ہو میو پیتھک ادویات لیتے وقت کی احتیاط اور پرہیز

5,030

اگر آپ کسی بھی مرض میں مبتلا ہیں اور ہومیو پیتھک علاج کرارہے ہیں تو اس دوران آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اور کن چیزوں سے احتیاط ضروری ہے ؟ یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو عین ممکن ہےکہ آپ کی ذرا سے لاپرواہی آپ کے معالج کی محنت اور آپ کی صحت پر پانی پھیر دے گی ، چوں کہ معاملہ آپ کی صحت کا ہے لہذا آپ کو علاج و احتیاط کے تمام تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔
اس مختصر مضمون میں ہومیوپیتھی کی تفصیلات پیش کرنا ناگزیر ہے لیکن مختصراً یہ کہ ہومیو پیتھی کی تمام ادویات پوٹینسی یعنی دوا کی طاقت پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان ادویات میں ایلو پیتھک ادویات کی طرح ادویاتی اجزاء ملی گرام کی طرح موجود نہیں ہوتے ۔صرف ادویاتی جز کو مختصر کرکر ڈائیلیوٹ کردیا جاتا ہے۔جس کی سبب وہ ادویاتی خصوصیات کی حامل ہوجاتی ہے ۔

Homeopathic medication

اسی وجہ سے ہومیو پیتھک دوا بیرونی عوامل سے جلد متاثر ہوتی ہے اور ان بیرونی عوامل کے سبب اپنے ادویاتی فوائد کھو بیٹھتی ہے لہذا ہومیو پیتھک ادویات کے دوران تیز خوشبو یا بدبو والی چیزیں استعمال نہ کریں ۔ مثلا : پرفیوم ، کچا لہسن ، پیاز، ادرک، لیموں اور کافی ۔ مذکورہ بالا چیزیں ہومیو پیتھک ادویات کے استعمال کے دوران استعمال نہ کریں ورنہ خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہونگے۔

مزید جانئے : مختلف جسمانی درد کا ہومیو پیتھک علاج

ٓاحتیاط :

1:ہومیوپیتھک ادویات ہمیشہ خالی پیٹ یا کھانے سے آدھا گھنٹے قبل یا کھانے کے ایک گھنٹے بعد استعمال کریں ۔ اس کے بہترین اوقات رات کو سونے سے قبل اور صبح ناشتے سے قبل ہیں ۔ ایک دوا کھانے کے فورا بعد دوسری کوئی دوا ہرگز استعمال نہ کریں ۔

2:دوقسم کی ہومیوپیتھک ادویات بھی ایک ساتھ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہمیشہ ایک معالج کی ادویات استعمال کریں ۔ بیک وقت دو معالج کی ادویات استعمال نہ کریں، کیونکہ دونوں معالج ایک دوسرے کے منتخب کردہ نسخوں سے واقف نہیں لہذا دونوں کے نسخے میں کوئی ایسی دوا ہوسکتی ہے جو آپس میں مل کر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ادویات کو اسی ترتیب سے استعمال کریں جو معالج نے بتائی ہو۔

3 :بہت سے لوگ محض اشتہار دیکھ کر ازخود دوا کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو کہ صحت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے لہذا اس طرح کی حرکت سے دور رہیں ۔ دوا صرف اپنے معالج کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

4:تمام ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں،کیونکہ ہومیو پیتھک ادویات شو گر آف ملک سے بنی گولیوں کی صورت میں ہوتی ہیں۔ جو کہ میٹھی اور خوش ذائقہ ہوتی ہیں تو عموما بچے کسی دوسرے کی ادویات خواہ مخواہ کھالیتے ہیں ۔ ایسا ہرگز نہ کیجئے کیونکہ ہومیوپیتھک ادویات کے اثرات دیر سے بھی ظاہر ہوتے ہیں اور بچے کے جسم یا دماغ میں ادویات شدید علامات کی صورت میں ظاہر ہوسکتے ہیں ۔

انگریزی میں  پڑھنے کے لئے کلک کریں 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...