پانامہ فیصلے سے متعلق سب سے مزیدار میمز
پانامہ پانامہ کا شور پچھلے ایک سال سے پورے ملک میں مچا ہوا ہے ، عدالت ہو، آفس ہو، سڑک ہو یا پھر قومی اسمبلی کوئی جگہ پانامہ کے ذکر سے خالی نہیں رہی ، حال ہی میں سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کونا اہل قرار دیا ہے جس کی بناء پر وہ وزیر اعظم کے منصب سے ہٹادئے گئے ۔بس اس کے بعد سوشل میڈیا پر #مجھےکیوں نکالا ہیش ٹیگ سب کی وال پر ہےاور اس جملے پر بننے والے میمز کا تو جیسے تانتا ہی بندھ گیا ہے ۔ آئیے دیکھتے ہیں اس موضوع پر بننے والے چند چٹ پٹے و مزیدار میمز۔
انڈے سے نکلا چوزہ
اس میمز میں ایک چوزے کو دکھایا ہے جو ابھی ابھی انڈے سے نکلا ہے اور انڈے سے نکلتے ہی چیخ پڑتا ہے کہ
بریانی سے نکالی الائچی
#MujheKyunNikala #NawazSharif pic.twitter.com/nhibsNCHDN
— Mahrukh Beyg (@mahrukhbeg) August 16, 2017
اس میمز میں ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے کہ وہ بریانی کھارہا ہے اور پھر جب وہ الائچی کو اپنی پلیٹ سے نکالتا ہے تو الائچی بھی بول .اٹھتی ہے کہ “مجھے کیوں نکالا ”
پیدا ہوا بچہ
میاں ساپ کے خلاف پہلے دن سے سازش ہورہی ہے#بیرونی_ہاتھ #GTRoadRally pic.twitter.com/emmBgtLM7k
— زیب ♉ (@ShehzebAli) August 13, 2017
اسی طرح ایک میمزمیں ایک پیدا ہوئے بچے کی تصویر دکھائی گئی ہے کہ وہ روتے ہوئے کہتا ہے
” مجھے کیوں نکالا ” ۔
موٹر سائیکل بولی “مجھے کیوں نکالا ” ۔
This statement is really popular these days ? #MujhayKyunNikala #pmln #NawazSharif pic.twitter.com/pP0eW3ABN6
— Siasat.pk (@siasatpk) August 25, 2017
میمز تو میمز اب تو باقائدہ “مجھے کیوں نکالا ” کے نعرے پر بزنس مینز نے بھی پر تول لئے ہیں اور اس نعرے پر خوب بزنس کررہے ہیں ، ٹی شرٹ کے ساتھ اب موٹر سائیکل کی لائٹس بھی مارکیٹ کی زینت بن چکی ہے۔