مختلف صلاحیت رکھنے والا بچہ سوشل میڈیا اسٹار بننے کو تیار
اسٹیفن ہاکنگ کے طبیعات کے شعبے میں نام کمانے اور منیبہ مزاری کے ماڈل اور متاثر کن اسپیکر بننے کے بعد یہ بات تو پوری طرح سے ثابت ہو چکی ہے کہ کوئی بھی جسمانی عضر انسان کو آگے بڑھنے اور مقبول ہونے سے نہیں روک سکتا ہے ۔ ایسی ہی باکمال شخصیات سے متاثر ہوکر پاکستان کا ایک نو عمر لڑکا ، سارم حسن اپنی منزل کی تلاش میں نکل پڑا ۔
مختلف صلاحیت رکھنے والے سارم کو یہ معلوم تھا کہ اس کی زندگی ایک عام بچے کی طرح تو نہیں گز ر سکتی ۔ لہٰذا اس نے اس عضر کو اپنی کمزوری سمجھتے ہوئے اداسی اور لاچاری میں زندگی گزارنے کے بجائے اس ہی کو اپنی طاقت بنانے کا سوچا۔ایسا کرنے کے لئے سارم کو ایک ایسا میڈیم درکار تھا جس کے ذریعے وہ لوگوں تک اپنی آواز پہنچا سکے۔
دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد سارم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا کی مدد سر اپنے تجربے سے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا اور دنیا کو یہ بتائے گا اگر انسان میں ہمت اورکچھ کرنے کی چاہ ہو تو کوئی بھی چیز راستے میں رکاوٹ نہیں بن سلتی ۔
سارم حسن کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بننا چاہتے ہیں ۔ وہ ایک فلاحی ادارہ قائم کرکے غریبوں کی مدد کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔ سارم کا ماننا ہے کہ اللہ ان کی اس کاوش میں ان کے ساتھ ہے اور وہ بھی خاور ملک ، ذاہد علی اور شام ادریس کی طرح سوشل میڈیا کے وسیلے سے اپنی منزل کو حاصل کرکے رہیں گے ۔