شعیب ملک کی بائیک اورثانیہ مرزا کے ٹوئیٹس

1,701

پاکستان میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ،اسی سلسے میں اتوار کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جس کو با آسانی پاکستان نے جیت لیا ۔سیریز کے میں آخری میچ داماد ہندوستان اور فخر پاکستان شعیب ملک کو قرار دیا گیا ۔
ملنے والے انعام میں ایک ہیوی بائیک شعیب ملک کو دی گئی ۔ جس کو لے کر دور بیٹھی قوم کی بھابی کافی جذباتی ہوگئیں اور یکے بعد دیگرے کئ ٹوئیٹ کر ڈالے ۔جن کو لے کر پاکستان اورہندوستان کی عوام کافی لطف اندوز ہوگئی ۔یہاں تک کہ ان کی آپس کی گفتگو ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئی ۔

 آئے ہم آپ کو وہ دلچسپ ٹوئیٹس دکھاتے ہیں۔

 

سب سے پہلے ٹوئیٹ میں شعیب ملک کی ہیوی بائیک کے ساتھ تصویر لگا کر ثانیہ کا شرارتاً کہنا تھا کہ

“چلے پھر اس پہ”

لیکن جب شعیب ملک کےساتھ ہیوی بائیک پر شاداب خان بیٹھے نظر آئے تو فاتحانہ اور طنزیہ انداز میں ثانیہ مرزا نے ٹوئیٹ میں طنزیہ کہا کہ
پیچھے والی سیٹ تو پہلے ہی کسی اور نے لے لی ہے” “

 

اس ٹوئیٹ پر شعیب ملک بھی کیسے خاموش رہ سکتے تھے اور دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر کہ ڈالا کہ

“جی جی جلدی سے تیار ہوجا ؤ، میں راستے میں ہوں”

 

اس معاملے میں جب شاداب خان نے ثانیہ مرزا کا ٹوئیٹ پڑھا توان کے پاس اس کے سوا کہنے کو اور کچھ نہ تھا
“اوپس سوری بھابی “

 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...