کراچی میں آنے والامٹی کاطوفان اوربچاؤ کی تدابیر
15اپریل کوکراچی میں آنے والامٹی کاطوفان لوگوں کے لئے کئی مشکلات کاباعث بنا۔کراچی کے عوام کیونکہ اس طرح کی موسمی تبدیلیوںکے عادی نہیںہیں اسی لئے ان کے لئے یہ خاصے پریشان کن حالات تھے۔ہرشے پر مٹی کی تہہ نظرآرہی تھی اورتیزہواؤں کے باعث ماحول انتہائی گردآلودتھاجہاں حدنگاہ کچھ نظرنہیں آرہاتھا۔ہم میںسے کئی لوگ اس سے بال بال بچ گئے لیکن کئی لوگ اس کی لپیٹ میں آکرزخمی ہوئے تھے اورمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اس طرح کے طوفان سے بچاؤکے لئے ذیل میں آپ کے لئے کچھ تجاویزدرج ہیں جن پرعمل کرکے آپ اس طرح کے طوفان کامقابلہ محفوظ طریقے سے کرسکتے ہیں۔
1۔آنکھوں کی حفاظت
مٹی کے طوفان سے سب سے زیادہ آنکھیں متاثرہوتی ہیں۔اسی لئے ان کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرنے بہت ضروری ہیں۔اس کاسب سے زیادہ موثراورآسان حل حفاظتی چشمہ ہے۔یہ آپ کوکسی بھی قسم کی دھول،جلن ،درداورانفیکشن سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے طوفان میں آپ کی دیکھنے کی صلاحیت کوبھی متاثرنہیں کرتا۔
2۔منہ اورناک کی حفاظت
دھول مٹی سانس کی نالیوں کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتی ہے جسے ہرقیمت پرروکنابہت ضروری ہے۔کسی بھی میڈیکل اسٹورسے چہرے کاماسک باآسانی مل جاتاہے۔جس کے ذریعے آپ منہ اورناک کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ اگرفوری طورپرآپ کے لئے اس کاحصول ممکن نہیں تورومال کی مددسے ناک اورمنہ کواچھی طرح ڈھانپ لیں۔
3۔ہواکے ذریعے آنے والی اشیاء سے حفاظت
ہواکے ذریعے اڑکراِدھراُدھرسے آنے والی اشیاء ایسی صورتحال میں شدیدخطرے کاباعث ہوتی ہیں۔اس طرح کے طوفان میںسفرجاری رکھنے کے بجائے ایک محفوظ جگہ کی تلاش زیادہ بہترہے جیسے دیوار،کوئی ٹیلہ یاپھرکوئی دوسری ٹھوس جگہ جوآپ کوہواسے بچاسکے اوروقتی طورپرآپ اس جگہ پناہ لے سکیں۔
4۔ڈرائیونگ کے لئے خطرہ
طوفان کے دوران اگرآپ کار ڈرائیو کررہے ہیں تواس بات کویقینی بناناضروری ہے کہ آپ مناسب اورمحفوظ رفتارسے گاڑی چلارہے ہیں۔اس کے علاوہ روڈ پرآپ کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی دیگر گاڑیوں کادھیان رکھنابھی ضروری ہے۔اگرمٹی کاطوفان شدت اختیارکرتادکھائی دے توڈرائیونگ جاری رکھنے کے بجائے کسی محفوظ مقام پررکنابہترہے۔دھندکے باعث آپ کوٹھیک سے نظرنہیں آپائے گاجس کی وجہ سے حادثہ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔ایسے میں بیس منٹ یاپھرکسی دیوارکے پیچھے گاڑی پارک کرنازیادہ مناسب ہے۔
5۔پانی ہمیشہ ساتھ رکھیں
سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں دھول جانے سے آپ کی اندرونی نمی خشک ہوسکتی ہے۔اسی لئے ہائیڈریٹ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضروررکھیں۔اس کے علاوہ مٹی اگرمنہ اورآنکھوں میں داخل ہوجائے تواسے بھی دھویاجاسکے۔
اس طرح کے طوفان سے بچنے کاسب سے اچھااورآسان طریقہ یہ ہے کہ جتناممکن ہو آپ اپنے گھرمیں ہی رہیں اوربلاضرورت گھرسے باہرنہ نکلیں۔گھرسے نکلنے کے لئے طوفان کے رکنے کاانتظارکریں۔کوشش کریں کہ ایسی صورتحال میں دفترسے چھٹی لیں اورگھرپرمزیدارسی کوئی ڈش تیارکرکے اپنی فیملی کے ساتھ لطف اندوزہوں۔