باس کوخوش کرنے کے پانچ طریقے

1,342

باس کسی بھی انسان کی زندگی میں اہم کردار اداکرتاہے۔اورباس کوخوش کرنااتناہی ضروری ہے جتنالائف پارٹنرکو،اگرباس ناراض ہوتو آفس لائف ڈسٹرب ہوکررہ جاتی ہے۔کیونکہ ناراضگی کے باعث اچھاکام بھی باس کوبرااوردوسروں کابراکام بھی اچھالگنے لگتاہے۔ ویسے تو باس کو ہینڈل کرنااتناآسان نہیں لیکن کوشش میں کوئی حرج نہیں۔یہاں ہم پانچ ایسے فارمولے بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے باس کی نظر میں آپ کی پرفارمینس بہترین ہوجائیگی۔

مزاج کو سمجھنا

کسی بھی کمپنی میں ورکر کیلئے یہ بات سب سے اہم ہے کہ وہ سب سے پہلے باس کے مزاج کو سمجھے مطلب باس کس قسم کا ہے باس کو کون سی بات اچھی لگتی ہے کون سی بات بری لگتی ہے۔ باس کس قسم کے کام سے خوش ہوتا ہے اور باس کو کون کون سے کام برے لگتے ہیں۔ اگر آپ اس بات کا اندازہ بخوبی لگالیتے ہیں تو آپ کو اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آسانی ہوجائیگی۔

کمپنی کی ضرورت بننا

آپ کمپنی کی ضرورت بن جائیں مطلب یہ کہ اپنا کام اتنی ایمانداری اور جذبے کے ساتھ کریں کہ باس یہ سمجھنے لگے کہ اگر یہ بندہ نہ ہوتا تو ہماری کمپنی اتنی جلدی ترقی نہیں کرسکتی ۔ کمپنی کا کام پوری توجہ اور انہماک سے کریں۔تاکہ کل اگر کمپنی بجٹ کی وجہ سے اپنے ورکرز کی چھانٹی کا فیصلہ کرے تو آ پ کا نام اس ورکرز کی لسٹ میں نہیں آئے آپ کمپنی کی ضرورت بن جائیں ۔

صلاحیت ہونا

آپ میں اتنی صلاحیت ہونی چاہیے کہ کمپنی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری آپ کو ملے اسے آپ خوش اسلوبی سے پوری کریں اس طرح جب بھی باس کے علم میں یہ بات آئیگی کہ آپ اپنا کام احسن طریقے سے کر رہے ہیں تو یقیناًیہ عمل باس کے لئے باعث مسرت ہوگا۔صلاحیتوں کے بہتر استعمال سے آپ اپنے باس کوخوش رکھ سکتے ہیں۔

انداز گفتگو

آپ کا باس کے ساتھ گفتگو کرنے کا انداز بہت ہی دھیرے اور شائستگی والا ہونا چاہیے۔ باس سے بات کرتے وقت الفاظ کا انتخاب اچھا کریں۔ بڑی بڑی باتیں کرنا ، جھوٹ بولنا، بدتمیزی سے بات کرنا اور چلاکر بولنا باس کو بہت ہی ناپسندہوتا ہے۔ اس سے آپ کا امیج خراب ہوگا اور پرفارمینس پر بھی اثر پڑے گا۔ اچھے اخلاق والے لوگ باس کو بہت پسند ہوتے ہیں ۔

ناممکن کو ممکن بنانا

کامیابی کے راستوں پر چلتے چلتے اگر آپ کی کمپنی کسی مسئلے میں پھنس گئی ہو تو آپ اس مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کریں اپنے باس کی پوری مدد کریں ۔ان کو ہر مسئلے پر اچھا مشورہ دیں کمپنی کو ایسے مشورے دیں جس سے باس اپنی کمپنی کومستقبل میں آنے والے خطرات سے بچا سکے۔
جس کام کیلئے باس سب سے مشورہ کرکے تھک ہار گئے ہوں یا سب سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہوں کہ یہ کام ناممکن ہے آپ اس نا ممکن کو ممکن بناکر دکھادیں۔ ایسے مشورے دیں جن پر عمل کرکے کمپنی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہے ۔

 

تبصرے
Loading...