دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف کا فوری علاج
دانتوں اور مسوڑوں کا درد ایک صحت مند انسان کو بھی مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چند گھریلو نسخے ایسے موجود ہیں جن کی مدد سے اس درد کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے
مسوڑوں کی تکلیف میں مفید ٹوٹکے
مسوڑھوں میں جلن، درد،سوجن یا خون نکلنے کی شکایت وٹامن کی کمی، ہارمونز میں تبدیلی، ذیابیطس اور سکروی امراض کے باعث پیدا ہوتی ہے۔
.1ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ نمک حل کریں ایک گھونٹ کی مقدار کے برابر پانی تیس سیکنڈ تک منہ میں رکھیں اسکے بعد قلی کر لیں اس عمل کو دن میں کم سے کم دو بار دوہرانے سے آپ مسوڑوں کی سوزش اور دیگر انفکیشنز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
.2ٹی بیگ میں موجود ٹینک ایسڈ فوری آرام کے لئے نہایت سود مند ہے استعمال شدہ ٹی بیگ کو ٹھنڈا کر کے مسوڑوں کے متاثرہ حصے پر پانچ منٹ تک رکھا رہنے دیں درد ختم ہو جائے گا۔
.3شہد میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریل صلاحیت موجود ہوتی ہے برش کرنے کے بعد شہد کو متاثرہ حصے پر لگا کر ہلکی سی مالش کرنے سے انفیکشن ختم ہو جاتا ہے۔
. 4اگر آپکو مسوڑوں میں درد سوزش یا انفیکشن کی شکایت ہے تو ایسی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں جن میں وٹامن سی اور وٹامن ڈی کی کثیر مقدار موجود ہو۔
.5لیموں کے رس میں نمک ملا کے پیسٹ بنا لیں دانتوں اور مسوڑوں پر لگا کے پانچ منٹ تک چھوڑ دیں غراروں کے ذریعے منہ صاف کر لیں اس طرح کرنے سے مسوڑھوں کے درد سمیت دیگر مسائل میں واضح آرام محسوس ہوگا۔
دانتوں کی تکلیف میں مفید ٹوٹکے
.1لونگ میں موجود اجزا دانتوں کے علاج کے لئے ایک قدرتی دو کی حثیت رکھتے ہیں دو سے تین اعداد لونگ کے دانے دانتوں کے متاثرہ حصے پر اس وقت تک رکھے رہنے دیں جب تک درد دور نہ ہو جائے جلد آرام ا جائے گا۔
.2برف بھی دانتوں کی تکلیف میں درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے برف کا ٹکڑا کسی بھی باریک سے کپڑے میں رکھ کے اپنے گالوں پر رکھ کے ٹکور کریں درد جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
.3دانت کے درد کی صورت میں کالی مرچ اور نمک کو ہم مقدار لے کر پیس کے منہ میں رکھ لیں جلد آرام آ جائے گا۔
.4ایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے۔
.5روئی کو گرم پانی میں بھگوئیں اسکے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں رکھ دیں جب روئی اچھی طرح بیکنگ سودے کو جذب کر لے اسے درد والے حصے پر لگائیں اگر آپ چاہئیں تو ایک گلاس پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں اس پانی سے کلی کریں دونو عمل درد کو کم کرنے کے لئے اچھا اقدام ثابت ہونگے۔
.6ایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے دُکھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں۔