیں ۔تاکہ پاخانہ نرم ہو کر آسانی سے خارج ہو جائے ۔

پودینے یا ادرک کی چائے:

پودینہ اور ادرک دونوں ہی پیٹ کے مسائل کو دور کرتے ہیں ۔پودینے میں موجود مینتھول پیٹ کی اینٹھن کو دور کرکے مسلز کو آرام پہنچاتے ہیں ۔ادرک کی تاثیر گرم ہے جو جسم میں گرمائی کو بڑھاتی ہے جس سے نظام ہضم تیز ہوجاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کی گرم چائے ہاضمے کو تیز کرکے قبض کو ختم کرتی ہے۔

صحت بخش فیٹس :

زیتون کے تیل،میووں اور اواکاڈو میں صحت بخش فیٹس موجود ہیں جو آنتوں کو چکنا کرتے ہیں اور قبض ختم کرتے ہیں ۔ہرے پتوں کی سلاد میں زیتون کا تیل اورتھوڑے سے میوے ملا کر یا ایک کھانے کا چمچ پی نٹ بٹر توس پر لگا کر کھانے سے بھی قبض ختم ہوتا ہے۔

لیموں پانی:

لیموں میں موجود سٹرک ایسڈنظام ہضم کو متحرک کرتا ہے جس سے جسم سے ٹوکسن خارج ہونے میں مدد ملتی ہے اور قبض ختم ہوتا ہے۔روزانہ صبح ایک گلاس پانی میں یاہربل چائے میں لیموں کا رس نچوڑ کرپیئیں۔تازگی بخشنے والا یہ پانی نہ صرف آپ کی قبض کی تکلیف دورکرے گا بلکہ آپ کے اندر پانی پینے کی طلب کو بھی بڑھائے گا جس سے آپ کا نظام ہضم تیز ہوگا ۔

کافی:

کافی آنتوں کو متحرک کرتی ہے،اور قبض کو دور کرتی ہے۔دوسرے گرم مشروبات بھی یہی کام انجام دیتے ہیں ۔ہربل چائے یا گرم پانی میں لیموں کا رس یا شہد ملا کر پینے سے بھی قبض ختم ہوتا ہے ،کافی پیشاب آور بھی ہوتی اس لئے اس کے استعمال کے ساتھ ضروری ہے کہ پانی بھی زیادہ پیا جائے ورنہ آپ کا قبض زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

منقہ:

منقہ میں فائبر کے ساتھ ٹارٹرک ایسڈ بھی موجود ہے جو قبض کو ختم کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق قبض میںروازنہ 4 اونس کشمش اور منقہ وہ کا م دکھاتے ہیں جو دوسری غذائیں نہیں کر پاتیں ۔چیری اور خوبانی میں بھی فائبر موجود ہیں جو قبض کو رفع کرتے ہیں ۔زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے ان پھلوں کو ایک پیالہ دہی کے ساتھ کھائیں کیونکہ دہی میں موجود پروبائیوٹک معدے کو سکون پہنچاتے ہیں ۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


The post قبض سے نجات کے قدرتی طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جلد سے ظاہر ہونے والے امراض https://htv.com.pk/ur/mind-body/skin-amraaz Wed, 24 Apr 2019 06:01:23 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32750 skin shows health

جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے مگر کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ امراض کی پیشگوئی بھی کرتی ہے؟جی ہاں کچھ امراض ایسے ہیں جن کے ہونے کا سب سے پہلے اشارہ جلد پر ظاہر ہوتا ہے۔مگر کیا آپ ان اشاروں سے واقف ہیں جو جلد مختلف امراض کے لیے […]

The post جلد سے ظاہر ہونے والے امراض appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
skin shows health

جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے مگر کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ امراض کی پیشگوئی بھی کرتی ہے؟جی ہاں کچھ امراض ایسے ہیں جن کے ہونے کا سب سے پہلے اشارہ جلد پر ظاہر ہوتا ہے۔مگر کیا آپ ان اشاروں سے واقف ہیں جو جلد مختلف امراض کے لیے ظاہر کرتی ہے؟

گلابی دانے یا وردیہ

اس مرض میں جلد سرخ ہوجاتی ہے اور گلابی رنگ کے دانے نکل آتے ہیں، اکثر افراد اس کا علاج نہیں کراتے کیونکہ وہ اسے نقصان دہ نہیں سمجھتے، مگرحالیہ تحقیق کے مطابق یہ کیفیت خواتین میں ڈیمینشیا کے مرض کا خطرہ 28 فیصد تک بڑھا دیتی ہے، خاص طور پر اگر عمر 50 یا 60 سال سے زائد ہو۔تو اس بیماری کا اشارہ ملتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔

کھلے زخم

بلڈ شوگر طویل عرصے تک بڑھی رہے تو اس کے نتیجے میں خون کی گردش متاثر اور اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے، اس کے نتیجے میں جسم کے زخم بھرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، خاص طور پر پیروں میں یہ زخم نظر آتے ہیں جنھیں ذیابیطس کا ناسور بھی کہا جاتا ہے اور یہ زخم طویل عرصے تک جسم پر موجود رہتے ہیں۔

برص

عام طور پر برص نامی اس مرض کے بارے میں یہ مغالطہ عام ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے، تاہم طبی سائنس اس خیال کو یکسر رد کرتی ہے۔درحقیقت یہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔جلد پر نمایاں سفید دھبوں کا نمودار ہونا درحقیقت جسمانی دفاعی نظام کی جانب سے جلدی خلیات پر حملہ کرنا ہوتا ہے جو جلد کو رنگ دینے والے جز میلانن پر ہوتا ہے، تاہم یہ دیگر آٹو امیون امراض جیسے تھائی رائیڈ امراض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔


مزید جانئے :وہ 7غلطیاں جو مستقبل میں مرووں کے لئے خطرناک ہوسکتی ہیں۔

ہاتھوں میں پسینہ

اگر ہاتھوں پر بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ تھائی رائیڈ امراض کے ساتھ ساتھ جسم سے ضرورت سے زیادہ پسینے کے اخراج کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے، جس میں پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔ اکثر افراد کو اس مسئلے کا سامنا جسم کے ایک یا 2 حصوں میں ہوتا ہے جیسے بغلیں، ہتھیلی یا پیر۔ ڈاکٹر اس کا معائنہ کرکے علاج تجویز کرسکتے ہیں۔

چنبل

اس جلدی مرض میں جلد پر چھلکے سے نمودار ہوجاتے ہیں جبکہ کھجلی اور خارش بھی ہوتی ہے، مگر یہ کچھ سنگین طبی مسائل کی جانب اشارہ بھی کررہے ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس جلدی کیفیت کے شکار افراد میں دل کے امراض کا امکان 59 فیصد جبکہ فالج کا خطرہ 44فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ چنبل اور خون کی شریانوں میں خون کا جمنا ورم کے باعث ہوتا ہے اور یہ چیز دونوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

خشک اور پھٹی ہوئی جلد والے پیر

یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ (سانس کی نالی کے قریب موجود غدود) میں مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا بھی بے کار ثابت ہو۔ جب تھائی رائیڈ غدود میں مسئلہ ہو تو وہ تھائی رائیڈ ہارمونز کو تیار کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو کہ میٹابولک ریٹ، بلڈ پریشر، پٹھوں کی نشوونما اور اعصابی نظام وغیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہوجاتی ہے خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے اور حالت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔

سیاہ گومڑ یا تل

عام طورپر بہت نمایاں سیاہ تل یا گومڑ جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہوسکتے ہیں، جبکہ بریسٹ کینسر، مثانے اور گردے کے کینسر کا خطرہ بھی ان کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج میں کم گھومنا، متحرک رہنا، صحت بخش غذا اور الکحل سے دوری اس طرح کے جان لیوا کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔

سوزش جلد

خشک، کھجلی اور جلد پر سرخ نشانات عام طور پر گردن یا کہنیوں کے پاس ظاہرہوتے ہیں، یہ کافی عام جلدی مرض ہے جو بچوں، بڑوں دونوں کو ہوسکتا ہے، مگر یہ ذہنی صحت میں خرابی کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق ڈپریشن یا تناؤ کے ذہنی عارضوں کے شکار افراد میں یہ جلدی مرض نمودار ہوتا ہے، تاہم جلد کی سوزش کا علاج کرانے سے ذہنی صحت (health) میں بھی بہتری آتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں :بچوں کو موبائل اسکرین کی خطرناک شعاعوں سے کیسے بچائیں؟


The post جلد سے ظاہر ہونے والے امراض appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے https://htv.com.pk/ur/beauty/hair-care-treatment-summer Mon, 22 Apr 2019 06:16:23 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32748 hair care 22-4-19

گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور آپ کو اپنی جلد کے ساتھ بالوں کی بھی دھوپ سے حفاظت کرنا ضروری ہوگی۔کیونکہ تیز دھوپ سر اور بالوںکو بھی آپ کی جلد کی طرح ہی نقصان پہنچاتی ہے۔لہٰذا دھوپ اور گرمی سے بالوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔ گرمی کے موسم میں کئی چیزیں بالوں کو […]

The post تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
hair care 22-4-19

گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور آپ کو اپنی جلد کے ساتھ بالوں کی بھی دھوپ سے حفاظت کرنا ضروری ہوگی۔کیونکہ تیز دھوپ سر اور بالوںکو بھی آپ کی جلد کی طرح ہی نقصان پہنچاتی ہے۔لہٰذا دھوپ اور گرمی سے بالوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔
گرمی کے موسم میں کئی چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔جن میں زیادہ وقت دھوپ میں رہنا ،پسینہ، سمندر کا نمک اور سوئمنگ پول میں موجود کلورین ملا پانی شامل ہے ۔اس وجہ سےآپ کے بال پورے سال تو صحت مند رہتے ہیں لیکن گرمی کے موسم میں آپ کے بال بے جان اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کو خشک کردیتی ہے اور زیادہ نمی کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں ۔
پسینہ اور گرد بالوں میں خشکی پیدا کرتے ہیں اور ان کے سرے پھٹنے لگتے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی بال پتلے ہوجاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں۔
گرمی سر کی جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتی کیونکہ تیز دھوپ جلد کو خشک کرتی ہے اور جھلسا دیتی ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بال سر کی جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ خشک جلد بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچانا شروع کرد یتی ہے ۔

بالوں کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے کیسے بچایا جائے؟

بالوں کو ترشوائیں :

آپ کے بال لمبے ہوں یا چھوٹے گرمیوں کے شروع ہوتے ہی ان کو ترشوائیں کیونکہ تیز دھوپ بالوں کے سروں کو خشک کردیتی ہے ۔اس لئے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے اور سروں کو پھٹنے سے بچانے کے لئے بار بار کٹنگ کروائیں۔ہر دو سے چار ہفتے بعد کٹنگ کرانے سے بہت زیادہ خراب بال بھی صحت مند ہو جاتے ہیں ۔

اپنے ہیئر کلر کی حفاظت کریں :

اگر آپ بال ڈائی کرتے ہیں تو گرمیوں میں ان کی حفاظت اور ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ ہیئر ڈائی کا کیمیکل سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ مل کر بالوں کا رنگ خراب کردیتا ہے اس کے علاوہ بالوں کوخشک کرتا ہے اور زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔اس لئے رنگے ہوئے بالوں کی حفاظت کے لئے ہیئر کیئر پروڈکٹس کا استعمال کرنا چاہئے ۔
اگر آپ اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ گرمی شروع ہونے سے ایک یا دو ماہ پہلے تبدیل کریں ۔اگر آپ نے کچھ ہی دن پہلے بالوں میں کلر لگایاہے تو دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔کیونکہ تیز دھوپ بالوں کا رنگ اڑا سکتی ہے۔


اس بارے میں جانئے : بالوں کو خوبصورت اورگھنا بنانے کے لئےاس ٹپ پر عمل کریں

کنڈیشنر کا استعمال کریں:

اگر دھوپ سے آپ کے بال خراب ،خشک اور کمزور ہوچکے ہیں تو آپ ان کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اپنے بالوں کی بناوٹ کے لحاظ سے اچھا کنڈیشنر استعمال کریں ۔
اگرآپ سمندر یا سوئمنگ پول میں نہانے جارہے ہیںتو پانی میں جانے سے پہلے بالوں میں ہلکا سا ناریل کا تیل یا کنڈیشنر لگالیں ۔کنڈیشنر میں موجود سلیکون کلورین اور دوسرے کیمیکلز سے آپ کے بالوں کی حفاظت کرے گا ۔

شیمپو کے استعمال میں محتاط رہیں:

بالوں کو روزانہ شیمپو نہیں کرنا چاہئے۔اس کے بجائے جب شیمپو استعمال نہ کریں تو صرف نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے ہی سر دھو لینا اچھا ہے۔اگر ااپ کے بال جلدی چکنے یا پسینے میں ہو جاتے ہیں اور آپ کو شیمپو کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لئے ہلکے شیمپو کا استعمال کریں ۔بالوں کے بجائے سر کی جلد کے صفائی پر زیادہ دھیان دیں۔

بالوں کو گرمی سے بچائیں :

جب بالوں کو پہلے ہی گرمی کا سامنا ہے تو اب ان پر مزید فلیٹ آئرن اور بلو ڈرائر استعمال کرنے سے گریز کریں۔اگر زیادہ ضروری ہو تو ہلکا ڈرایئر استعمال کریں ورنہ بالوں کو ہوا میں سوکھنے دیں ۔

ہیئر ٹریٹمنٹ کریں:

اپنے بالوں کو گرمی سے بچانے کے لئے رات بھر کا ہیئر ٹریٹمنٹ کریں اس کے لئے بالوں کی جڑوں سے سروں تک کنڈیشنر لگا کر بالوں کو تولیے میں لپیٹ لیں اور رات بھر لگا رہنے دیں ۔صبح آپ کے بال نرم و ملائم ہونگے۔

بالوں کو دھوپ سے بچائیں :

بالوں کی دھوپ سے حفاظت کا سب سے آسان اور سستا طریقہ کیپ یا ہیٹ کا استعمال ہے اور اگر آپ ہیٹ نہیں پہننا چاہتے توبالوں پر ایس پی ایف والا کنڈیشنر لگائیں۔بالوں کی حفاظت کے لئے گھریلو ٹوٹکے بھی کارآمد ہوسکتے ہیں ۔

سرکے کا استعمال کریں :

بالوں کو شیمپو کرنے سے پہلے سرکہ لگائیں پھر شیمپو کریں اس سے بالوں کی خشکی ختم ہوگی اور بال صاف اور چمکدار نظر آئیں گے۔اس کے لئے خالص سیب کا سرکہ استعمال کریں۔

خشک اور خراب بالوں کے لئے مایونیز اور انڈے کا استعمال کریں:

انڈے میں موجود پروٹین خراب بالوں کو صحت (health) بخشتا ہے۔چوتھائی کپ دہی اور چوتھائی کپ مایونیزمیں ایک انڈے کی سفیدی شامل کریں اور پورے سر میں پھیلا دیں۔آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے اچھی طرح دھولیں۔


اس بارے میں جانئے :نوجوانی میں بال سفید ہونے کی وجوہات

The post تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ہومیوپیتھی کے علاج میں کیا کریں کیا نہیں۔۔۔۔ https://htv.com.pk/ur/homeopathy/homeopathy-medicine-in-urdu Wed, 05 Sep 2018 11:56:58 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30177 homeopathy

جب ہومیوپیتھک علاج کی بات آتی ہے تو اس کے ساتھ بہت سی باتوں کا خیال رکھنا اور بہت سی باتوں سے بچنا ضروری ہوتا ہے۔نیچے دی گئی فہرست کو غور سے پڑھیں تاکہ طریقہ علاج سے پوری طرح فائدہ حاصل کرسکیں۔ دو اکھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے کھاناکھالیں: کسی بھی طرح کی ہومیوپیتھک دوا […]

The post ہومیوپیتھی کے علاج میں کیا کریں کیا نہیں۔۔۔۔ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
homeopathy

جب ہومیوپیتھک علاج کی بات آتی ہے تو اس کے ساتھ بہت سی باتوں کا خیال رکھنا اور بہت سی باتوں سے بچنا ضروری ہوتا ہے۔نیچے دی گئی فہرست کو غور سے پڑھیں تاکہ طریقہ علاج سے پوری طرح فائدہ حاصل کرسکیں۔

دو اکھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے کھاناکھالیں:

کسی بھی طرح کی ہومیوپیتھک دوا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے تک کچھ نہ کھائیں ۔اگر آپ نے کھانا کھالیا ہے تو اس کے آدھا گھنٹے بعد تک کچھ نہ کھائیں۔اسکے علاوہ دوا کھانے کے آدھا گھنٹے بعد بھی کچھ نہ کھائیں۔یہ ضروری ہے کیونکہ معدے میں کھانے کی موجودگی دوا کے جذب ہونے میں مداخلت پیدا کرتی ہے اور اس کی افادیت کو کم کرتی ہے۔

دوا کو ہاتھ نہ لگائیں:

دوا کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ذیادہ تر دوائیں کاغذ یا ساشے میں ہوتی ہیں لہٰذاکوشش کریں کہ دوا کو براہ راست منہ میں ڈال لیںیا اس کے لئے صاف چمچہ استعمال کریں۔دوا کھانے کے لئے ہاتھوں کا استعمال گولی کو آلودہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کی پاور میں کمی ہوجاتی ہے۔ اور دوا پورا اثر نہیں دکھاتی۔

اپنے ڈاکٹر کو مطلع کرتے رہیں:

ہومیوپیتھی کے ماہر ڈاکٹر کو بتا کر اپنی ایلوپیتھک دوائیں بھی جاری رکھیں ۔مثال کے طور پر اگر آپ دل،ہائی  اس کے لئے آپ کا ہومیوپیتھک معالج بہتر طریقے سے آپ کی رہنمائی کرے گا۔لہٰذااپنے معالج کو تفصیل سے اپنی بیماری اوردوا کے بارے میں آگاہ کریں۔ بلڈپریشریامرگی کے مریض ہیں توبہتر ہوگا کہ آپ اپنی دوائیں جاری رکھیں تاکہ آپ کی بیماری ذیادہ نہ بڑھ جائے۔

دوا کو دھوپ میں نہ رکھیں :

اپنی ہومیوپیتھک دوا کو براہ راست دھوپ،مقناطیسی شعاعوںاور کیمیکلزجیسے پینٹ یہاں تک کہ کافورسے بھی دوررکھیں۔ یہ تمام چیزیں براہ راست دواپر اثر ڈالتی ہیںاور اس کی افادیت کو کم کردیتی ہیں ۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ انھیںٹھنڈی،خشک اور محفوظ جگہ پربچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔ذیادہ ترہومیوپیتھک دوائیں زہریلی نہیں ہوتیں لیکن پھر بھی انھیں چھوٹے بچوں کو نہیں کھلانی چاہیئں۔

طبیعت میں بحالی کے بارے میں ڈاکٹر کو آگاہ کریں:

ہومیوپیتھک علاج اس وقت تک کام نہیں کرتا جب تک اس کی دواکم از کم۳سے ۵ دن تک نہ لی جائے۔اپنے ہومیوپیتھک معالج سے رابطے میں رہیں اور طبیعت میںمنفی تبدیلی یا کوئی تبدیلی نہ ہونے پر ڈاکٹر کوضرور اطلاع کریں۔تاکہ جو دوا آپ لے رہے ہیں وہ اس کا نعم البدل دے یا دوا تبدیل کرسکے۔یہ بات ذہن میں رکھیئے کہ ہومیوپیتھک کی ہر دوا ہر مریض کو ایک جیسا فائدہ نہیں پہنچاتی۔جیسے اگر آپ کے کسی شوگر کے مریض ساتھی کو کسی دوا سے فائدہ ہوا ہے تو ضروری نہیں کہ وہی دوا آپ کو بھی ویسا ہی فائدہ پہنچائے گی۔اس وجہ سے آپ کو پہلے ڈاکٹر سے رابطے اور مرض کی تشخیص کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دوا نہ لیں:

کوئی بھی دوا جس میں ہومیوپیتھک دوائیں بھی شامل ہیں کسی ماہر ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر نہ لیں ۔کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ کون سی دوا آپ کے لئے کس طرح کام کرے گی۔یہ بات ذہن میں رکھئے کہ ابھی اس طریقہ علاج کے بارے میں ذیادہ تحقیق نہیں ہوئی ہے اس لئے گوگل پر بھی اس بارے میں آپ کو ذیادہ معلومات نہیں مل سکے گی۔اس لئے آپ کو ماہر تربیت یافتہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی جو آپ کے لئے صحیح دوا اوراس کی خوراک کا تعین کرسکے۔لہٰذا کسی بھی قسم کا ہومیوپیتھک علاج کرنے سے پہلے اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

The post ہومیوپیتھی کے علاج میں کیا کریں کیا نہیں۔۔۔۔ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>